Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 20:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اَور حِزقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور اُس کے کارنامے اَور یہ کہ اُس نے کس طرح تالاب اَور سُرنگ کی تعمیر کرائی، جِس کے ذریعہ شہر کے اَندر پانی لایا گیا، کیا وہ یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اور حِزقیاہ کے باقی کام اور اُس کی ساری قُوّت اور کیونکر اُس نے تالاب اور نالی بنا کر شہر میں پانی پُہنچایا سو کیا وہ شاہانِ یہُوداؔہ کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 बाक़ी जो कुछ हिज़क़ियाह की हुकूमत के दौरान हुआ और जो कामयाबियाँ उसे हासिल हुईं वह ‘शाहाने-यहूदाह की तारीख़’ की किताब में दर्ज हैं। वहाँ यह भी बयान किया गया है कि उसने किस तरह तालाब बनवाकर वह सुरंग खुदवाई जिसके ज़रीए चश्मे का पानी शहर तक पहुँचता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 باقی جو کچھ حِزقیاہ کی حکومت کے دوران ہوا اور جو کامیابیاں اُسے حاصل ہوئیں وہ ’شاہانِ یہوداہ کی تاریخ‘ کی کتاب میں درج ہیں۔ وہاں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ اُس نے کس طرح تالاب بنوا کر وہ سرنگ کھدوائی جس کے ذریعے چشمے کا پانی شہر تک پہنچتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 20:20
18 حوالہ جات  

اُس سے آگے بیت ضُورؔ کے آدھے حلقہ کے سردار نحمیاہ بِن عزبُق نے داویؔد کی قبروں کے سامنے کی جگہ سے لے کر مصنوعیؔ تالاب اَور سُورماؤں کے گھر تک مرمّت کی۔


حِزقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور اُس کی جان نثاری کے کارنامے یَشعیاہ بِن آموصؔ نبی کی رُویا میں اَور یہُوداہؔ اَور اِسرائیل کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج نہیں ہے۔


اَور اِس کام کے لئے بہت سے آدمیوں کو جمع کرکے اُنہُوں نے اُن تمام چشموں کو اَور اُس سرزمین میں بہنے والے دریا کو بند کر دیا اَور اُنہُوں نے کہا، ”جَب شاہانِ اشُور حملہ کرنے آئے تو اُنہیں کثرت سے پانی کیوں ملے؟“


یہ حِزقیاہؔ ہی تھا جِس نے گیحونؔ کے چشمہ کے پانی نکلنے کے بالائی راستہ کو بند کرکے پانی کو دُوسرے راستہ سے داویؔد کے شہر کے مغرب کی طرف پہُنچایا اَور وہ ہر کام میں جو اُس نے شروع کیا کامیاب ہُوا۔


کیا آحازؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور اُس کے کارنامے یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟


اَور پِقاحِیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور اُس کے سارے کارنامے بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہیں۔


کیا عزریاہؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور سَب کچھ جو اُس نے کیا یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہیں؟


کیا یہُورامؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور سَب کچھ جو اُس نے کیا وہ یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی تواریخ میں درج نہیں ہیں؟


جہاں تک آساؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات، اُس کی تمام بہادری اَور ساری کامیابی، اَورجو شہر اُس نے تعمیر کئے وہ سَب یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی تواریخ میں کیا درج نہیں ہیں؟ لیکن بُڑھاپے میں اُس کے پاؤں میں بیماری لگ گئی تھی۔


کیا ابِیامؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور سَب کچھ جو اُس نے کیا وہ یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہیں؟ اَور ابیّاہؔ اَور یرُبعامؔ کے درمیان جنگ ہوتی رہی۔


اَور یرُبعامؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات، اُس کی جنگیں اَور کیسے اُس نے حُکمرانی کی بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج ہیں۔


پھر بھی شاہِ اشُور نے لاکیشؔ سے شاہِ حِزقیاہؔ کے پاس اَپنے فَوج کے سپہ سالار اَعظم، اَپنے اعلیٰ افسروں اَور فَوج کے سپہ سالار کو ایک لشکرِ جبّار کے ساتھ یروشلیمؔ بھیجا۔ اَور وہ یروشلیمؔ تک آئے اَور بالائی حوض کی نالی کے پاس جو دھوبی گھاٹ کو جانے والی راہ پر ہے رُک گیٔے۔


پھر مَیں چشمہ کے پھاٹک اَور بادشاہ کے تالاب کی طرف آگے بڑھ گیا۔ لیکن وہاں اُس جانور کے لیٔے جِس پر میں سوار تھا گزرنے کے لیٔے جگہ نہ تھی۔


کیا رحُبعامؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور سَب کام جو اُس نے کئے وہ یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہیں؟


کیا یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور اُس کے سارے کارنامے یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟


تَب حِزقیاہؔ نے شہر کے باہر چشموں سے پانی روکنے کے لیٔے اَپنے اُمرا اَور لشکر کے بہادروں سے صلاح مشورہ کیا اَور اِس کام میں اُنہُوں نے اُس کی مدد کی۔


اُن دِنوں حِزقیاہؔ بیمار ہو گیا یہاں تک کہ مرنے کی نَوبَت آ گئی۔ اُس نے یَاہوِہ سے دعا کی جِس نے اُسے جَواب دیا اَور اُسے ایک معجزاتی نِشان دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات