Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 21:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے دونوں صحنوں میں اُس نے تمام اجرامِ فلکی کے لیٔے مذبحے بنائے

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور اُس نے آسمان کی ساری فَوج کے لِئے خُداوند کی ہَیکل کے دونوں صحنوں میں مذبحے بنائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 लेकिन मनस्सी ने परवा न की बल्कि रब के घर के दोनों सहनों में आसमान के पूरे लशकर के लिए क़ुरबानगाहें बनवाईं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 لیکن منسّی نے پروا نہ کی بلکہ رب کے گھر کے دونوں صحنوں میں آسمان کے پورے لشکر کے لئے قربان گاہیں بنوائیں۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 21:5
17 حوالہ جات  

اَور بڑے صحن کے چاروں دیواروں میں تراشے ہُوئے پتّھروں کی تین تین تہیں تھیں اَور ہر ایک دیوار کی تہوں کے درمیان تراشی ہوئی دیودار کی شہتیر تھی، ٹھیک اَیسی ہی بناوٹ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے اَندرونی صحن اَور اُس کے بیچ والے برامدے کی تھی۔


اَور یُوشیاہؔ نے اُن مذبح کو جو یہُوداہؔ کے بادشاہوں نے آحازؔ کے بالاخانہ کی چھت پر تعمیر کرائے تھے اَورجو منشّہ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے دونوں صحنوں میں تعمیر کئے تھے اُنہیں نِیست و نابود کر دیا اَور اُنہیں ریزہ ریزہ کرکے قِدرُونؔ کی وادی میں پِھکوا دیا۔


پھر بادشاہ نے اعلیٰ کاہِن خِلقیاہؔ اَور اُس کے تحت کام کرنے والے کاہِنوں کو اَور دربانوں کو حُکم دیا کہ وہ اُن تمام اَشیا کو جو بَعل اَور اشیراہؔ اَور سِتاروں کے آسمانی لشکر کے لیٔے بنائی گئی ہیں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس سے باہر نکال دیں۔ اَور بادشاہ نے اُنہیں یروشلیمؔ سے باہر قِدرُونؔ کی وادی کے میدانوں میں جَلا دیا اَور اُن کی راکھ کو بیت ایل لے گئے۔


شُلومونؔ نے اَندر کے صحن کے تین ردّے تراشے ہُوئے پتّھر کے اَور ایک ردّا دیودار کے رندہ کئے ہُوئے بَلّیوں سے بنوایا۔


جَب وہ بیرونی صحن میں جایٔیں جہاں عوام ہوتے ہیں تَب وہ اَپنا وہ لباس اُتار دیں جسے پہن کر وہ خدمت کرتے ہیں اَور اُسے مُقدّس کمروں میں رکھ کر دُوسرا لباس پہنیں تاکہ اُن کا لباس عوام کی تقدیس کا باعث نہ ہو۔


پھر رُوح نے مُجھے اُٹھالیا اَور اَندرونی صحن میں لے آیا اَور بیت المُقدّس یَاہوِہ کے جلال سے معموُر ہو گئی۔


اَندرونی صحن سے بیس ہاتھ کی دُوری پر کے حِصّہ میں اَور بیرونی صحن کے فرش کے مقابل تینوں منزلوں پر ایک دُوسرے کے مقابل برامدے تھے۔


پھر اُس نے صحن کو ناپا جو مُربّع نُما تھا۔ سَو ہاتھ لمبا اَور سَو ہاتھ چوڑا۔ اَور مذبح بیت المُقدّس کے سامنے تھا۔


اُس کا برامدے کا رُخ بیرونی صحن کی طرف تھا اَور اُس کے دونوں طرف کے سُتونوں پر کھجور کے درخت نقش کئے گیٔے تھے اَور اُس تک چڑھنے کے لیٔے آٹھ سیڑھیاں تھیں۔


پھر وہ مُجھے مشرق کی جانِب اَندرونی صحن میں لے آیا اَور اُس نے دروازہ ناپا؛ اُس کا ناپ وَیسا ہی تھا جَیسا دُوسرے دروازوں کا تھا۔


پھر وہ مُجھے جُنوبی پھاٹک کی راہ سے اَندرونی صحن میں لایا اَور اُس نے جُنوبی پھاٹک کو ناپا۔ اُس کا ناپ دُوسرے پھاٹکوں کے مُطابق ہی تھا۔


اَور اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس سے اُن غَیر معبُودوں اَور اُس بُت کو اَور اُن سَب مذبحوں کو جو اُس نے بیت المُقدّس کی پہاڑی پر اَور یروشلیمؔ میں تعمیر کروائی تھی اُنہیں توڑ ڈالا اَور اُنہیں شہر کے باہر پھنکوا دیا۔


اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے دونوں صحنوں میں اُس نے تمام اجرامِ فلکی کے لیٔے مذبحے بنائے


بادشاہ نے اشیراہؔ کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس سے نکلوا کر یروشلیمؔ سے باہر قِدرُونؔ کی وادی میں لے جا کر جَلا دیا اَور اُسے پیس کر راکھ بنا کر عوام کی قبروں پر بِکھیر دیا۔


یُوشیاہؔ نے اُن بُت پرست کاہِنوں کو جنہیں یہُوداہؔ کے بادشاہوں نے یہُودیؔہ کے شہروں اَور یروشلیمؔ کے اِردگرد کے اُونچے مقامات میں بخُور جَلانے کو مُقرّر کیا تھا اُنہیں ہٹا دیا اَور اُنہیں بھی جو بَعل، آفتاب اَور چاند، کواکب اَور سِتاروں کے سارے آسمانی لشکر کے لیٔے بخُور جَلاتے تھے بَرخواست کر دیا۔


اِس کے بعد شُلومونؔ نے کاہِنوں کے واسطے ایک صحن اَور ایک بہت بڑا صحن اَور اُن کے لئے دروازوں کو بھی بنوایا اَور اِن کے دروازوں کو کانسے سے منڈھوایا۔


پھر وہ مُجھے یَاہوِہ کے گھر کے اَندرونی صحن میں لایا اَور وہاں بیت المُقدّس کے دروازہ پر برامدے اَور مذبح کے درمیان تقریباً پچّیس اَشخاص تھے جِن کی پیٹھ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی طرف تھی اَور اُن کے مُنہ مشرق کی جانِب تھے اَور وہ مشرق کی طرف رُخ کرکے سُورج کو سَجدہ کر رہے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات