Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 18:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 کیا میں یَاہوِہ کے فرمان کے بغیر ہی اِس مقام پر حملہ کرنے اَور اُسے تباہ کرنے آیا ہُوں، خُود یَاہوِہ نے مُجھ سے اِس مُلک پر حملہ کرنے اَور اِسے غارت کرنے کے لیٔے مُجھے حُکم دیا ہے۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 اور کیا اب مَیں نے خُداوند کے بے کہے ہی اِس مقام کو غارت کرنے کے لِئے اِس پر چڑھائی کی ہے؟ خُداوند ہی نے مُجھ سے کہا کہ اِس مُلک پر چڑھائی کر اور اِسے غارت کر دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 शायद तुम समझते हो कि मैं रब की मरज़ी के बग़ैर ही इस जगह पर हमला करने आया हूँ ताकि सब कुछ बरबाद करूँ। लेकिन ऐसा हरगिज़ नहीं है! रब ने ख़ुद मुझे कहा कि इस मुल्क पर धावा बोलकर इसे तबाह कर दे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 شاید تم سمجھتے ہو کہ مَیں رب کی مرضی کے بغیر ہی اِس جگہ پر حملہ کرنے آیا ہوں تاکہ سب کچھ برباد کروں۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے! رب نے خود مجھے کہا کہ اِس ملک پر دھاوا بول کر اِسے تباہ کر دے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 18:25
10 حوالہ جات  

تَب یَشعیاہ نے اُن سے فرمایا، ”اَپنے آقا سے کہنا، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں کہ تُم اُن باتوں کو سُن کر خوفزدہ نہ ہو جو شاہِ اشُور کے آدمیوں نے میری توہین کی غرض سے کہی ہیں۔


جَب شہر میں نرسنگے کی آواز بُلند ہوتی ہے، تو کیا لوگ کانپ نہیں جاتے؟ کیا یَاہوِہ کے بھیجے بغیر ہی کسی شہر پر آفت آتی ہے۔


لیکن نِکوہؔ نے اُسے قاصِدوں کے ذریعہ سے پیغام بھیجا، ”اَے شاہِ یہُودیؔہ، آپ سے میری کوئی عداوت نہیں ہے؟ اِس وقت مَیں آپ سے جنگ کرنے نہیں بَلکہ اُس خاندان کے خِلاف آیا ہُوں، جِس سے میری عداوت ہے اَور خُدا نے ہی مُجھے جلدی کرنے کا حُکم دیا ہے؛ لہٰذا تُم خُدا سے جو میرے ساتھ ہے مُخالفت کرنا چھوڑ دو ورنہ وہ تُمہیں ہلاک کر دے گا۔“


تَب اُس بُوڑھے نبی نے جَواب دیا، ”میں بھی تمہاری طرح نبی ہُوں اَور یَاہوِہ کے حُکم سے ایک فرشتہ نے مُجھ سے کہا ہے: ’اُس مَرد خُدا کو واپس اَپنے ساتھ اَپنے گھر لے آؤ تاکہ وہ روٹی کھائے اَور پانی پیئے۔‘ “ مگر وہ بُوڑھا نبی اُس مَرد خُدا سے جھُوٹ بول رہاتھا۔


پھر تُم اَپنی اِس چُھوٹی فَوج سے میرے آقا کے فَوج کے سَب سے کمزور دستے کے افسر کو للکارنے کی سوچ بھی کیسے سکتے ہو، جَب کہ تُم رتھوں اَور گُھڑسواروں کے لیٔے مِصر پر بھروسا کئے بیٹھے ہو؟


تَب اِلیاقیؔم بِن خِلقیاہؔ اَور شبناہؔ اَور یُوآخؔ نے فَوج کے سپہ سالار سے اِلتجا کی، ”مہربانی سے اَپنے خادِموں سے ارامی زبان میں بات کیجئے کیونکہ ہم اُسے سمجھتے ہیں اَور ہم سے یہُودیؔہ کی عِبرانی زبان میں بات نہ کریں کیونکہ فصیل پرجو لوگ بیٹھے ہیں وہ ہماری گُفتگو سُن رہے ہیں۔“


بے شک یہ باتیں یہُوداہؔ کے ساتھ یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق ہُوئیں تاکہ منشّہ کے گُناہوں اَور اِس کے کئے ہُوئے تمام کاموں کی وجہ سے اُنہیں اِس کی حُضُوری سے دُور کیا جا سکے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات