Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 22:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یُوشیاہؔ آٹھ سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں اِکتیس سال حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام یدِیداہؔ تھا جو عدایاہؔ کی بیٹی تھی اَور بُصقتؔ کی باشِندہ تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 جب یُوسیاؔہ سلطنت کرنے لگا تو آٹھ برس کا تھا۔ اُس نے اِکتِیس برس یروشلیِم میں سلطنت کی۔ اُس کی ماں کا نام جدِیدؔہ تھا جو بُصقتی عدایاؔہ کی بیٹی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 यूसियाह 8 साल की उम्र में बादशाह बना, और यरूशलम में रहकर उस की हुकूमत का दौरानिया 31 साल था। उस की माँ यदीदा बिंत अदायाह बुसक़त की रहनेवाली थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 یوسیاہ 8 سال کی عمر میں بادشاہ بنا، اور یروشلم میں رہ کر اُس کی حکومت کا دورانیہ 31 سال تھا۔ اُس کی ماں یدیدہ بنت عدایاہ بُصقت کی رہنے والی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 22:1
14 حوالہ جات  

لاکیشؔ، بُصقتؔ، عِگلونؔ،


اَور حِزقیاہؔ سے منشّہ، منشّہ سے امُونؔ، امُونؔ سے یُوشیاہؔ پیدا ہویٔے،


یَاہوِہ کا کلام جو امُونؔ کے بیٹے یُوشیاہؔ، شاہِ یہُودیؔہ کے دِنوں میں حِزقیاہؔ کے بیٹے امریاہؔ کے بیٹے گِدلیاہؔ کے بیٹے کُوشی کے بیٹے صفنیاہؔ پر نازل ہُوا۔


یَاہوِہ کا کلام اُس پر شاہِ یہُودیؔہ یُوشیاہؔ بِن امُونؔ کے دَورِ حُکومت کے تیرہویں سال میں نازل ہُوا،


”میں لڑکوں کو افسر مُقرّر کروں گا؛ محض بچّے اُن پر حُکومت کریں گے۔“


اَے مُلک تُجھ پر افسوس اگر تیرا بادشاہ نابالغ ہو اَور جِس کے اُمرا صُبح اُٹھتے ہی ضیافتیں کھانے لگیں۔


اَپنے دُشمنوں کے باعث بچّوں اَور شیرخواروں کے لبوں سے بھی آپ نے اَپنی حَمد کروائی، تاکہ اَپنے حریفوں اَور اِنتقام لینے والوں کو خاموش کر دیں،


منشّہ بَارہ سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں پچپن سال حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام حِپضیباہؔ تھا۔


جَب یُوآشؔ سات سال کا تھا تَب وہ حُکومت کرنے لگا۔


اَور وہ یَاہوِہ کے حُکم سے مذبح کے خِلاف چِلّاکر کہنے لگے: ”اَے مذبح، اَے مذبح! یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’داویؔد کے خاندان میں یُوشیاہؔ نام کا ایک لڑکا پیدا ہوگا۔ تَب وہ اُونچے مقامات کے اُن کاہِنوں کی قُربانی کرےگا جو اِس وقت تُجھ پر بخُور جَلا رہے ہیں۔ اَور تُم پر اِنسانوں کی ہڈّیاں جَلائی جایٔیں گی۔‘ “


تَب مُلک کی عوام نے اُن تمام لوگوں کو قتل کر دیا، جنہوں نے امُونؔ بادشاہ کے خِلاف سازش کی تھی اَور اُس کے بیٹے یُوشیاہؔ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنایا۔


اُسے عُزّاؔ کے باغ میں اُس کی قبر میں دفن کیا گیا اَور یُوشیاہؔ اُس کا بیٹا اُس کی جگہ پر بادشاہ بنا۔


”لیکن فرض کرو کہ اُس کا بیٹا ہے جو اَپنے باپ کو یہ سَب گُناہ کرتے ہُوئے دیکھتا ہے اَور گو وہ اُنہیں دیکھتا ہے پھر بھی آپ اَیسی حرکتیں نہیں کرتا:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات