Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 25:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَورجو لوگ شہر میں باقی رہ گیٔے تھے اَورجو شاہِ بابیل کی پناہ میں چلےگئے تھے اَور وہ باقی عام عوام بھی جو شہر میں رہ گئی تھی، اِن سَب کو شَہنشاہی مُحافظ دستے کے سپہ سالار نبوزرادانؔ نے اُنہیں قَید کرکے اَور اسیر کرکے بابیل لے گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور باقی لوگوں کو جو شہر میں رہ گئے تھے اور اُن کو جِنہوں نے اپنوں کو چھوڑ کر شاہِ بابل کی پناہ لی تھی اور عوام میں سے جِتنے باقی رہ گئے تھے اُن سب کو نبوزرادان جلوداروں کا سردار اسِیر کر کے لے گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 फिर नबूज़रादान ने सबको जिलावतन कर दिया जो यरूशलम और यहूदाह में पीछे रह गए थे। वह भी उनमें शामिल थे जो जंग के दौरान ग़द्दारी करके शाहे-बाबल के पीछे लग गए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 پھر نبوزرادان نے سب کو جلاوطن کر دیا جو یروشلم اور یہوداہ میں پیچھے رہ گئے تھے۔ وہ بھی اُن میں شامل تھے جو جنگ کے دوران غداری کر کے شاہِ بابل کے پیچھے لگ گئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 25:11
15 حوالہ جات  

جَب تیرے محاصرہ کے دِن ختم ہُوں تو ایک تہائی حِصّہ بال شہر کے اَندر آگ میں جَلا دے اَور ایک تہائی حِصّہ شہر میں چاروں طرف تلوار سے بِکھیر دینا اَور ایک تہائی حِصّہ ہَوا میں اُڑا دینا اَور مَیں تلوار کھینچ کر اُن کا تعاقب کروں گا۔


شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے دَورِ حُکومت کے اُنّیسویں سال کے پانچویں مہینے کے دسویں دِن شاہی پہرےداروں کا سردار نبوزرادانؔ جو شاہِ بابیل کا مُلازم تھا یروشلیمؔ میں آیا۔


شاہی پہرےداروں کے سردار نبوزرادانؔ نے شہر میں بچے ہُوئے لوگوں کو اَورجو اُس سے جا ملے تھے اُنہیں اَور باقی کے لوگوں کو جَلاوطن کرکے بابیل لے گیا۔


جو تلوار سے باقی بچ گیٔے تھے اُنہیں وہ بابیل لے گیا اَور وہ فارسؔ کی سلطنت کے عروج پانے تک شاہِ بابیل کی اَور اُس کے بیٹوں کی غُلامی میں رہے۔


یَاہوِہ تُمہیں اُس بادشاہ سمیت جسے تُم اَپنے اُوپر مُقرّر کروگے ایک اَیسی قوم میں دفع کریں گے جِس سے تُم اَور تمہارے آباؤاَجداد ناواقِف ہوں گے۔ وہاں تُم غَیر معبُودوں کی عبادت کروگے جو لکڑی اَور پتّھر کے بنے ہویٔے ہیں۔


یہ صُوبہ کے وہ لوگ ہیں جنہیں نبوکدنضرؔ شاہِ بابیل اسیر کرکے بابیل لے گیا تھا اَورجو جَلاوطنی سے لَوٹ کر (یروشلیمؔ اَور یہُوداہؔ میں اَپنے اَپنے شہروں کو واپس آ گئے ہیں۔


ہمارے بَیل خُوب لدے ہوں گے، دیواریں شگافوں سے محفوظ رہیں گی، نہ لوگوں کو اسیر ہوکر جانا پڑےگا، نہ ہی ہمارے گلی کوچوں میں چیخنے چِلّانے کی آواز سُنایٔی دے گی۔


لہٰذا یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، میں یہ شہر کَسدیوں کے اَور شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے حوالہ کرنے کو ہُوں جو اِس پر قبضہ کر لے گا۔


تَب شاہی پہرےداروں کا سردار، نبوزرادانؔ، نے قوم میں سے چند مُحتاجوں کو اَور شہر میں بچے ہُوئے لوگوں کو، دستکاروں اَور اُن لوگوں کو جنہوں نے خُود کو شاہِ بابیل کے تابع ہو گئے تھے، اُنہیں اَپنے ساتھ جَلاوطن کرکے لے گیا۔


اَور نبوکدنضرؔ کے دَورِ حُکومت کے تئیسویں بَرس میں، شاہی پہرےداروں کے سردار نبوزرادانؔ نے سات سَو پینتالیس یہُودیوں کو جَلاوطن کر دیا۔ جو کُل چار ہزار چھ سَو لوگ تھے۔


اُس کے تمام بہترین سپاہی تلوار سے مارے جایٔیں گے اَور بچے ہُوئے لوگ ہَوا میں بِکھیر دئیے جایٔیں گے۔ تَب تُم جان لوگے کہ یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے۔


اُن سے کہہ، ’مَیں تمہارے لیٔے ایک نِشان ہُوں۔‘ ”جَیسا مَیں نے کیا ہے وَیسا ہی اُن کے ساتھ ہوگا۔ وہ اسیر ہوکر جَلاوطن کئے جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات