Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 17:37 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 اِس کے علاوہ جو قوانین اَور ضوابط، اَور آئین اَور اَحکام اُنہُوں نے تمہارے لیٔے قلم بند کئے ہیں اُنہیں تُم ہمیشہ بڑی احتیاط کے ساتھ عَمل کرنا اَور غَیر معبُودوں کی عبادت مت کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

37 اور جو جو آئِین اور رسم اور جو شرِیعت اور حُکم اُس نے تُمہارے لِئے قلم بند کِئے اُن کو سدا ماننے کے لِئے اِحتیاط رکھنا اور تُم غَیر معبُودوں سے نہ ڈرنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 लाज़िम है कि तुम ध्यान से उन तमाम हिदायात, अहकाम और क़वायद की पैरवी करो जो मैंने तुम्हारे लिए क़लमबंद कर दिए हैं। किसी और देवता की पूजा मत करना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 لازم ہے کہ تم دھیان سے اُن تمام ہدایات، احکام اور قواعد کی پیروی کرو جو مَیں نے تمہارے لئے قلم بند کر دیئے ہیں۔ کسی اَور دیوتا کی پوجا مت کرنا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 17:37
16 حوالہ جات  

تُم بڑی ہوشیاری سے اِن سَب اَحکام پر جنہیں میں تُمہیں دے رہا ہُوں عَمل کرنا؛ اِن میں نہ تو کچھ اِضافہ کرنا اَور نہ ہی اِن میں سے کچھ گھٹانا۔


لیکن تُم یہاں میرے پاس ٹھہر جانا تاکہ میں تُمہیں وہ تمام اَحکام، قوانین اَور آئین دے سکوں، جنہیں تُمہیں اُنہیں سِکھانا ہے تاکہ وہ اُن پر اُس مُلک میں عَمل کریں جسے میں اُن کے قبضہ میں دے رہا ہُوں۔“


” ’میرے سَب قوانین اَور سارے آئین کو ماَننا اَور اُن پر عَمل کرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘ “


چنانچہ مَوشہ نے اِس آئین کو لِکھ کر اُسے کاہِنوں کو جو بنی لیوی تھے اَورجو یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُٹھایا کرتے تھے اَور اِسرائیل کے سَب بُزرگوں کے سُپرد کر دیا۔


اَور میرے بیٹے شُلومونؔ کو اَیسا کامل دِل عطا کریں کہ وہ آپ کے اَحکام، رسمیں اَور قوانین پر عَمل کرے اَور اِس عظیم بیت المُقدّس کی تعمیر کرائے جِس کے لیٔے مَیں نے یہ سَب تیّاری کی ہے۔“


جَب سَب اِسرائیلی یَاہوِہ تمہارے خُدا کے حُضُور اُن کے مُنتخب مقام پر آکر حاضِر ہوں، تَب تُم یہ آئین اُن کے سامنے پڑھ کر سُنانا۔


لہٰذا تُم احتیاط رکھنا اَور جَیسا یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں حُکم دیا ہے وَیسا ہی کرنا، نہ تو اُس سے داہنے یا بائیں کو مُڑنا۔


اَور اُس عہد کو جو مَیں نے تُم سے کیا ہے بھُول نہ جانا اَور نہ غَیر معبُودوں کی عبادت کرنا۔


یہی وہ اَحکام ہیں جِن کا یَاہوِہ نے اُس پہاڑ پر آگ، بادل اَور گہری تاریکی میں سے بُلند آواز سے تُم سبھی سے یعنی تمہاری ساری جماعت سے فرمایا تھا، اَور اِس سے زِیادہ اَور کچھ نہ کہا۔ پھر اُنہُوں نے اُنہیں پتّھر کی دو تختیوں پر لِکھ کر اُنہیں مُجھے دے دیا۔


تُم اُن سَب باتوں کے مُطابق چلو جِس کا حُکم یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا ہے تاکہ تُم زندہ رہو اَور تمہاری خیر ہو، اَور تمہاری عمر اُس مُلک میں جِس پر تُم قابض ہوگے وہاں دراز ہو۔


مَیں نے تُم سے کہاتھا، ’مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں؛ لہٰذا اِن امُوریوں کے معبُودوں کی عبادت نہ کرنا جِن کے مُلک میں تُم رہتے ہو۔‘ لیکن تُم نے میری بات نہ مانی۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات