Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 21:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اَور اِس طرح اُس نے اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا یَاہوِہ کو ترک کر دیا اَور اُن کی راہ پر نہ چلا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور اُس نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو ترک کِیا اور خُداوند کی راہ پر نہ چلا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 रब अपने बापदादा के ख़ुदा को उसने तर्क किया, और वह उस की राहों पर नहीं चलता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 رب اپنے باپ دادا کے خدا کو اُس نے ترک کیا، اور وہ اُس کی راہوں پر نہیں چلتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 21:22
9 حوالہ جات  

کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے ترک کر دیا ہے اَور غَیر معبُودوں کے آگے بخُور جَلایا اَور اَپنے ہاتھوں سے تعمیر کی ہوئی تمام چیزوں سے مُجھے غُصّہ دِلایا ہے۔ لہٰذا میرا قہر اِس مقام پر بھڑکے گا اَور ٹھنڈا نہ ہوگا۔‘


میں اَیسا اِس لیٔے کروں گا کیونکہ شُلومونؔ نے مُجھے ترک کر دیا ہے اَور صیدونیوں کی دیوی عستوریتؔ، مُوآبیوں کے معبُود کموشؔ اَور عمُّونیوں کے معبُود مولکؔ یا مِلکامؔ کی پرستش کی ہے۔ اَور وہ نہ تو میری راہوں پر چلا اَور نہ ہی اَپنے باپ داویؔد کی مانند وہ کام کیا جو میری نظر میں دُرست ہے، اَور نہ ہی اُس نے میرے قوانین اَور آئین پر عَمل کیا جَیسے اُس کے باپ داویؔد نے کیا تھا۔


”اَور تُم اَے میرے بیٹے شُلومونؔ، اَپنے باپ کے خُدا کو پہچان اَور پُورے دِل و جان سے اُن کی خدمت کرو؛ کیونکہ یَاہوِہ سَب کے دِلوں کو جانچتے ہیں اَور ہر خیال اَور ہر اَندیشہ کو سمجھتے ہیں۔ اگر تُم اُنہیں ڈھونڈو تو وہ تُمہیں مِل جائیں گے؛ لیکن اگر تُم اُنہیں ترک کر دوگے تو وہ ہمیشہ کے لیٔے تُمہیں ردّ کر دیں گے۔


جو لوگ جھُوٹے معبُودوں سے لپٹے رہتے ہیں وہ خُود کو خُدا کی شفقت سے محروم رکھتے ہیں۔


”کیونکہ میری قوم سے دو گُناہ سرزد ہُوئے ہیں، اُنہُوں نے مُجھ، آبِ حیات کے چشمے کو ترک کر دیا ہے، اَور اَپنے لیٔے حوض کھود لیٔے ہیں اَیسی شکستہ حوض جِن میں پانی نہیں ٹھہر سَکتا۔


یسُورُونؔ موٹا ہوکر لات مارنے لگا؛ کھا پی کر وہ بھاری اَور چکنا ہو گیا۔ اَور اُس خُدا کو ترک کیا جِس نے اُسے بنایا اَور اَپنے مُنجّی چٹّان کو خارج کیا۔


اَور وہ پُوری طرح اَپنے باپ کے نقش قدم پر چلا۔ اُس نے اُن بُتوں کی پرستش اَور سَجدہ کیا جِن کی پرستش اَور سَجدہ اُس کا باپ کیا کرتا تھا۔


سُنو، اَے آسمانوں! اَور کان لگاؤ، اَے زمین! کیونکہ یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”مَیں نے بچّوں کو پالا پوسا اَور بڑا کیا، لیکن اُنہُوں نے میرے خِلاف بغاوت کی۔


افسوس، اَے گُناہ آلُودہ قوم، اَور بدکرداری سے لدے ہُوئے لوگو، بدکاروں کی نَسل، اَور بدچلن بچّو! اِنہُوں نے یَاہوِہ کو ترک کر دیا؛ اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کو حقارت سے ٹھکرا دیا اَور اُس سے مُنہ موڑ لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات