Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 25:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اُنہُوں نے صِدقیاہؔ کو گرفتار کر لیا اَور رِبلہؔ میں شاہِ بابیل کے پاس پیش کیا جہاں اُسے سزا سُنایٔی گئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 سو وہ بادشاہ کو پکڑ کر رِبلہ میں شاہِ بابل کے پاس لے گئے اور اُنہوں نے اُس پر فتویٰ دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 और वह ख़ुद गिरिफ़्तार हो गया। फिर उसे रिबला में शाहे-बाबल के पास लाया गया, और वहीं सिदक़ियाह पर फ़ैसला सादिर किया गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اور وہ خود گرفتار ہو گیا۔ پھر اُسے رِبلہ میں شاہِ بابل کے پاس لایا گیا، اور وہیں صِدقیاہ پر فیصلہ صادر کیا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 25:6
12 حوالہ جات  

اَور فَرعوہؔ نِکوہؔ نے اُسے مُلک حماتؔ کے رِبلہؔ شہر میں قَید کر دیا تاکہ وہ یروشلیمؔ میں سلطنت نہ کر سکے اَور یہُوداہؔ کے مُلک پر ایک سَو تالنت چاندی اَور ایک تالنت سونا خراج کے طور پر مُقرّر کر دیا۔


اَور صِدقیاہؔ بادشاہ کو گِرفتار کر لیا گیا۔ صِدقیاہؔ کو حماتؔ کے مُلک میں رِبلہؔ لے جایا گیا جہاں شاہِ بابیل مُقیم تھا، وہاں اُس نے اُسے سزا سُنایٔی۔


”تمہاری تمام بیویاں اَور بچّے کَسدیوں کے پاس پہُنچائے جایٔیں گے۔ تُم خُود اُن کے ہاتھ سے بچ نہ سکوگے بَلکہ شاہِ بابیل تُمہیں گِرفتار کر لے گا اَور یہ شہر جَلا دیا جائے گا۔“


اَور شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کَسدیوں کے ہاتھوں سے بچ نہ سکےگا بَلکہ یقیناً شاہِ بابیل کے حوالہ کیا جائے گا اَور دونوں رُوبرو بات چیت کریں گے اَور ایک دُوسرے کو مُنہ در مُنہ اَپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ اِس کے بعد، میں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کو، اُس کے حاکموں اَور شہر کے باشِندوں کو جو وَبا، تلوار اَور قحط سے بچ جایٔیں گے اُنہیں شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ اَور اُن کے باقی جانی دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا۔ وہ اُنہیں تلوار سے مار ڈالے گا؛ اَور نہ اُن پر رحم کھائے گا نہ مہربانی کرےگا، نہ اُن سے ہمدردی ہی جتائے گا۔‘


اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُن کے خِلاف اشُور کے بادشاہ کے سپہ سالاروں کو اُن پر حملہ کرنے کے لئے بھیجا، جو منشّہ کو اسیر کرکے اَور اُس کی ناک میں کانٹا لگا کر کانسے کی زنجیروں کے اَور بِیڑیوں سے جکڑ کر بابیل لے گیٔے۔


لیکن کَسدی فَوج نے بادشاہ کا تعاقب کیا اَور یریحوؔ کے میدان میں اُسے گِرفتار کر لیا اَور اُس کے تمام فَوجی اُس سے جُدا ہوکر پراگندہ ہو گئے۔


اَور تُم اُس کی گرفت سے نہیں بچوگے بَلکہ یقیناً پکڑے جاؤگے اَور اُس کے حوالہ کئے جاؤگے۔ تُم اَپنی آنکھوں سے شاہِ بابیل کو دیکھوگے اَور وہ تُم سے رُوبرو بات کرےگا اَور تُم بابیل جاؤگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات