Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 17:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 اِس طرح اُنہُوں نے خوفزدہ ہوکر یَاہوِہ کی پرستش کرنے کے لئے اَپنے ہی لوگوں میں سے بعض کو کاہِنؔ مُقرّر کر دیا تاکہ وہ اُونچے مقامات میں کاہِنوں کی طرح بُتکدوں پر قُربانیاں پیش کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 یُوں وہ خُداوند سے بھی ڈرتے تھے اور اپنے لِئے اُونچے مقاموں کے کاہِن بھی اپنے ہی میں سے بنا لِئے جو اُونچے مقاموں کے مندِروں میں اُن کے لِئے قُربانی گُذرانتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 ग़रज़ सब रब की परस्तिश के साथ साथ अपने देवताओं की पूजा भी करते और अपने लोगों में से मुख़्तलिफ़ क़िस्म के अफ़राद को चुनकर पुजारी मुक़र्रर करते थे ताकि वह ऊँची जगहों के मंदिरों को सँभालें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 غرض سب رب کی پرستش کے ساتھ ساتھ اپنے دیوتاؤں کی پوجا بھی کرتے اور اپنے لوگوں میں سے مختلف قسم کے افراد کو چن کر پجاری مقرر کرتے تھے تاکہ وہ اونچی جگہوں کے مندروں کو سنبھالیں۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 17:32
11 حوالہ جات  

اَور یرُبعامؔ نے اُونچے مقامات پر بُتکدے تعمیر کئے اَورجو لوگ بنی لیوی نہ تھے اُن میں سے کاہِنؔ مُقرّر کئے۔


تاہم ہر قوم کے لوگوں نے اَپنے شہروں میں جہاں وہ مُقیم تھے اَپنے لیٔے معبُودوں کے بُت بنا کر اُنہیں اُن اُونچے مقامات میں نصب کر دیا جو سامریہؔ کے لوگوں نے اُونچے مقامات پر بنائے تھے۔


جو لوگ کوٹھوں پر چڑھ کر اجرامِ فلکی کی پرستش کرتے ہیں، اَور اُن کے سامنے سَجدہ کرتے ہیں، جو لوگ یَاہوِہ کو سَجدہ کرتے ہیں اَور یَاہوِہ کے نام کی قَسم کھاتے ہیں اَور مولکؔ کی قَسم بھی کھاتے ہیں،


یُوشیاہؔ نے اُن سارے اُونچے مقامات پر بُتکدوں کو بھی جو شاہانِ بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کو غُصّہ دِلانے کے لیٔے سامریہؔ کے شہروں میں تعمیر کی تھیں معدوم کر دیا۔ ٹھیک اُسی طرح جَیسا اُنہُوں نے بیت ایل میں کیا تھا۔


اِس ماجرے کے بعد بھی یرُبعامؔ اَپنی بُری روِشوں سے باز نہ آیا، اُس نے تمام اُونچے مقامات کے واسطے اَپنی ساری عوام میں سے کاہِنؔ مُقرّر کئے۔ اَورجو کویٔی کاہِنؔ بننا چاہے اُس نے اُنہیں اُونچے مقامات کے لیٔے کاہِنؔ مخصُوص کر دیا۔


مَرد خُدا کو دفن کرنے کے بعد اُس نے اَپنے بیٹوں سے کہا، ”جَب مَیں مَر جاؤں تو مُجھے بھی اُسی قبر میں دفن کرنا جِس میں یہ مَرد خُدا دفن کیا گیا ہے، اَور میری ہڈّیوں کو اُس کی ہڈّیوں کے پاس ہی رکھنا۔


جَب وہ شروع میں وہاں آباد ہُوئے تو اُنہُوں نے یَاہوِہ کی عبادت نہ کی۔ لہٰذا یَاہوِہ نے اُن کے درمیان شیر بھیج دئیے جنہوں نے اُن کے کچھ لوگوں کو مار ڈالا۔


چنانچہ وہ یَاہوِہ کی پرستش کے ساتھ ساتھ اَپنے اَپنے قوموں کے دستور کے مُطابق جِن میں سے وہ نکل کر آئےتھے اَپنے اَپنے معبُودوں کی پرستش بھی کیا کرتے تھے۔


تو وہ زرُبّابِیل اَور آبائی خاندانوں کے سرداروں کے پاس آئے اَور کہنے لگے، ”ہمیں بھی اِجازت دو کہ ہم بھی تعمیر کے کام میں تمہاری مدد کریں کیونکہ تمہاری مانند ہم بھی تمہارے خُدا کے طالب ہیں۔ اَور اسرحدّونؔ شاہِ اشُور کے زمانہ سے جو ہمیں یہاں لایاتھا خُدا کے لیٔے قُربانی چڑھاتے آ رہے ہیں۔“


چنانچہ یرُبعامؔ بیت ایل میں اَپنے ہی بنائے ہویٔے مذبح پر آٹھویں مہینے کی پندرھویں تاریخ کو گیا، مہینہ اَور دِن اُس نے اَپنے ہی عقل سے مُنتخب کیا تھا۔ اِس طرح اُس نے اِسرائیلیوں کے لیٔے ایک عید مُقرّر کر دی تھی اَور پھر بخُور جَلانے کے لیٔے مذبح کے پاس گیا۔


چنانچہ یہ قومیں یَاہوِہ کی خدمت کے ساتھ ساتھ اَپنے بُتوں کی عبادت بھی کرتی رہیں اَور آج کے دِن تک اُن کے پوتوں پوتیوں کی نَسل وَیسے ہی کر رہے ہیں جَیسے اُن کے آباؤاَجداد کیا کرتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات