Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 19:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 چونکہ تُم مُجھ پر طیش میں آتے ہو اَور تمہارا تکبُّر میرے کانوں تک پہُنچ گیا ہے، اِس لیٔے مَیں اَپنی نکیل تمہاری ناک میں اَور اَپنی لگام تمہارے مُنہ میں ڈالوں گا، اَور جِس راستہ سے تُم آئے ہو، مَیں تُمہیں اُسی راستہ سے واپس لَوٹا دوں گا۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 تیرے مُجھ پر جھنجھلانے کے سبب سے اور اِس لِئے کہ تیرا گھمنڈ میرے کانوں تک پُہنچا ہے مَیں اپنی نکیل تیری ناک میں اور اپنی لگام تیرے مُنہ میں ڈالُوں گا اور تُو جِس راہ سے آیا ہے مَیں تُجھے اُسی راہ سے واپس لَوٹا دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 तेरा तैश और ग़ुरूर देखकर मैं तेरी नाक में नकेल और तेरे मुँह में लगाम डालकर तुझे उस रास्ते पर से वापस घसीट ले जाऊँगा जिस पर से तू यहाँ आ पहुँचा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 تیرا طیش اور غرور دیکھ کر مَیں تیری ناک میں نکیل اور تیرے منہ میں لگام ڈال کر تجھے اُس راستے پر سے واپس گھسیٹ لے جاؤں گا جس پر سے تُو یہاں آ پہنچا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 19:28
25 حوالہ جات  

لیکن مَیں تیرے جَبڑوں میں کانٹے پھنساؤں گا اَور تیری دریاؤں کی مچھلیوں کو تیری جِلد سے چپکاؤں گا۔ اَور تیری کھال میں چُپکی ہُوئی تمام مچھلیوں سمیت، مَیں تُجھے تیری دریاؤں میں سے باہر کھینچ لُوں گا۔


جِس راستے سے وہ آیا ہے، اُسی راستے سے واپس چلا جائے گا؛ وہ اِس شہر میں ہرگز داخل نہ ہو پایٔےگا۔ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


یَاہوِہ قادر اَپنی پاکیزگی کی قَسم کھا کر فرماتے ہیں دیکھو، مُستقبِل میں تُم پر اَیسے دِن ضروُر آنے والے ہیں، جَب تمہاری ناک میں کانٹا پھنسا کر لے جایا جائے گا، اَور تمہاری اَولادوں کو مچھلی پکڑنے والے کانٹے میں پھنسا کر لے جایا جائے گا۔


میں تیرا رُخ بدل دُوں گا اَور تیرے جَبڑوں میں کانٹے ڈال کر تُجھے تیرے سارے عظیم لشکر کے ساتھ یعنی تیرے گھوڑوں، مُسلّح گُھڑسواروں اَور اُس بڑے گِروہ کو جو سَب کے سَب بڑی اَور چُھوٹی سپریں لیٔے اَور اَپنی تلواریں گھُماتے ہُوئے تیرے ساتھ ہیں، نکال لاؤں گا۔


اُس کا دَم ایک تیز رفتار ندی کی مانند ہے جِس میں سیلاب آیا ہُوا ہو، جو گردن تک پہُنچ جائے۔ وہ تمام قوموں کو ہلاکت کی چھلنی سے پھٹکے گا، وہ مُختلف مُلکوں کے لوگوں کے جَبڑوں میں لگام ڈالتا ہے جو اُنہیں گُمراہ کرتی ہے۔


کیا تُم اُس کی ناک میں رسّی ڈال سکتے ہو، یا اُس کا جَبڑا کانٹے سے چھید سکتے ہو؟


”اَے گردن کشو! تمہارے دِل اَور کان دونوں نامختون ہیں۔ جَیسے تمہارے آباؤاَجداد کرتے آئے ہیں: وَیسے ہی تُم بھی پاک رُوح کی ہمیشہ مُخالفت کرتے رہتے ہو!


”اگر دُنیا تُم سے دُشمنی رکھتی ہے تو یاد رکھو کہ اُس نے پہلے مُجھ سے بھی دُشمنی رکھی ہے۔


لیکن شَریعت کے عالِم اَور فرِیسی غُصّہ کے مارے پاگل ہو گئے اَور آپَس میں کہنے لگے کہ ہم یِسوعؔ کے ساتھ کیا کریں۔


اُنہُوں نے اُسے ہُکوں کے ساتھ کھینچ کر ایک پنجرے میں ڈال دیا اَور اُسے شاہِ بابیل کے پاس لے آئے۔ وہاں اُسے قَیدخانہ میں ڈال دیا گیا، تاکہ اُس کی گرج اِسرائیل کے پہاڑوں پر پھر کبھی سُنایٔی نہ دے!


دیکھیں، آپ کے دُشمنوں نے کیسا اودھم مچا رکھا ہے، اَور آپ کے مخالفین نے سَر اُٹھایا ہے۔


اَپنے مُخالفوں کا شوروغل، اَور اَپنے دُشمنوں کا غُلغُلہ جو ہمیشہ بُلند ہوتا رہتاہے نہ بھُولیں۔


جِس مقام پر آپ ہم سے مِلے وہاں آپ کے مُخالف گرجتے رہے ہیں؛ اُنہُوں نے نِشان کے طور پر اَپنے جھنڈے کھڑے کئے ہیں۔


جِس نے سمُندر کے شور کو، اَور اُس کی موجوں کے شور کو، اَور قوموں کے ہنگامہ کو موقُوف کر دیا۔


قومیں اضطراب میں مُبتلا ہیں اَور سلطنتوں میں انقلاب آ گیا؛ وہ اَپنی آواز بُلند کرتے ہیں اَور زمین پگھل جاتی ہے۔


تُم گھوڑے اَور خچّر کی مانند نہ بنو، جو سمجھ نہیں رکھتے بَلکہ اُنہیں باگ اَور لگام سے قابُو میں رکھنا پڑتا ہے ورنہ وہ تمہارے پاس آنے کے بھی نہیں۔


اَے یَاہوِہ، اَپنے قہر میں اُٹھیں؛ اَور میرے دُشمنوں کے غیظ و غضب کے خِلاف کھڑے ہو جائیں۔ جاگیں، اَے میرے خُدا! اَور اِنصاف کا حُکم دیں۔


سُنو، میں اُس میں ایک اَیسی رُوح ڈال دُوں گا کہ وہ ایک افواہ سُنتے ہی اَپنے مُلک کو لَوٹ جائے گا اَور مَیں اُسے اُس کے مُلک میں ہی تلوار سے قتل کروا دوں گا۔‘ “


اُس کے اُوپر کا لباس کون اُتار سَکتا ہے؟ اَور کون اُسے لگام دے گا؟


تُونے میرے خِلاف شیخی ماری اَور زبان درازی کی اَور مَیں نے اُسے سُن لیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات