Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 17:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 چنانچہ وہ یَاہوِہ کی پرستش کے ساتھ ساتھ اَپنے اَپنے قوموں کے دستور کے مُطابق جِن میں سے وہ نکل کر آئےتھے اَپنے اَپنے معبُودوں کی پرستش بھی کیا کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 سو وہ خُداوند سے بھی ڈرتے تھے اور اپنی قَوموں کے دستُور کے مُطابِق جِن میں سے وہ نِکال لِئے گئے تھے اپنے اپنے دیوتا کی پرستِش بھی کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 वह रब की इबादत भी करते और साथ साथ अपने देवताओं की उन क़ौमों के रिवाजों के मुताबिक़ इबादत भी करते थे जिनमें से उन्हें यहाँ लाया गया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 وہ رب کی عبادت بھی کرتے اور ساتھ ساتھ اپنے دیوتاؤں کی اُن قوموں کے رواجوں کے مطابق عبادت بھی کرتے تھے جن میں سے اُنہیں یہاں لایا گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 17:33
8 حوالہ جات  

”کویٔی خادِم دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سَکتا، یا تو وہ ایک سے نفرت کرےگا اَور دُوسرے سے مَحَبّت یا ایک سے وفا کرےگا اَور دُوسرے کو حقارت کی نظر سے دیکھے گا۔ تُم خُدا اَور دولت دونوں کی خدمت نہیں کر سکتے۔“


”کویٔی خادِم دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سَکتا، یا تو وہ ایک سے نفرت کرےگا اَور دُوسرے سے مَحَبّت یا ایک سے وفا کرےگا اَور دُوسرے کو حقارت کی نظر سے دیکھے گا۔ تُم خُدا اَور دولت دونوں کی خدمت نہیں کر سکتے۔


چنانچہ یہ قومیں یَاہوِہ کی خدمت کے ساتھ ساتھ اَپنے بُتوں کی عبادت بھی کرتی رہیں اَور آج کے دِن تک اُن کے پوتوں پوتیوں کی نَسل وَیسے ہی کر رہے ہیں جَیسے اُن کے آباؤاَجداد کیا کرتے تھے۔


جو لوگ کوٹھوں پر چڑھ کر اجرامِ فلکی کی پرستش کرتے ہیں، اَور اُن کے سامنے سَجدہ کرتے ہیں، جو لوگ یَاہوِہ کو سَجدہ کرتے ہیں اَور یَاہوِہ کے نام کی قَسم کھاتے ہیں اَور مولکؔ کی قَسم بھی کھاتے ہیں،


تَب ایلیّاہ نے لوگوں کے پاس جا کر فرمایا، ”تُم کب تک دو خیالوں میں ڈگمگاتے رہوگے؟ اگر یَاہوِہ ہی خُدا ہیں تو اُن کی پیروی کرو اَور اگر بَعل خُدا ہیں تو اُن کی پیروی کرو۔“ لیکن لوگوں نے کچھ بھی جَواب نہ دیا۔


اُن کا دِل دغاباز ہے، اَور اَب وہ اَپنے گُناہ کا بار اُٹھائیں۔ یَاہوِہ اُن کے مذبحوں کو تباہ کر دیں گے اَور اُن کے مُقدّس سُتون بھی گرا دیں گے۔


اِس طرح اُنہُوں نے خوفزدہ ہوکر یَاہوِہ کی پرستش کرنے کے لئے اَپنے ہی لوگوں میں سے بعض کو کاہِنؔ مُقرّر کر دیا تاکہ وہ اُونچے مقامات میں کاہِنوں کی طرح بُتکدوں پر قُربانیاں پیش کریں۔


آج کے دِن تک وہ اَپنے پہلے دستور پر قائِم ہیں۔ نہ تو وہ یَاہوِہ کی پرستش کرتے ہیں اَور نہ ہی اُن کے قوانین اَور ضوابط، آئین اَور اَحکام کو مانتے ہیں، جِن پر عَمل کرنے کا حُکم یَاہوِہ نے یعقوب کی نَسل کو دیا تھا، جنہیں وہ بنی اِسرائیل کے نام سے بُلاتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات