Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 2:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 تَب الِیشعؔ نے اُس چادر کو جو ایلیّاہ کے بَدن سے نیچے گِری تھی لیا اَور اُس سے پانی پر مار کر کہا، ”ایلیّاہ کے یَاہوِہ، خُدا اَب کہاں ہیں؟“ اَور جَب اُس نے پانی پر مارا تو یردنؔ کا پانی دو حِصّوں میں داہنی اَور بائیں طرف تقسیم ہو گیا اَور الِیشعؔ اُس کے پار چلے گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور اُس نے ایلیّاہؔ کی چادر کو جو اُس پر سے گِر پڑی تھی لے کر پانی پر مارا اور کہا کہ خُداوند ایلیّاہؔ کا خُدا کہاں ہے؟ اور جب اُس نے بھی پانی پر مارا تو وہ اِدھر اُدھر دو حِصّے ہو گیا اور الِیشع پار ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 चादर को पानी पर मारकर वह बोला, “रब और इलियास का ख़ुदा कहाँ है?” पानी तक़सीम हुआ और वह बीच में से गुज़र गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 چادر کو پانی پر مار کر وہ بولا، ”رب اور الیاس کا خدا کہاں ہے؟“ پانی تقسیم ہوا اور وہ بیچ میں سے گزر گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 2:14
16 حوالہ جات  

میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں، جو مُجھ پر ایمان رکھتا ہے وہ بھی وُہی کرےگا جو میں کرتا ہُوں، بَلکہ وہ اِن سے بھی بڑے بڑے کام کرےگا، کیونکہ مَیں باپ کے پاس جا رہا ہُوں۔


میرے دُشمنوں کی طَعنہ زنی سے میری ہڈّیاں چُورچُور ہونے لگتی ہیں، جو دِن بھر مُجھ سے کہتے رہتے ہیں، ”آپ کا خُدا کہاں ہے؟“


قومیں کیوں کہتی ہیں، ”اُن کا خُدا کہاں ہے؟“


یِسوعؔ خُدا کی داہنی طرف سربُلند ہویٔے، اَور باپ سے پاک رُوح حاصل کیا جِس کا وعدہ کیا گیا تھا۔ یہ اُسی رُوح کا نُزُول ہے جسے تُم دیکھتے اَور سُنتے ہو۔


تَب شاگرد باہر نکلے اَور ہر جگہ انجیل کی مُنادی کی، اَور خُداوؔند اُن کے ساتھ مِل کر کام کرتے رہے اَور کلام کو اُن معجزوں کے ذریعہ جو ساتھ ساتھ ہوتے تھے تصدیق کرتے رہے۔


یَاہوِہ کے خدمت گزار کاہِنؔ، بیت المُقدّس کی دیوڑھی اَور قُربان گاہ کے درمیان رو رو کر کہیں۔ اَے یَاہوِہ، ”اَپنے لوگوں پر رحم کیجئے۔ اَپنی مِیراث کی توہین نہ ہونے دیں، اَور نہ ہی اُنہیں غَیر قوموں میں ضرب المثل بننے دیں۔ وہ لوگوں کے درمیان یہ کیوں کہیں کہ اُن کا خُدا کہاں ہے؟“


میری جان خُدا کی بَلکہ زندہ خُدا کی پیاسی ہے۔ میں کب جا کر خُدا کی خدمت مَیں حاضِر ہو سکوں گا؟


گدعونؔ نے اُس سے کہا، ”مُعاف کیجئے میرے آقا، اگر یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہے تُو یہ سَب ہمارے ساتھ کیوں ہُوا؟ اُس کے وہ عجِیب و غریب کام کہاں گیٔے جِن کا ذِکر ہمارے آباؤاَجداد ہم سے یُوں کرتے تھے کہ کیا یَاہوِہ ہی ہمیں مِصر سے نہیں نکال لایا؟ لیکن اَب یَاہوِہ نے ہمیں چھوڑ دیا ہے اَور ہمیں مِدیانیوں کے ہاتھوں میں چھوڑ دیا۔“


الِیشعؔ نے اُس چادر کو جو ایلیّاہ کے بَدن سے نیچے گِری تھی، اُٹھالیا اَور پھر واپس لَوٹ کر یردنؔ کے کنارے کھڑا ہُوا۔


تَب الِیشعؔ نے گیحازیؔ کو حُکم دیا، ”اَپنی کمر کس لے اَور میرا عصا ہاتھ میں لے کر دَوڑتے ہویٔے جاؤ۔ اگر کویٔی تُمہیں راستہ میں ملے تو اُس سے حال چال جاننے کے لیٔے جَواب نہ دینا اَور اگر کویٔی تُمہیں سلام کرے تو جَواب نہ دینا۔ تُم فوراً جا کر میرا عصا اُس لڑکے کے چہرے پر رکھ دینا۔“


اَور بنی اِسرائیل سمُندر کے درمیان سے خشک زمین پر چل کر نکل گیٔے اَور سمُندر کا پانی اُن کی داہنی طرف اَور بائیں طرف دیوار کی طرح کھڑا تھا۔


اُنہُوں نے یہ بھی نہ پُوچھا، ’وہ یَاہوِہ کہاں ہیں، جو ہمیں مِصر سے باہر نکال لائے جو ہمیں بیابان میں سے، جو ہمیں ریگستان اَور وادیوں میں سے، جو ہمیں خُشک اَور تاریکی کے مُلک میں سے، جہاں سے نہ کسی بشر کا گزر ہوتاہے اَور نہ وہاں کویٔی رہتاہے؟‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات