Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 24:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اُس شاہِ بابیل نے یہُویاکینؔ کے چچا متّنیاہؔ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنا دیا اَور اُس کا نام بدل کر صِدقیاہؔ رکھ دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اور شاہِ بابل نے اُس کے باپ کے بھائی متّنیاؔہ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنایا اور اُس کا نام بدل کر صِدقیاہ رکھّا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 यरूशलम में बाबल के बादशाह ने यहूयाकीन की जगह उसके चचा मत्तनियाह को तख़्त पर बिठाकर उसका नाम सिदक़ियाह में बदल दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 یروشلم میں بابل کے بادشاہ نے یہویاکین کی جگہ اُس کے چچا متنیاہ کو تخت پر بٹھا کر اُس کا نام صِدقیاہ میں بدل دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 24:17
13 حوالہ جات  

شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے صِدقیاہؔ بِن یُوشیاہؔ کو یہُودیؔہ کا بادشاہ مُقرّر کیا جو کونیاہؔ بِن یہُویقیمؔ کی جگہ بادشاہت کرنے لگا۔


تَب شاہِ مِصر نے یہُوآحازؔ کے بھایٔی اِلیاقیؔم کو یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کا بادشاہ بنا دیا اَور اِلیاقیؔم کا نام بدل کر یہُویقیمؔ رکھا۔ مگر نِکوہؔ اِلیاقیؔم کے بھایٔی یہُوآحازؔ کو پکڑکر مِصر لے گیا۔


فَرعوہؔ نِکوہؔ نے یُوشیاہؔ کے بیٹے اِلیاقیؔم کو اُس کے باپ یُوشیاہؔ کی جگہ بادشاہ بنایا اَور اُس کا نام بدل کر یہُویقیمؔ رکھ دیا۔ لیکن وہ یہُوآحازؔ کو اسیر کرکے مِصر لے گیا جہاں اُس نے وفات پائی۔


جَب صِدقیاہؔ بادشاہ بنا، تَب وہ اکّیس سال کا تھا اَور اُس نے گیارہ سال تک یروشلیمؔ پر حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام حمُوطلؔ تھا جو لِبناہؔ شہر کے باشِندے یرمیاہؔ کی بیٹی تھی۔


اَور وہ شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ سے لے کر شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ بِن یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے گیارھویں سال کے پانچویں مہینے کے آخِر تک یعنی اہلِ یروشلیمؔ کے اسیری میں جانے تک نازل ہوتا رہا۔


یہ کلام یَاہوِہ کی جانِب سے یرمیاہؔ پر اُس وقت نازل ہُوا جَب شاہِ صِدقیاہؔ نے پشحُورؔ بِن ملکیاہؔ اَور کاہِنؔ صفنیاہؔ بِن معسیاہؔ کو اُس کے پاس بھیجا تھا۔ اُنہُوں نے درخواست کی،


شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے شروع میں عیلامؔ کے متعلّق یَاہوِہ کا یہ کلام یرمیاہؔ نبی پر نازل ہُوا:


پھر اُس نے شاہی خاندان میں سے ایک نامور شخص کو لے کر اُس کے ساتھ عہد باندھا اَور اُس سے قَسم لی۔ وہ مُلک کی نامور لوگوں کو بھی اَپنے ساتھ لے گیا


” ’میری حیات کی قَسم، یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے، وہ بابیل میں یعنی اُسی بادشاہ کے مُلک میں مَر جائے گا، جِس نے اُسے تخت نشین کیا، جِس کی قِسم کو اُس نے حقیر جانا اَور جِس کے عہد کو اُس نے توڑا۔


تَب اہلِ بابیل اُس کے پاس آئے اَور جذبۂ مَحَبّت میں اُس کے بِستر پر چڑھے اَور اَپنی ہَوس میں اُس کی بےحُرمتی کی اُس کی۔ لیکن جَب وہ اُن سے بےحُرمت ہو چُکی تَب وہ نفرت میں اُن سے الگ ہو گئی۔


اعلیٰ اہلکار نے اُن کے نئے نام رکھے؛ دانی ایل کا نام بیلطشضرؔ؛ حننیاہؔ کا شدرکؔ؛ میشاایلؔ کا میشکؔ اَور عزریاہؔ کا عبدنگوؔ رکھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات