Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 18:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَور تین سال کے آخِر میں اشُوریوں نے اُس پر قبضہ کر لیا۔ لہٰذا سامریہؔ پر حِزقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے چھٹے سال میں اَور شاہِ اِسرائیل ہوشِیعؔ کے دَورِ حُکومت کے نَوویں سال میں قبضہ کر لیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور تِین سال کے آخِر میں اُنہوں نے اُس کو لے لِیا یعنی حِزقیاہ کے چھٹے سال جو شاہِ اِسرائیلؔ ہُوؔسِیع کا نواں برس تھا سامرِؔیہ لے لِیا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 वह तीन साल के बाद उस पर क़ब्ज़ा करने में कामयाब हुआ। यह हिज़क़ियाह की हुकूमत के छटे साल और इसराईल के बादशाह होसेअ की हुकूमत के नवें साल में हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 وہ تین سال کے بعد اُس پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوا۔ یہ حِزقیاہ کی حکومت کے چھٹے سال اور اسرائیل کے بادشاہ ہوسیع کی حکومت کے نویں سال میں ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 18:10
11 حوالہ جات  

زمین اَپنے باشِندوں کے کاموں کے سبب سے، ویران ہو جائے گی۔


تُو عُمریؔ کے قوانین، اَور احابؔ کے خاندان کے اعمال کی پیروی کرتا ہے، اَور اُن کے رِواج مانتا ہے۔ اِس لیٔے مَیں تُجھے ویران کروں گا، اَور تیرے لوگوں کو مذاق کا باعث بناؤں گا؛ وہ ساری قوموں میں تمسخر کا باعث بنیں گے۔“


اِس لیٔے تُم لوگ سَب سے پہلے اسیری میں جاؤگے؛ تمہاری دعوت و عشرت کا خاتِمہ ہو جائے گا۔


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں، ایک دُشمن تمہارے مُلک کا محاصرہ کرےگا؛ وہ تمہارے شاہی قلعوں کو ڈھا دے گا، اَور تمہارے شاہی محلوں کو لُوٹ لے گا۔


سامریہؔ کے باشِندے اَپنی خطاؤں کا بوجھ اُٹھائیں گے، کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے خُدا کے خِلاف بغاوت کی ہے۔ وہ تلوار سے مارے جایٔیں گے؛ اَور اُن کے چُھوٹے بچّے زمین پر پٹکے جایٔیں گے، اَور اُن کی حاملہ عورتیں چیر ڈالی جایٔیں گی۔“


اَور منشّہ کے بیٹے یائیرؔ نے اِردگرد کی بستیوں پر قبضہ کر لیا اَور اُن کا نام حوّوت یائیرؔ رکھا۔


اَور ہوشِیعؔ کے دَورِ حُکومت کے نویں سال میں شاہِ اشُور نے سامریہؔ پر قبضہ کر لیا اَور بنی اِسرائیل کو غُلام بنا کر اشُور میں جَلاوطن کر دیا اَور پھر اُس نے اُنہیں حالاحؔ اَور حابُورؔ علاقے میں آباد کر دیا۔ یہ دونوں علاقے مادیوں کے سرحدی شہر اَور دریائے گُوزانؔ کے کنارے مَوجُود ہیں۔


’کیا کلنوؔ کا اَنجام کرکمیشؔ کی طرح اَور حماتؔ کا حشر ارفادؔ کی مانند، اَور سامریہؔ کا حال دَمشق کی مانند نہیں ہُوا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات