۲-سلاطین 23:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ20 اَور یُوشیاہؔ نے اُن اُونچے مقامات پر بُتکدوں کے سَب کاہِنوں کو جو وہاں مَوجُود تھے اُن مذبحوں پر قتل کرکے اُن پر اِنسانی ہڈّیاں جَلائیں۔ اِس کے بعد بادشاہ یروشلیمؔ لَوٹ گئے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس20 اور اُس نے اُونچے مقاموں کے سب کاہِنوں کو جو وہاں تھے اُن مذبحوں پر قتل کِیا اور آدمِیوں کی ہڈِّیاں اُن پر جلائِیں۔ پِھر وہ یروشلیِم کو لَوٹ آیا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस20 इन मंदिरों के पुजारियों को उसने उनकी अपनी अपनी क़ुरबानगाहों पर सज़ाए-मौत दी और फिर इनसानी हड्डियाँ उन पर जलाकर उनकी बेहुरमती की। इसके बाद वह यरूशलम लौट गया। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن20 اِن مندروں کے پجاریوں کو اُس نے اُن کی اپنی اپنی قربان گاہوں پر سزائے موت دی اور پھر انسانی ہڈیاں اُن پر جلا کر اُن کی بےحرمتی کی۔ اِس کے بعد وہ یروشلم لوٹ گیا۔ باب دیکھیں |
تَب جُوں ہی یِہُو نے سوختنی نذریں گزراننے کا کام ختم کیا، اُس نے پہرےداروں اَور شاہی افسران کو حُکم دیا: ”اَندر داخل ہوکر سَب کو قتل کر دو؛ اَور ایک بھی بچنے نہ پائے۔“ چنانچہ اُنہُوں نے سَب کو تلوار سے قتل کر دیا اَور پہرےداروں اَور شاہی افسران نے اُن کی لاشیں باہر پھینک دیں۔ تَب وہ بَعل کے بُتکدے کے اَندرونی کمرے میں گئے۔
اَور وہ یَاہوِہ کے حُکم سے مذبح کے خِلاف چِلّاکر کہنے لگے: ”اَے مذبح، اَے مذبح! یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’داویؔد کے خاندان میں یُوشیاہؔ نام کا ایک لڑکا پیدا ہوگا۔ تَب وہ اُونچے مقامات کے اُن کاہِنوں کی قُربانی کرےگا جو اِس وقت تُجھ پر بخُور جَلا رہے ہیں۔ اَور تُم پر اِنسانوں کی ہڈّیاں جَلائی جایٔیں گی۔‘ “
اُس نبی یا خواب دیکھنے والے کو ضروُر قتل کر دیا جائے کیونکہ اُس نے یَاہوِہ تمہارے خُدا سے جنہوں نے تُمہیں مِصر سے نکالا اَور تُمہیں غُلامی کے مُلک سے رِہائی بخشی اُن کے خِلاف بغاوت کرنے کی ترغیب دی تاکہ تُمہیں اُس راہ سے گُمراہ کرے جِس پر چلنے کا حُکم یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا تھا۔ اِس لیٔے تُم اَپنے بیچ میں سے اَیسی بدکاری کو ختم کردینا۔