Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 17:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور شاہِ اشُور شلمنسرؔ نے ہوشِیعؔ پر حملہ کر دیا اَور ہوشِیعؔ نے اُس کی جاگیرداری قبُول کرلی اَور اُس کو بہت زِیادہ خراج دینا پڑتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور شاہِ اسُور سلمنسر نے اِس پر چڑھائی کی اور ہُوسِیع اُس کا خادِم ہو گیا اور اُس کے لِئے ہدیہ لایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 एक दिन असूर के बादशाह सल्मनसर ने इसराईल पर हमला किया। तब होसेअ शिकस्त मानकर उसके ताबे हो गया। उसे असूर को ख़राज अदा करना पड़ा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 ایک دن اسور کے بادشاہ سلمنسر نے اسرائیل پر حملہ کیا۔ تب ہوسیع شکست مان کر اُس کے تابع ہو گیا۔ اُسے اسور کو خراج ادا کرنا پڑا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 17:3
23 حوالہ جات  

اِس لیٔے تیرے لوگوں کے خِلاف لڑائی کی للکار اُٹھے گی، تاکہ تیرے سَب قلعے اَیسے مِسمار کئے جایٔیں گے۔ جَیسے شلمنؔ نے لڑائی کے وقت بیت اربیلؔ کو مِسمار کیا تھا، اَور ماؤں کو اُن کے بچّوں سمیت زمین پر پٹکا گیا تھا۔


”حِزقیاہؔ کی نہ سُنو کیونکہ شاہِ اشُور یُوں فرماتے ہیں: میرے ساتھ صُلح کرو اَور نکل کر میرے پاس آؤ۔ تَب تُم میں سے ہر ایک اَپنے ہی تاکستان اَور اَنجیر کے درخت کا پھل کھا پایٔےگا اَور اَپنے ہی حوض کا پانی پیا کرےگا۔


اَور شاہِ اِسرائیل پِقاحؔ کے دَورِ حُکومت میں شاہِ اشُور تِگلتؔ پلیسِر نے حملہ کیا اَور آکر عِیونؔ، بیت معکہؔ کے ابیل، ینوحاہؔ، قِدِشؔ اَور حَصورؔ گِلعادؔ، گلِیل اَور نفتالی کا سارے علاقے کو اَپنے قبضہ میں لے لیا۔ اَور وہاں کے سَب باشِندوں کو قَید کرکے اشُور لے گیا۔


تَب شاہِ اشُور پُولؔ نے مُلک پر حملہ کر دیا۔ مناخِمؔ نے اُس کی حمایت حاصل کرنے اَور حُکومت پر اَپنی گرفت مضبُوط کرنے میں مدد کے لیٔے اُسے تقریباً پینتیس ٹن چاندی نذر کی۔


اَور اُس نے دَمشق کی ارامی بادشاہی میں فَوجی چوکیاں قائِم کر دیں اَور ارامی بھی اُس کے تابع ہوکر خراج دینے لگے۔ اَور جہاں کہیں بھی داویؔد گیا یَاہوِہ نے اُسے فتح بخشی۔


اَور داویؔد نے مُوآبیوں کو بھی شِکست دی۔ اُنہُوں نے اُنہیں زمین پر اُلٹا کر جریبی رسّی سے ناپا اَور رسّی کی ہر دو لمبائیوں تک کے لوگ قتل کر دئیے گیٔے اَور ہر تیسری لمبائی تک کے زندہ رہنے دئیے گیٔے۔ پس مُوآبی داویؔد کے محکُوم ہوکر اُسے خراج دینے لگے۔


اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا، مگر بنی اِسرائیل کے اُن بادشاہوں کی مانند نہیں کیا جو اُس سے پیشتر تھے۔


لیکن شاہِ اشُور کو ہوشِیعؔ کی سازش کے بارے میں مَعلُوم ہُوا کہ اُس نے شاہِ مِصر سَواؔ کے پاس سفیر بھیجے ہیں اَور اُس نے شاہِ اشُور کو مُقرّر خراج بھی اَدا نہیں کی تھی، جَیسا وہ سال بسال اَدا کیا کرتا تھا۔ اِس لیٔے شلمنسرؔ نے اُسے گِرفتار کرکے قَیدخانہ میں ڈال دیا۔


”اِس لیٔے اَب اَے ہمارے خُدائے عظیم، آپ جو قادر اَور مُہیب خُدا ہیں؛ آپ جو اَپنی مَحَبّت کے عہد کو قائِم رکھتے ہیں، یہ دُکھ درد جو شاہانِ اشُور کے زمانہ سے لے کر آج تک ہمارے بادشاہوں، سرداروں، کاہِنوں، نبیوں اَور ہمارے آباؤاَجداد اَور ہمارے تمام لوگوں نے برداشت کئے آپ کے حُضُور میں مَعمولی نہ سمجھے جایٔیں


”اوہولہؔ بھی میری ہی تھی کہ جِسم فروشی کرنے لگی اَور وہ اَپنے عاشقوں یعنی اشُوریوں پر فریفتہ ہو گئی۔


وہ باتیں بہت بناتے ہیں، جھُوٹی قَسمیں کھا کھا کر عہدوپیمان کرتے ہیں؛ اِس لیٔے اُن کے جُتے ہُوئے کھیت میں اُگی ہُوئی زہریلی بُوٹیوں کی مانند اُن میں مُقدّمے کھڑے ہو جاتے ہیں۔


اَور تمہاری عہد شکنی کا بدلہ لینے کے لیٔے تُم پر تلوار چلاؤں گا اَور جَب تُم اَپنی حِفاظت کے لیٔے شہروں کے اَندر بھاگ کر جمع ہوگے تو مَیں تمہارے درمیان وَبائی بیماریاں بھیجوں گا اَور تُم دُشمنوں کے ہاتھوں میں دئیے جاؤگے۔


مناخِمؔ نے بنی اِسرائیل کے سارے دولتمند اَشخاص سے جبراً آدھا کِلو چاندی محصُول کے طور پر وصول کی تاکہ اُسے شاہِ اشُور کو تحفہ میں دی جا سکے۔ لہٰذا شاہِ اشُور واپس چلا گیا اَور مُلک میں نہ ٹھہرا۔


اِس لئے یَاہوِہ اُس کے ساتھ تھے اَور جہاں بھی وہ گیا وہاں اُسے اُس کے کام میں اِقبالمندی حاصل ہوئی۔ اُس نے شاہِ اشُور کے خِلاف بغاوت کر دی اَور اُسے خراج دینے سے منع کر دیا۔


وہ پانی کی طرح تمام بنی یہُوداہؔ میں پھیل جائے گا، یہاں تک کہ اُس کی گردن تک پہُنچ جائے گا۔ اَور اُس کے پھیلے ہُوئے پروں کے نیچے تیری زمین کی ساری وسعت چھُپ جائے گی۔ اَے عِمّانُوایلؔ!“


”اُس دِن یعقوب کی حشمت گھٹ جائے گی؛ اَور اُس کے بَدن کی چربی پگھل جائے گی۔


خواہ اُنہُوں نے اَپنے آپ کو مُختلف قوموں کے درمیان بیچ دیا، لیکن مَیں اَب اُنہیں جمع کروں گا۔ وہ ایک زبردست بادشاہ کے ظُلم کا شِکار ہوکر ناتواں ہوتے جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات