Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 21:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 منشّہ نے اُس اشیراہؔ دیوی کے ڈھالے ہوئے بُت کو بیت المُقدّس میں نصب کر دیا، جِس کی بابت یَاہوِہ نے داویؔد اَور اُن کے بیٹے شُلومونؔ سے فرمایا تھا، ”میں اِس گھر میں اَور یروشلیمؔ میں جسے مَیں نے بنی اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے مُنتخب کیا ہے، میں اَپنا نام اَبد تک قائِم رکھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور اُس نے یسِیرت کی کھودی ہُوئی مُورت کو جِسے اُس نے بنایا تھا اُس گھر میں نصب کِیا جِس کی بابت خُداوند نے داؤُد اور اُس کے بیٹے سُلیماؔن سے کہا تھا کہ اِسی گھر میں اور یروشلیِم میں جِسے مَیں نے بنی اِسرائیل کے سب قبِیلوں میں سے چُن لِیا ہے مَیں اپنا نام ابد تک رکھُّوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 यसीरत देवी का खंबा बनवाकर उसने उसे रब के घर में खड़ा किया, हालाँकि रब ने दाऊद और उसके बेटे सुलेमान से कहा था, “इस घर और इस शहर यरूशलम में जो मैंने तमाम इसराईली क़बीलों में से चुन लिया है मैं अपना नाम अबद तक क़ायम रखूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 یسیرت دیوی کا کھمبا بنوا کر اُس نے اُسے رب کے گھر میں کھڑا کیا، حالانکہ رب نے داؤد اور اُس کے بیٹے سلیمان سے کہا تھا، ”اِس گھر اور اِس شہر یروشلم میں جو مَیں نے تمام اسرائیلی قبیلوں میں سے چن لیا ہے مَیں اپنا نام ابد تک قائم رکھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 21:7
25 حوالہ جات  

مَیں نے اِس بیت المُقدّس کو مُنتخب کر لیا ہے اَور اِسے مُقدّس ٹھہرایا ہے تاکہ اِس مقام میں میرے نام کا جلال ہمیشہ یہاں قائِم رہے اَور میری آنکھیں اَور میرا دِل دونوں ہمیشہ یہیں لگے رہیں۔


اَور یَاہوِہ نے شُلومونؔ سے فرمایا: ”جو دعا اَور فریاد تُم نے میرے سامنے کی ہے وہ مَیں نے سُن لی ہے اَور مَیں نے اِس بیت المُقدّس کو مخصُوص کر دیا ہے جسے تُم نے تعمیر کروائی ہے تاکہ اُس میں میرے نام کی تعظیم ہمیشہ ہوتی رہے۔ میری آنکھیں اَور میرا دِل ہمیشہ وہاں لگا رہے گا۔


آپ کی آنکھیں اِس بیت المُقدّس کی طرف دِن اَور رات لگی رہیں! آپ نے اِسی مقام کی بابت فرمایا تھا، ’میں اَپنا جلالی نام وہاں قائِم رکھوں گا،‘ تاکہ جو دعا آپ کا خادِم اِس مقام کی طرف رُخ کرکے مانگے اُسے آپ سُن کر جَواب دیں گے۔


اَور یہی وہ شخص ہوگا جو میرے نام کی حَمد و ثنا کے لیٔے ایک گھر بنائے گا اَور مَیں اُس کی بادشاہی کا تخت ہمیشہ تک قائِم رکھوں گا۔


اُنہُوں نے اَپنے بے جان شَبیہوں کو اُس گھر میں رکھ کر اُسے ناپاک کر دیا جو میرے نام سے جانا جاتا ہے۔


لیکن اگر تُم میری طرف پھروگے اَور میرے حُکموں کو مانوگے تو مَیں تمہارے لوگوں کو خواہ وہ زمین پر کہیں بھی جَلاوطن کئے گیٔے ہُوں جمع کرکے اُس جگہ لاؤں گا جسے مَیں نے اَپنے نام کو قائِم رکھنے کے لئے چُناہے۔‘


اَور اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس سے اُن غَیر معبُودوں اَور اُس بُت کو اَور اُن سَب مذبحوں کو جو اُس نے بیت المُقدّس کی پہاڑی پر اَور یروشلیمؔ میں تعمیر کروائی تھی اُنہیں توڑ ڈالا اَور اُنہیں شہر کے باہر پھنکوا دیا۔


اَورجو ایک تراشا ہُوا بُت اُس نے بنوایا اُس نے اُسے خُدا کے بیت المُقدّس میں نصب کروا دیا، جِس کی بابت خُدا نے داویؔد اَور اُس کے بیٹے شُلومونؔ سے فرمایا تھا، ”اِس بیت المُقدّس میں اَور یروشلیمؔ میں جنہیں مَیں نے بنی اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے اِنتخاب کیا ہے، میں اَپنا نام وہاں اَبد تک قائِم رکھوں گا۔


تو پھر مَیں بنی اِسرائیل کو اَپنے مُلک سے جسے مَیں نے اُنہیں دیا ہے، جڑ سے اُکھاڑ پھینکوں گا اَور اِس بیت المُقدّس کو جسے مَیں نے اَپنے نام کے لیٔے مُقدّس کیا ہے اَپنے سامنے سے دُور کر دُوں گا۔ اَور اِسے قوموں میں ضرب المثل اَور ذِلّت کا نِشان بنا دُوں گا۔


تَب ایک رات یَاہوِہ شُلومونؔ پر ظاہر ہُوئے اَور فرمایا: ”مَیں نے تمہاری دعا سُن لی ہے اَور مَیں نے اِس مقام کو اَپنے لیٔے قُربانی کے بیت المُقدّس کے طور پر اِنتخاب کیا ہے۔


لہٰذا یَاہوِہ نے فرمایا، ”میں یہُوداہؔ کو بھی اَپنی حُضُوری سے دُور کر دُوں گا جَیسے مَیں نے بنی اِسرائیل کو دُور کر دیا ہے۔ اَور مَیں اِس شہر کو بھی ترک کر دُوں گا، جسے مَیں نے خُود مُنتخب کیا ہے یعنی یروشلیمؔ کے اُس بیت المُقدّس کو بھی جِس کی بابت مَیں نے اعلان کیا تھ، ’میرا نام وہاں قائِم رہے گا۔‘ “


بادشاہ نے اشیراہؔ کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس سے نکلوا کر یروشلیمؔ سے باہر قِدرُونؔ کی وادی میں لے جا کر جَلا دیا اَور اُسے پیس کر راکھ بنا کر عوام کی قبروں پر بِکھیر دیا۔


اَور اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں تمام غَیر معبُودوں کے مذبحے تعمیر کروایٔے جِس کی بابت یَاہوِہ نے فرمایا تھا، ”کہ میں یروشلیمؔ میں اَپنا نام قائِم کروں گا۔“


تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے جو مذبح بناؤ اُس کے قریب کسی بھی طرح کا لکڑی کا اشیراہؔ کا سُتون کھڑا نہ کرنا۔


یاد کریں اَپنی اُمّت کو، جنہیں آپ نے قدیم ہی سے خریدا ہُوا تھا، اَور اَپنی مِیراث کے لوگوں کو جِس کا آپ نے فدیہ دیا تھا۔ اَور اُس صِیّونؔ کے پہاڑ کو جِس پر آپ نے سکونت کی تھی یاد کریں۔


تو میں بنی اِسرائیل کو اُس مُلک سے جو مَیں نے اُنہیں عطا کیا ہے بے دخل کر دُوں گا اَور اِس بیت المُقدّس کو جسے مَیں نے اَپنے نام کے لیٔے مخصُوص کیا ہے اَپنی نظروں سے دُور کر دُوں گا۔ تَب بنی اِسرائیل تمام اَقوام میں ضرب المثل اَور مذاق بَن کر رہ جایٔیں گے۔


”اَور جَب آپ کی قوم اَپنے دُشمنوں کے خِلاف جنگ کرنے کے لیٔے جہاں بھی آپ بھیجیں باہر جایٔیں اَور جَب وہ اِس مُنتخب شہر اَور اِس بیت المُقدّس کی طرف رُخ کرکے یَاہوِہ آپ کے نام سے دعا کریں، جسے مَیں نے آپ کے نام کے لیٔے تعمیر کروایاہے۔


پھر بادشاہ نے اعلیٰ کاہِن خِلقیاہؔ اَور اُس کے تحت کام کرنے والے کاہِنوں کو اَور دربانوں کو حُکم دیا کہ وہ اُن تمام اَشیا کو جو بَعل اَور اشیراہؔ اَور سِتاروں کے آسمانی لشکر کے لیٔے بنائی گئی ہیں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس سے باہر نکال دیں۔ اَور بادشاہ نے اُنہیں یروشلیمؔ سے باہر قِدرُونؔ کی وادی کے میدانوں میں جَلا دیا اَور اُن کی راکھ کو بیت ایل لے گئے۔


اُنہُوں نے میرے ساتھ یہ بھی کیا: اِسی وقت اُنہُوں نے میرے پاک مَقدِس کو ناپاک کیا اَور میری سَبتوں کی بےحُرمتی کی۔


لہٰذا اورِیّاہؔ کاہِنؔ نے اُن تمام نقشوں کے مُطابق جو آحازؔ بادشاہ نے دَمشق سے بھیجے تھے ایک مذبح تعمیر کیا اَور آحازؔ بادشاہ کے لَوٹنے سے پیشتر اُسے مُکمّل کر دیا۔


لیکن اَب مَیں نے یروشلیمؔ کا اِنتخاب کیا ہے کہ وہاں میرا نام جلال پائے اَور اَپنی قوم اِسرائیل پر حُکمرانی کرنے کے لیٔے مَیں نے داویؔد کا اِنتخاب کیا ہے۔‘


اُنہُوں نے اَپنے معبُودوں کے لیٔے مذبحے بنانے کے باعث اُنہیں غُصّہ دِلایا؛ اَور اَپنے بُتوں سے اُنہیں غیرت دِلائی۔


” ’یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ بنی یہُوداہؔ نے میری نگاہ میں بدکاریاں کی ہیں۔ اُنہُوں نے اَپنے مکرُوہ بُتوں کو اُس گھر میں جگہ دی ہے جو میرے نام سے کہلاتا ہے اَور اُسے ناپاک کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات