Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 4:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 فوراً اُس سے مُلاقات کرنے کے لیٔے دَوڑو اَور اُس سے دریافت کرو، ’کیا سَب خیریت ہے، کیا تمہارا شوہر خیریت سے ہے، اَور کیا تمہارا بیٹا خیریت سے ہے؟‘ “ اُس عورت نے جَواب دیا، ”سَب خیریت ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 اب ذرا اُس کے اِستِقبال کو دَوڑ جا اور اُس سے پُوچھ کیا تُو خَیرِیت سے ہے؟ تیرا شَوہر خَیرِیت سے؟ بچّہ خَیرِیت سے ہے؟ اُس نے جواب دِیا خَیرِیت ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 भागकर उसके पास जाओ और पूछो कि क्या आप, आपका शौहर और बच्चा ठीक हैं?” जैहाज़ी ने जाकर उसका हाल पूछा तो औरत ने जवाब दिया, “जी, सब ठीक है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 بھاگ کر اُس کے پاس جاؤ اور پوچھو کہ کیا آپ، آپ کا شوہر اور بچہ ٹھیک ہیں؟“ جیحازی نے جا کر اُس کا حال پوچھا تو عورت نے جواب دیا، ”جی، سب ٹھیک ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 4:26
16 حوالہ جات  

کچھ عرصہ بعد پَولُسؔ نے بَرنباسؔ سے فرمایا، ”آؤ ہم اُن سارے شہروں میں واپس جایٔیں جہاں ہم نے خُداوؔند کے کلام کی مُنادی کی تھی اَور بھائیوں سے مُلاقات کریں اَور دیکھیں کہ اُن کا کیا حال ہے۔“


اَور اُن کی پلٹن کے سردار کے لیٔے پنیر کی دس ٹکیاں بھی ساتھ لیتا جا اَور دیکھنا تیرے بھائیوں کا کیا حال ہے اَور اُن کی طرف سے کویٔی نِشانی لے کر واپس آنا۔


مَیں خاموش رہا اَور اَپنا مُنہ نہ کھولا، کیونکہ آپ نے ہی یہ کیا ہے۔


اُس نے دریافت کیا، ”تُم آج ہی اُن کے پاس کیوں جانا چاہتی ہو، آج نہ تو نئے چاند کا دِن ہے اَور نہ ہی سَبت۔“ اُس نے جَواب دیا، ”سَب کچھ ٹھیک ہے۔“


لہٰذا شموایلؔ نے اُسے سَب کچھ بتا دیا اَور اُس سے کچھ بھی نہ چھپایا۔ تَب عیلیؔ نے کہا، ”وہ یَاہوِہ ہیں۔ اُنہیں وہ کام کرنے دیں جو اُن کی نظر میں بھلا ہے۔“


چنانچہ یعقوب نے یُوسیفؔ سے کہا، ”جا کر دیکھو تمہارے بھایٔی اَور سارے گلّے خیریت سے تو ہیں اَور پھر آکر مُجھے خبر دو۔“ تَب یعقوب نے یُوسیفؔ کو حِبرونؔ کی وادی سے رخصت کیا۔ جَب یُوسیفؔ شِکیمؔ پہُنچے،


تَب یعقوب نے اُن سے پُوچھا، ”کیا وہ خیریت سے ہیں؟“ اُنہُوں نے کہا، ”ہاں، وہ خیریت سے ہیں اَور وہ دیکھو اُن کی بیٹی راخلؔ بھیڑوں کو لے کر آ رہی ہے۔“


اَور دُوسرے فرشتہ نے پہلے فرشتے سے کہا، ”فوراً اِس جَوان سے کہہ، ’یروشلیمؔ اِنسان اَور حَیوان کی کثرت کے باعث بے فصیل شہروں کی مانند ہوگا۔


تَب مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”یہ یَاہوِہ کے اُس قول کے مُطابق ہے: ” ’لازِم ہے کہ جو میرے قریب آئیں وہ مُجھے مُقدّس جانیں؛ تَب سَب اُمّت کے سامنے میرا جلال ظاہر ہو۔‘ “ اِس پر اَہرونؔ خاموش ہی رہے۔


بادشاہ نے پُوچھا: کیا وہ جَوان اَبشالومؔ خیریت سے ہے؟ اخِیمعضؔ نے جَواب دیا کہ، ”جَب یُوآبؔ نے بادشاہ کے خادِم یعنی اِس خادِم کو روانہ فرمایا تو مَیں نے بڑی ہلچل دیکھی۔ مگر مُجھے مَعلُوم نہیں کہ وہ کیا تھی۔“


چنانچہ وہ روانہ ہُوئی اَور کوہِ کرمِلؔ پر مَرد خُدا کے نزدیک پہُنچی۔ جَب مَرد خُدا نے اُسے دُور سے اَپنی طرف آتے دیکھا تو، اُنہُوں نے اَپنے خادِم گیحازیؔ سے کہا، ”دیکھو، وہ شُونمیت ہے!


تَب جُوں ہی وہ پہاڑ پر مَرد خُدا کے پاس پہُنچی تو اُس نے اُن کے پاؤں پکڑ لیٔے۔ جَب گیحازیؔ اُسے ہٹانے کے لیٔے آگے بڑھا، تَب مَرد خُدا نے اُس سے فرمایا، ”اِسے چھوڑ دو! کیونکہ وہ بہت غمگین ہے، مگر یَاہوِہ نے یہ بات مُجھ سے غیب ہی رکھی اَور مُجھ پر ظاہر نہیں کی۔“


گیحازیؔ نے جَواب دیا، ”سَب کچھ ٹھیک ہے۔ میرے آقا نے آپ سے یہ درخواست کرنے بھیجا ہے، ’اِفرائیمؔ کے پہاڑی مُلک سے نبیوں کی جماعت سے دو نوجوان ابھی ابھی میرے پاس آئے ہیں۔ اِس لیٔے مہربانی سے اُنہیں تحفہ میں دینے کے لیٔے مُجھے چونتیس کِلو چاندی اَور دو جوڑے کپڑے مُہیّا کر دیں۔‘ “


یُوسیفؔ نے اُن کی خیریت دریافت کی اَور کہا، ”تمہارے ضعیف باپ جِن کا تُم نے ذِکر کیا تھا کیسے ہیں؟ کیا وہ اَب تک زندہ ہیں؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات