Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 23:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور بادشاہ نے مَندِر کے مرَدپرستوں کے مکانوں کو بھی ڈھا دیا جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے صحن میں تعمیر کئےگئے تھے، جہاں عورتیں اشیراہؔ دیوی کے لیٔے پردے بُنا کرتی تھیں ڈھا دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور اُس نے لُوطِیوں کے مکانوں کو جو خُداوند کے گھر میں تھے جِن میں عَورتیں یسِیرت کے لِئے پردے بُنا کرتی تِھیں ڈھا دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 रब के घर के पास ऐसे मकान थे जो जिस्मफ़रोश मर्दों और औरतों के लिए बनाए गए थे। उनमें औरतें यसीरत देवी के लिए कपड़े भी बुनती थीं। अब बादशाह ने उनको भी गिरा दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 رب کے گھر کے پاس ایسے مکان تھے جو جسم فروش مردوں اور عورتوں کے لئے بنائے گئے تھے۔ اُن میں عورتیں یسیرت دیوی کے لئے کپڑے بھی بُنتی تھیں۔ اب بادشاہ نے اُن کو بھی گرا دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 23:7
14 حوالہ جات  

تُونے اَپنے چند لباس لے کر اُن سے زرق برق اُونچے مقامات آراستہ کئے اَور وہاں جِسم فروشی کی۔ تُم اُس کے پاس گئے اَور وہ تمہاری خُوبصورتی کا مالک تھا۔


آساؔ نے مَندِروں میں سے مرَدپرستوں کو مُلک سے باہر نکال دیا اَور اُن سَب بُتوں کو جنہیں اُس کے آباؤاَجداد نے بنایا تھا نِیست و نابود کر دیا۔


اَور اُس مُلک کے مَندِروں میں مرَدپرستی کرنے والے مَرد رکھّے گیٔے تھے جو اُن تمام مکرُوہ کاموں میں مشغُول تھے جو اُن غَیر قوموں میں کیٔے جاتے تھے، جنہیں یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے کھدیڑ دیا تھا۔


جتنے دِنوں تک اُس نے بَعل معبُودوں کے لیٔے بخُور جَلایا؛ اِتنے دِنوں کے لیٔے مَیں اُسے سزا دُوں گا؛ وہ انگُوٹھیوں اَور زیوروں سے آراستہ ہوکر، اَپنے عاشقوں کے پیچھے گئی، لیکن مُجھے بھُول گئی،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


پھر وہ مُجھے یَاہوِہ کے گھر کے شمالی پھاٹک کے دروازہ پر لے گیا اَور مَیں نے وہاں عورتوں کو دیکھا جو بیٹھی ہُوئی تمّوزؔ کے لیٔے نوحہ کر رہی تھیں۔


اَور یُوشیاہؔ نے بنی اِسرائیل کے تمام علاقوں سے تمام مکرُوہ بُتوں کو دُور کیا اَور اِسرائیل میں مَوجُود تمام لوگوں سے یَاہوِہ اُن کے خُدا کی عبادت کروائی اَور جَب تک اُس کی سلطنت قائِم رہی تَب تک اُنہُوں نے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کی پیروی کرنے میں کویٔی کسر نہ رکھی۔


اَور اُن کے باپ آساؔ کے دَورِ حُکومت میں باقی رہ گیٔے تمام معبُودوں کے مَندِروں کے مرَدپرستوں کو اُنہُوں نے مُلک سے بے دخل کر دیا۔


کسی معبُود کے واسطے کویٔی اِسرائیلی عورت یا آدمی بدفعلی کا کام نہ کرے۔


اِسرائیلی شِطِّیمؔ میں رہتے تھے اَور لوگوں نے اُن مُوآبی عورتوں کے ساتھ حرام کاری شروع کر دی،


وہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر قُربانیاں گزرانتے ہیں اَور ٹیلوں پر اَور بلُوط، بید اَور بطم کے در درختوں کے خُوشگوار سائے میں بخُور جَلاتے ہیں۔ اِس لیٔے تمہاری بیٹیاں جِسم فروشی پر اَور تمہاری بہوئیں زنا پر اُتر آتی ہیں۔


”جَب تمہاری بیٹیاں فحاشی پر اُتر آتی ہیں تَب مَیں اُنہیں سزا نہ دُوں گا، نہ تمہاری بہوؤں کو جَب وہ زنا کر بیٹھتی ہیں، کیونکہ مَرد خُود کسبیوں کے ہمنوا ہوتے ہیں اَور دیوداسیوں کے ساتھ قُربانیاں گزرانتے ہیں۔ ناسمجھ لوگ تباہ ہو جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات