Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 23:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 جَب یُوشیاہؔ نے چاروں طرف نگاہ ڈالی اَور اُن قبروں کو دیکھا جو پہاڑ میں کھودی گئی تھیں، تَب اُس نے خادِموں کو بھیج کر اُن کے اَندر سے ہڈّیاں نکلوائیں اَور اُنہیں اُس مذبح پر جَلا کر اُسے ناپاک کر دیا، یہ یَاہوِہ کے اُس قول کے مُطابق ہُوا جِس کی بابت اُس مَرد خُدا نے چِلّاکر پیشین گوئی کی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور جب یُوسیاؔہ مُڑا تو اُس نے اُن قبروں کو دیکھا جو وہاں اُس پہاڑ پر تِھیں۔ سو اُس نے لوگ بھیج کر اُن قبروں میں سے ہڈِّیاں نِکلوائِیں اور اُن کو اُس مذبح پر جلا کر اُسے ناپاک کِیا۔ یہ خُداوند کے سُخن کے مُطابِق ہُؤا جِسے اُس مَردِ خُدا نے جِس نے اِن باتوں کی خبر دی تھی سُنایا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 23:16
6 حوالہ جات  

اگر شَریعت اُنہیں ’معبُود،‘ کہتی ہے جنہیں خُدا کا کلام دیا گیا اَور کِتاب مُقدّس جُھٹلایا نہیں جا سَکتا۔


آسمان اَور زمین ٹل جایٔیں گی لیکن میری باتیں کبھی نہیں ٹلیں گی۔


کیونکہ بیت ایل کے مذبح کے خِلاف اَور سامریہؔ کے شہروں میں سَب اُونچے مقامات میں بنے تمام بُتکدوں کے خِلاف یَاہوِہ نے جو اعلان اُس نبی کی مَعرفت کیا تھا وہ ضروُر پُورا ہوگا۔“


یُوشیاہؔ نے سُتونوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اَور اشیراہؔ کے سُتونی بُتوں کو کاٹ ڈالا اَور اُن خالی مقاموں کو اِنسانی ہڈّیوں سے بھر دیا۔


مَیں بنی اِسرائیل کی لاشیں اُن کے بُتوں کے سامنے ڈال دُوں گا اَور تمہاری ہڈّیوں کو تمہاری مذبحوں کے اِردگرد بِکھیر دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات