Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 24:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 منشّہ کا ایک گُناہ یہ بھی تھا کہ اُس نے بے قُصُوروں کا خُون بہایا تھا اَور سارے یروشلیمؔ کو اُن کے خُون سے بھر دیا تھا۔ لہٰذا یَاہوِہ اُسے مُعاف کرنا نہیں چاہتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور اُن سب بے گُناہوں کے خُون کے باعِث بھی جِسے منسّی نے بہایا کیونکہ اُس نے یروشلیِم کو بے گُناہوں کے خُون سے بھر دِیا تھا اور خُداوند نے مُعاف کرنا نہ چاہا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 वह यह हक़ीक़त भी नज़रंदाज़ न कर सका कि मनस्सी ने यरूशलम को बेक़ुसूर लोगों के ख़ून से भर दिया था। रब यह मुआफ़ करने के लिए तैयार नहीं था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 وہ یہ حقیقت بھی نظرانداز نہ کر سکا کہ منسّی نے یروشلم کو بےقصور لوگوں کے خون سے بھر دیا تھا۔ رب یہ معاف کرنے کے لئے تیار نہیں تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 24:4
20 حوالہ جات  

اُس گُناہ کے علاوہ جو منشّہ نے یہُوداہؔ سے کروایا تھا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا، منشّہ نے بے شُمار بے قُصُوروں کا قتل عام کروایا کہ سارا یروشلیمؔ ایک سِرے سے لے کر دُوسرے سِرے تک خُون سے بھر گیا۔


اِس لیٔے اُن سے کہہ، یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: چونکہ تُم لہُو سمیت گوشت کھاتے ہو اَور بُتوں کی طرف نگاہ اُٹھاتے ہو اَور خُون بہاتے ہو، پھر کیا تُم اُس مُلک کے وارِث ہوگے؟


ہم نے گُناہ کیا ہے اَور آپ کے خِلاف بغاوت کی ہے اَور آپ نے ہمیں مُعاف نہیں کیا۔


کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے ترک کیا ہے اَور اُس مقام کو غَیر معبُودوں کا مَسکن بنا دیا ہے۔ اُنہُوں نے یہاں اَیسے معبُودوں کے سامنے بخُور جَلایا ہے، جنہیں نہ وہ نہ اُن کے آباؤاَجداد اَور نہ ہی شاہِ یہُودیؔہ کبھی جانتے تھے اَور اُنہُوں نے اُس جگہ کو بےگُناہوں کے خُون سے بھر دیا ہے۔


تمہارے دامن پر تو بےگُناہ مسکینوں کے خُون کے نِشان پائے گئے ہیں، حالانکہ تُمہیں تو مَعلُوم ہی نہیں چلا کہ وہ تمہارے گھر میں نقب لگا کر کب گھُس گئے۔


اُنہُوں نے بے قُصُوروں کا خُون بہایا، یعنی اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کا خُون، جنہیں اُنہُوں نے کنعانؔ کے بُتوں کے آگے قُربان کیا، اَور مُلک اُن کے خُون سے ناپاک ہو گیا۔


تُم یہ ضروُر کرنا تاکہ تمہارے مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا مِیراث کے طور پر تُمہیں دے رہے ہیں، کسی بےگُناہ کا خُون بہایا نہ جائے اَور تُم اُس خُون کے مُجرم نہ ٹھہرو۔


” ’جِس مُلک میں تُم ہو اُسے ناپاک نہ کرنا۔ خُونریزی مُلک کو ناپاک کردیتی ہے اَور اُس مُلک کے لیٔے جِس میں خُون بہایا جائے اُس شخص کے خُون کے علاوہ جِس نے خُون بہایا ہو، اَور کسی چیز کا کفّارہ نہیں دیا جا سَکتا۔


”چونکہ شاہِ یہُودیؔہ منشّہ نے یہ مکرُوہ کام کئے ہیں اَور اُس نے اُن امُوریوں سے بھی زِیادہ بدی کی ہے جو اُس سے پہلے مَوجُود تھے اَور اَپنے بُتوں کی پرستش کروا کے یہُوداہؔ سے بھی گُناہ کروایاہے۔


کیا یہُویقیمؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور اُس کے سارے کارنامے یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟


اَور مَیں شاہِ یہُودیؔہ منشّہ بِن حِزقیاہؔ کے اُن کاموں کی وجہ سے جو اُس نے یروشلیمؔ میں کئے، اُن لوگوں کو دُنیا کی تمام مملکتوں کے لیٔے باعثِ حقارت بنا دُوں گا۔


”لیکن تمہاری آنکھیں اَور دِل ناجائز منافع کی طرف، اَور بےگُناہوں کا خُون بہانے اَور ظُلم و سِتم ڈھانے میں لگے ہُوئے ہیں۔“


یہ شہر جَب سے آباد ہے تَب سے لے کر آج تک اِس نے میرے قہر اَور غضب کو اِس قدر بھڑکایا ہے کہ اَب اِسے میں اَپنی نظر کے سامنے سے دُور کر دُوں گا۔


” ’چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’اُس خُونی شہر پر افسوس، اَور اُس دیگ پر بھی جِس پر اَب تہہ جمی ہے، جو اَب نہیں جانے کی! ایک ایک ٹکڑا نکالتے ہوئے اُسے خالی کر لیں، لیکن وہ جِس کِسی ترتیب میں آئے۔


جَب اَیسا آدمی قَسم کے اِن الفاظ کو سُن کر اَپنے دِل میں خُود کو مُبارک سمجھتے ہیں اَور سوچتے ہیں، ”ہم تو اَپنی مَن مانی کرتے ہویٔے بھی سلامت رہیں گے،“ اَیسا کرکے وہ آدمی سیراب شُدہ زمین اَور خُشک زمین دونوں پر تباہی لے آئیں گے۔


تاہم یَاہوِہ کا قہر شدید جو یہُوداہؔ پر بھڑکا تھا ٹھنڈا نہیں ہُوا کیونکہ منشّہ نے اَپنی ساری بدکاریوں سے یَاہوِہ کے غضب کو بھڑکا دیا تھا۔


مغروُر آنکھیں، جھُوٹی زبان، بے قُصُور کا خُون بہانے والے ہاتھ،


اَور کہہ، یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ’اَے شہر، جو اَپنے اَندر خُون بہا کر اَپنے سَر پر آفت لاتا ہے اَور بُت بنا کر اَپنے آپ کو ناپاک کرتا ہے،


اِس لیٔے مَیں نے بھی غضب بھڑکانے اَور اِنتقام لینے کے لیٔے، اُس کا خُون ننگی چٹّان پر رکھا، تاکہ وہ ڈھانکا نہ جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات