Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 4:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 کیوں نہ ہم اُن کے لیٔے چھت پر ایک چھوٹا سا کمرہ بنا دیں اَور اُس میں ایک پلنگ، ایک میز، ایک کُرسی اَور ایک چراغ رکھ دیں۔ تَب جَب کبھی وہ ہمارے پاس آئیں تو وہاں ٹھہر سکیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 ہم اُس کے لِئے ایک چھوٹی سی کوٹھری دِیوار پر بنا دیں اور اُس کے لِئے ایک پلنگ اور میز اور چَوکی اور شمعدان لگا دیں۔ پِھر جب کبھی وہ ہمارے پاس آئے تو وہِیں ٹھہرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 क्यों न हम उसके लिए छत पर छोटा-सा कमरा बनाकर उसमें चारपाई, मेज़, कुरसी और शमादान रखें। फिर जब भी वह हमारे पास आए तो वह उसमें ठहर सकता है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 کیوں نہ ہم اُس کے لئے چھت پر چھوٹا سا کمرا بنا کر اُس میں چارپائی، میز، کرسی اور شمع دان رکھیں۔ پھر جب بھی وہ ہمارے پاس آئے تو وہ اُس میں ٹھہر سکتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 4:10
11 حوالہ جات  

مُقدّسین کی ضروُرتیں پُوری کرو، مُسافر پروَری میں لگے رہو۔


اَور ہم اِس بات پر غور کریں کہ کیسے ہم ایک دُوسرے کو مَحَبّت اَور نیک کام کرنے کے لیٔے ترغِیب دے سکتے ہیں،


”اِس پر بادشاہ جَواب دے گا، ’میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جَب تُم نے میرے اِن سَب سے چُھوٹے بھائیو اَور بہنوں میں سے کسی ایک کے ساتھ یہ سلُوک کیا تو گویا میرے ہی ساتھ کیا۔‘


اجنبیوں کی مُسافر پروَری کرنا مت بھُولو، کیونکہ اَیسا کرنے سے بعض نے فرشتوں کی بے خبری میں مہمان نوازی کی ہے۔


اَور یوأنّہؔ ہیرودیسؔ کے دیوان؛ خُوزہؔ کی بیوی تھی، اَور سوسنّؔاہ اَور کیٔی دُوسری خواتین جو اَپنے مال و اَسباب سے اُن کی خدمت کرتی تھیں۔


میں تُم سے سچ کہتا ہُوں، جو کویٔی بھی تُمہیں میرے نام پر ایک پیالہ پانی پِلاتا ہے کیونکہ تُم المسیح کے ہو وہ یقیناً اَپنا اجر نہیں کھویٔے گا۔


لیکن شریف آدمی نیک منصُوبے رکھتا ہے، اَور اَپنے نیک اعمال کی بنا پر قائِم رہتاہے۔


ایلیّاہ نے اُسے جَواب دیا، ”اَپنا بیٹا مُجھے دو،“ اَور وہ اُسے اُس کی گود سے لے کر بالاخانہ پر جہاں وہ رہتے تھے، لے گیٔے اَور اُسے اَپنے پلنگ پر لیٹا دیا۔


پھر ایک دِن جَب الِیشعؔ وہاں تشریف لایٔے تو اُوپر گیٔے اَور اُس کمرہ میں آرام کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات