Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 22:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں کہ اِس کِتاب کی اُن سَب باتوں کے مُطابق جنہیں شاہِ یہُودیؔہ نے پڑھا ہے، میں اِس مُلک پر اَور اِس کے سَب باشِندوں پر بَلائیں نازل کرنے والا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں اِس کِتاب کی اُن سب باتوں کے مُطابِق جِن کو شاہِ یہُوداؔہ نے پڑھا ہے اِس مقام پر اور اِس کے سب باشِندوں پر بلا نازِل کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 22:16
18 حوالہ جات  

لیکن جِس طرح یَاہوِہ تمہارے خُدا کا ہر اَچھّا وعدہ پُورا ہُوا اُسی طرح یَاہوِہ تُم پر وہ تمام آفتیں نازل کریں گے جِس کا اُنہُوں نے تُمہیں دہشت دِلائی ہے۔ یہاں تک کہ وہ تُمہیں اُس بھلے مُلک سے جسے اُنہُوں نے تُمہیں دیا ہے نابود کر دیں گے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ وہ دِن یقیناً آنے والے ہیں، جَب تمہارے محل کی ہر ایک چیز اَور سَب کچھ جو تمہارے آباؤاَجداد نے آج تک جمع کیا ہے، بابیل کو لے جایا جائے گا اَور یہاں کچھ بھی باقی نہ رہ جائے گا۔


تو یقین جانو کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا اِن قوموں کو تمہارے سامنے سے ہرگز نہ ہٹائیں گے بَلکہ وہ تمہارے لیٔے جال اَور پھندا تمہاری پیٹھ پر کوڑے اَور تمہاری آنکھوں میں کانٹے بَن جایٔیں گے۔ یہاں تک کہ تُم اِس بھلے مُلک سے جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا ہے نابود ہو جاؤگے۔


چنانچہ یَاہوِہ کا غضب اِس مُلک پر بھڑکا اَور اُس نے اِس کِتاب میں درج سَب لعنتیں نازل کیں۔


حُلدہؔ نبیّہ نے اُنہیں جَواب دیا، ”یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: جِس شخص نے تُمہیں میرے پاس بھیجا ہے اُس سے یہ کہنا،


اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’مَیں اُن پر ایک اَیسی آفت لاؤں گا جِس سے وہ بچ نہ سکیں گے۔ اگرچہ وہ مُجھ سے فریاد کریں گے تَو بھی مَیں اُن کی نہ سُنوں گا۔


اَور جَب شموایلؔ بڑا ہُوا، تو یَاہوِہ اُس کے ساتھ تھے اَور اُنہُوں نے شموایلؔ کے بارے میں اَپنی ساری پیشین گوئیاں پُوری کیں۔


اَور یَاہوِہ نے کَسدی، ارامی، مُوآبی اَور عمُّونی مال غنیمت لُوٹنے والے دستے بھیجے تاکہ یہ یہُوداہؔ کو ہلاک کر دیں، یہ یَاہوِہ کے اُس کلام کے مُطابق ہُوا تھا جو اُنہُوں نے اَپنے خادِموں، نبیوں کی مَعرفت اعلان کیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات