Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 23:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 لیکن یُوشیاہؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت کے اٹھّارہویں سال میں یَاہوِہ کے لیٔے یہ عیدِفسح یروشلیمؔ میں منائی گئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 یُوسیاؔہ بادشاہ کے اٹھارھویں برس یہ فَسح یروشلیِم میں خُداوند کے لِئے منائی گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 यूसियाह की हुकूमत के 18वें साल में पहली दफ़ा रब की ताज़ीम में ऐसी ईद यरूशलम में मनाई गई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 یوسیاہ کی حکومت کے 18ویں سال میں پہلی دفعہ رب کی تعظیم میں ایسی عید یروشلم میں منائی گئی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 23:23
4 حوالہ جات  

قاضیوں کے زمانہ میں جنہوں نے بنی اِسرائیل کی قیادت کی اَور شاہانِ بنی اِسرائیل اَور یہُوداہؔ کے تمام بادشاہوں کے ایّام میں اَیسی عیدِفسح کبھی نہیں منائی گئی تھی۔


اِس کے علاوہ یُوشیاہؔ نے جادُوگروں اَور اَرواح پرستوں، خانگی معبُودوں، بُتوں اَور ساری مکرُوہ چیزوں کو جو یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ میں جہاں کہیں نظر آئیں اُنہیں یُوشیاہؔ نے اِس خیالات سے نِیست و نابود کر دیا کہ وہ آئین کے اُن تقاضوں کو جو اُس کِتاب میں درج تھیں اُن کی تصدیق کر سکے جو خِلقیاہؔ کاہِنؔ کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں مِلی تھی۔


اَورجو جگہ یَاہوِہ تمہارے خُدا مُنتخب کریں گے۔ اُسی جگہ اُس قُربانی کو بھُون کر کھانا اَور صُبح کو تُم اَپنے اَپنے خیمہ میں لَوٹ جانا۔


بادشاہ یُوشیاہؔ نے اَپنی حُکمرانی کے اٹھّارہویں سال میں اَپنے مُنشی شافانؔ بِن اصلیاہؔ بِن مِشُلّامؔ کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں یہ کہہ کر بھیجا:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات