۲-سلاطین 23:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ15 اِس کے علاوہ اُس مذبح کو جو بیت ایل میں تعمیر کی گئی تھی اَور اُن مَندِروں کو جنہیں یرُبعامؔ بِن نباطؔ نے تعمیر کرایا تھا، اَور جِس نے بنی اِسرائیل سے بدی کروائی تھی، یُوشیاہؔ نے اُس مذبح اَور اُن اُونچے مَندِر کو نِیست و نابود کر دیا۔ اَور اُنہیں ریزہ ریزہ کر دیا اَور اشیراہؔ کے بُتوں کو آگ میں جَلا دیا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس15 پِھر بَیت اؔیل کا وہ مذبح اور وہ اُونچا مقام جِسے نباط کے بیٹے یرُبعاؔم نے بنایا تھا جِس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا۔ سو اِس مذبح اور اُونچے مقام دونوں کو اُس نے ڈھا دِیا اور اُونچے مقام کو جلا دِیا اور اُسے کُوٹ کُوٹ کر خاک کر دِیا اور یسِیرت کو جلا دِیا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस15-16 बैतेल में अब तक ऊँची जगह पर वह मंदिर और क़ुरबानगाह पड़ी थी जो यरुबियाम बिन नबात ने तामीर की थी। यरुबियाम ही ने इसराईल को गुनाह करने पर उकसाया था। जब यूसियाह ने देखा कि जिस पहाड़ पर क़ुरबानगाह है उस की ढलानों पर बहुत-सी क़ब्रें हैं तो उसने हुक्म दिया कि उनकी हड्डियाँ निकालकर क़ुरबानगाह पर जला दी जाएँ। यों क़ुरबानगाह की बेहुरमती बिलकुल उसी तरह हुई जिस तरह रब ने मर्दे-ख़ुदा की मारिफ़त फ़रमाया था। इसके बाद यूसियाह ने मंदिर और क़ुरबानगाह को गिरा दिया। उसने यसीरत देवी का मुजस्समा कूट कूटकर आख़िर में सब कुछ जला दिया। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن15-16 بیت ایل میں اب تک اونچی جگہ پر وہ مندر اور قربان گاہ پڑی تھی جو یرُبعام بن نباط نے تعمیر کی تھی۔ یرُبعام ہی نے اسرائیل کو گناہ کرنے پر اُکسایا تھا۔ جب یوسیاہ نے دیکھا کہ جس پہاڑ پر قربان گاہ ہے اُس کی ڈھلانوں پر بہت سی قبریں ہیں تو اُس نے حکم دیا کہ اُن کی ہڈیاں نکال کر قربان گاہ پر جلا دی جائیں۔ یوں قربان گاہ کی بےحرمتی بالکل اُسی طرح ہوئی جس طرح رب نے مردِ خدا کی معرفت فرمایا تھا۔ اِس کے بعد یوسیاہ نے مندر اور قربان گاہ کو گرا دیا۔ اُس نے یسیرت دیوی کا مجسمہ کوٹ کوٹ کر آخر میں سب کچھ جلا دیا۔ باب دیکھیں |
اَور وہ یَاہوِہ کے حُکم سے مذبح کے خِلاف چِلّاکر کہنے لگے: ”اَے مذبح، اَے مذبح! یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’داویؔد کے خاندان میں یُوشیاہؔ نام کا ایک لڑکا پیدا ہوگا۔ تَب وہ اُونچے مقامات کے اُن کاہِنوں کی قُربانی کرےگا جو اِس وقت تُجھ پر بخُور جَلا رہے ہیں۔ اَور تُم پر اِنسانوں کی ہڈّیاں جَلائی جایٔیں گی۔‘ “
پھر بادشاہ نے اعلیٰ کاہِن خِلقیاہؔ اَور اُس کے تحت کام کرنے والے کاہِنوں کو اَور دربانوں کو حُکم دیا کہ وہ اُن تمام اَشیا کو جو بَعل اَور اشیراہؔ اَور سِتاروں کے آسمانی لشکر کے لیٔے بنائی گئی ہیں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس سے باہر نکال دیں۔ اَور بادشاہ نے اُنہیں یروشلیمؔ سے باہر قِدرُونؔ کی وادی کے میدانوں میں جَلا دیا اَور اُن کی راکھ کو بیت ایل لے گئے۔