Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 20:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 حِزقیاہؔ نے حُکم دیا، ”سایہ کا دس قدم آگے جانا تو مَعمولی سِی بات ہے۔ بہتر تو یہ ہے کہ سایہ دس قدم پیچھے ہو جائے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور حِزقیاہ نے جواب دِیا یہ تو چھوٹی بات ہے کہ سایہ دس درجے آگے کو جائے۔ سو یُوں نہیں بلکہ سایہ دس درجے پِیچھے کو لَوٹے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 हिज़क़ियाह ने जवाब दिया, “यह करवाना कि साया दस दर्जे आगे चले आसान काम है। नहीं, वह दस दर्जे पीछे जाए।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 حِزقیاہ نے جواب دیا، ”یہ کروانا کہ سایہ دس درجے آگے چلے آسان کام ہے۔ نہیں، وہ دس درجے پیچھے جائے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 20:10
9 حوالہ جات  

میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں، جو مُجھ پر ایمان رکھتا ہے وہ بھی وُہی کرےگا جو میں کرتا ہُوں، بَلکہ وہ اِن سے بھی بڑے بڑے کام کرےگا، کیونکہ مَیں باپ کے پاس جا رہا ہُوں۔


وہ فرماتے ہیں: ”یہ تیرے لیٔے مَعمولی سِی بات ہے کہ تُو یعقوب کے قبیلوں کو بحال کرے اَور اِسرائیل کے بچے ہُوئے لوگوں کو واپس لانے کے لیٔے میرا خادِم بنے۔ مَیں تُجھے غَیریہُودیوں کے لیٔے نُور مُقرّر کروں گا، تاکہ تُو زمین کی اِنتہا تک میری نَجات کو پہُنچانے کا باعث بنے۔“


اَور یہ یَاہوِہ کی نظر میں ایک مَعمولی سِی بات ہے۔ اَور یَاہوِہ مُوآب کی فَوج کو بھی تمہارے حوالہ کر دیں گے۔


ایلیّاہ نے کہا، ”تُم نے ایک مُشکل چیز مانگی ہے۔ تو بھی اگر تُم مُجھے خُود سے جُدا ہوتے اَور اُٹھائے جاتے دیکھ لوگے تَب تمہارے لیٔے اَیسا ہی ہوگا ورنہ نہیں۔“


یَشعیاہ نے جَواب دیا، ”یَاہوِہ کے وعدہ پُورا ہونے کا یہ نِشان ہوگا، کیا سایہ یا تو دس قدم آگے بڑھ جائے گا، یا دس قدم پیچھے ہو جائے گا؟“


تَب یَشعیاہ نبی نے یَاہوِہ سے دعا کی اَور یَاہوِہ نے اُس سایہ کو جو آحازؔ کی دھوپ گھڑی میں دس قدم ڈھل چُکاتھا، وہ دس قدم پیچھے چلا گیا۔


جِس دِن یَاہوِہ نے امُوریوں کو اِسرائیلیوں کے قابُو میں کیا اُس دِن یہوشُعؔ نے یَاہوِہ کے حُضُور بنی اِسرائیل کے سامنے یہ کہا: ”اَے سُورج تُو گِبعونؔ پر، اَے چاند تُو وادی ایّالونؔ میں رُک جا۔“


اَور سُورج ساکن رہا، اَور چاند ٹھہرا رہا، جَب تک قوم نے اَپنے دُشمنوں سے اِنتقام نہ لے لیا۔ جَیسا کہ یاشار کی کِتاب میں لِکھّا ہے، سُورج آسمان کے درمیان ٹھہرا رہا اَور تقریباً سارا دِن ڈُوبنے میں جلدی نہ کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات