Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 17:34 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

34 آج کے دِن تک وہ اَپنے پہلے دستور پر قائِم ہیں۔ نہ تو وہ یَاہوِہ کی پرستش کرتے ہیں اَور نہ ہی اُن کے قوانین اَور ضوابط، آئین اَور اَحکام کو مانتے ہیں، جِن پر عَمل کرنے کا حُکم یَاہوِہ نے یعقوب کی نَسل کو دیا تھا، جنہیں وہ بنی اِسرائیل کے نام سے بُلاتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

34 آج کے دِن تک وہ پہلے دستُور پر چلتے ہیں۔ وہ خُداوند سے ڈرتے نہیں اور نہ تو اپنے آئِین و قوانِین پر اور نہ اُس شرع اور فرمان پر چلتے ہیں جِس کا حُکم خُداوند نے یعقُوب کی نسل کو دِیا تھا جِس کا نام اُس نے اِسرائیلؔ رکھّا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

34 यह सिलसिला आज तक जारी है। सामरिया के बाशिंदे अपने उन पुराने रिवाजों के मुताबिक़ ज़िंदगी गुज़ारते हैं और सिर्फ़ रब की परस्तिश करने के लिए तैयार नहीं होते। वह उस की हिदायात और अहकाम की परवा नहीं करते और उस शरीअत की पैरवी नहीं करते जो रब ने याक़ूब की औलाद को दी थी। (रब ने याक़ूब का नाम इसराईल में बदल दिया था।)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

34 یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ سامریہ کے باشندے اپنے اُن پرانے رواجوں کے مطابق زندگی گزارتے ہیں اور صرف رب کی پرستش کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔ وہ اُس کی ہدایات اور احکام کی پروا نہیں کرتے اور اُس شریعت کی پیروی نہیں کرتے جو رب نے یعقوب کی اولاد کو دی تھی۔ (رب نے یعقوب کا نام اسرائیل میں بدل دیا تھا۔)

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 17:34
14 حوالہ جات  

اَور خُدا نے اُن سے فرمایا، ”تمہارا نام یعقوب ہے، لیکن آئندہ تمہارا نام یعقوب نہ کہلائے گا، تمہارا نام اِسرائیل ہوگا۔“ اِس طرح خُدا نے اُن کا نام اِسرائیل رکھا۔


تَب اُس آدمی نے کہا، ”اَب سے تمہارا نام یعقوب نہیں بَلکہ اِسرائیل ہوگا کیونکہ تُم نے خُدا اَور آدمیوں کے ساتھ زورآزمائی کی اَور غالب ہُوئے۔“


”یہ بات سُنو اَے یعقوب کے گھرانے والو، تُم جو اِسرائیل کے نام سے پُکارے جاتے ہو اَور یہُوداہؔ کی نَسل سے ہو، اَورجو یَاہوِہ کے نام کی قَسم کھاتے ہو اَور اِسرائیل کے خُدا سے مُخاطِب ہوتے ہو لیکن سچّائی اَور راستبازی سے نہیں


چنانچہ وہ یَاہوِہ کی پرستش کے ساتھ ساتھ اَپنے اَپنے قوموں کے دستور کے مُطابق جِن میں سے وہ نکل کر آئےتھے اَپنے اَپنے معبُودوں کی پرستش بھی کیا کرتے تھے۔


جَب وہ شروع میں وہاں آباد ہُوئے تو اُنہُوں نے یَاہوِہ کی عبادت نہ کی۔ لہٰذا یَاہوِہ نے اُن کے درمیان شیر بھیج دئیے جنہوں نے اُن کے کچھ لوگوں کو مار ڈالا۔


ایلیّاہ نے یعقوب کے بَارہ قبیلوں کے لحاظ سے بَارہ پتّھر لیٔے۔ یعقوب پر یَاہوِہ کا کلام نازل ہُوا تھا، ”کہ تمہارا نام اَب اِسرائیل ہوگا۔“


لیکن اَب آپ مُجھ سے فرما رہے ہیں کہ میں اَپنے آقا کے پاس جا کر کہُوں، ’ایلیّاہ یہاں ہیں۔‘


تَب اخیاہؔ نبی نے یرُبعامؔ سے فرمایا، ”تُم اَپنے واسطے دس ٹکڑے لے لو کیونکہ یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: ’دیکھ، میں شُلومونؔ کے ہاتھ سے سلطنت کو چھین کر تمہارے ہاتھ میں دس قبیلوں کا اِختیار دے دوں گا۔


اَور وہاں یعقوب نے ایک مذبح بنا کر اُس کا نام ایل اِلُہِ اِسرائیل رکھا۔


تَب یعقوب نے کہا، ”براہِ کرم مُجھے اَپنا نام بتائیے۔“ لیکن اُس نے جَواب دیا، ”تُمہیں میرے نام سے کیا مطلب؟“ اَور اُس نے وہاں یعقوب کو برکت دی۔


لیکن اُنہُوں نے اِس ہدایت پر عَمل نہ کیا بَلکہ اَپنے سابقہ دستوروں پر قائِم رہے۔


میرا ساتھی ہی اَپنے دوستوں پر حملہ کرتا ہے؛ اَور اَپنے عہد سے دست بردار بھی ہوتاہے۔


راست یَاہوِہ سے ڈرتا ہے، لیکن جِس کی راہیں ٹیڑھی ہیں وہ اُس کی حقارت کرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات