Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 17:31 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 عوّیوں نے نیبھازؔ اَور تارتقؔ بُت کو اَور سِفرویوں نے اَپنے بچّوں کو سِفروائِمؔ کے معبُودوں ادرمّلکؔ اَور عنّملِخ کے لیٔے آتِشی قُربانی جاری رکھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 اور عوّائیوں نے نِبحاز اور تر تاق کو بنایا اور سِفرویوں نے اپنے بیٹوں کو ادّر مّلِک اور عنّمَلِک کے لِئے جو سِفرواؔئِم کے دیوتا تھے آگ میں جلایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 और अव्वा के लोगों ने निबहाज़ और तरताक़ के मुजस्समे खड़े किए। सिफ़रवायम के बाशिंदे अपने बच्चों को अपने देवताओं अद्रम्मलिक और अनम्मलिक के लिए क़ुरबान करके जला देते थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 اور عَوّا کے لوگوں نے نبحاز اور ترتاق کے مجسمے کھڑے کئے۔ سِفروائم کے باشندے اپنے بچوں کو اپنے دیوتاؤں ادرمَّلِک اور عنمَّلِک کے لئے قربان کر کے جلا دیتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 17:31
8 حوالہ جات  

اَور شاہِ اشُور نے بابیل، کُوتھاہؔ، عوّاؔ، حماتؔ اَور سِفروائِمؔ کے لوگوں کو لاکر بنی اِسرائیل کی جگہ سامریہؔ کے شہروں میں آباد کر دیا اَور وہ سامریہؔ پر قبضہ کرکے اُس کے شہروں میں بس گیٔے۔


اِس کے بعد اُنہُوں نے اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کی آتِشی قُربانی دی۔ اُنہُوں نے فالگیری اَور جادُوگری کا عَمل جاری رکھا۔ اَور خُود کو اُن تمام مکرُوہ کاموں میں مبتلا کر دیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرے تھے اَور جِن سے یَاہوِہ کا قہر شدید نازل ہو گیا۔


ایک دِن جَب وہ اَپنے معبُود نِسروکؔ کے مَندِر میں پرستش کر رہاتھا تو اُس کے بیٹے ادرمّلکؔ اَور شاریضرؔ نے اُسے تلوار سے قتل کرکے اراراطؔ کی سرزمین کو فرار ہو گیٔے اَور اُس کی جگہ پر اُس کا بیٹا اسرحدّونؔ بادشاہ بنا۔


رِحُومؔ دیوان اَور شِمشیؔ مُنشی اَور اُن کے باقی ساتھیوں کی طرف سے یعنی وہ قاضی اَور حاکم جو فارسؔ، اِریؔخ، بابیل سے لایٔے گیٔے لوگوں اَور شُوشنؔ سے لایٔے گیٔے عیلامی لوگوں پر مُقرّر ہیں،


تُم اُن کے طور طریق پر یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت ہرگز نہ کرنا کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے معبُودوں کی پرستش میں اَیسے مکرُوہ کام کرتے ہیں جِن سے یَاہوِہ کو سخت نفرت ہے۔ وہ تو اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کو بھی اَپنے معبُودوں کی پرستش میں آتِشی قُربانی کے طور پر نذر کر دیتے ہیں۔


اِن تمام قوانین پرجو میں تُمہیں دے رہا ہُوں نہایت احتیاط سے عَمل کرنا تاکہ تمہارا اَور تمہارے بعد تمہاری اَولاد کی ہمیشہ خیر ہو کیونکہ تمہارا یہ فعل یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نظر میں دُرست اَور راست ٹھہرے گا۔


” ’تُم اَپنی اَولاد میں سے کسی کو مولکؔ بُت کے لیٔے بطور آتِشی قُربانی ہرگز نہ گزراننا تاکہ تمہارے خُدا کے نام کی بےحُرمتی نہ ہو؛ کیونکہ مَیں ہی یَاہوِہ ہُوں۔


لیکن جِن معبُودوں کو تُم نے بنایا ہے؟ تُم اُنہیں کیوں نہیں پُکارتے؟ اگر وہ تُمہیں مُصیبت کے وقت بچا سکتے ہیں تو وہ تُمہیں کیوں نہیں بچاتے ہیں، کیونکہ اَے یہُودیؔہ، جتنے تمہارے شہر ہیں اُتنے ہی تمہارے معبُود بھی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات