Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 19:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 ”شاہِ یہُودیؔہ حِزقیاہؔ سے کہنا کہ جِس خُدا پر تُم توکّل کرتے ہو، وہ تُمہیں یہ کہہ کر فریب نہ دے، ’وہ یروشلیمؔ کو شاہِ اشُور کے قبضہ میں نہ جانے دے گا۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 کہ شاہِ یہُوداؔہ حِزقیاہ سے یُوں کہنا کہ تیرا خُدا جِس پر تیرا بھروسا ہے تُجھے یہ کہہ کر فریب نہ دے کہ یروشلِیم شاہِ اسُور کے قبضہ میں نہیں کِیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 “जिस देवता पर तुम भरोसा रखते हो उससे फ़रेब न खाओ जब वह कहता है कि यरूशलम कभी असूरी बादशाह के क़ब्ज़े में नहीं आएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 ”جس دیوتا پر تم بھروسا رکھتے ہو اُس سے فریب نہ کھاؤ جب وہ کہتا ہے کہ یروشلم کبھی اسوری بادشاہ کے قبضے میں نہیں آئے گا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 19:10
7 حوالہ جات  

حِزقیاہؔ بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ پر توکّل کرتا تھا، اَور یہُوداہؔ کے تمام بادشاہوں میں جو اُس سے پہلے یا اُس کے بعد ہُوئے تھے اُس کی مانند کویٔی بھی نہ تھا۔


پھر صینخربؔ کو اِطّلاع مِلی کہ کُوشؔ کا بادشاہ تِرہاقہؔ اُس سے جنگ کرنے کو نکل چُکاہے۔ لہٰذا اُس نے پھر حِزقیاہؔ کے پاس اَپنے قاصِدوں کو بھیجا اَور کہا:


یقیناً تُم نے سُن لیا ہے کہ شاہانِ اشُور نے تمام ممالک کو کیسے تباہ کیا ہے۔ اِس لئے کیا تُم محفوظ رہ سکوگے؟


جَب تک میں آکر تُمہیں ایک اَیسے مُلک میں نہ لے جاؤں جو تمہارے ہی مُلک کی مانند اناج اَور تازہ مَے کا مُلک، روٹی اَور تاکستانوں کا مُلک، زَیتُون کے درختوں اَور شہد کا مُلک ہے؛ تاکہ تُم زندگی اَور موت دونوں میں سے زندگی کو مُنتخب کر لو! ”حِزقیاہؔ کی بات مت سُنو کیونکہ وہ تُمہیں یہ کہتے ہُوئے گُمراہ کر رہاہے، ’یَاہوِہ ہمیں چھُڑائیں گے۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات