Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 17:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 تَب شاہِ اشُور نے یہ حُکم دیا: ”سامریہؔ کے جِن کاہِنوں کو اسیر کرکے لایا گیا ہے، اُن میں سے ایک کاہِنؔ کو وہاں واپس بھیج دیا جائے تاکہ وہ وہاں رہ کر لوگوں کو سِکھائے کہ اُس مُلک کے معبُود کی مَذہَبی رسومات کیا ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 تب اسُور کے بادشاہ نے یہ حُکم دِیا کہ جِن کاہِنوں کو تُم وہاں سے لے آئے ہو اُن میں سے ایک کو وہاں لے جاؤ اور وہ جا کر وہِیں رہے اور یہ کاہِن اُن کو اُس مُلک کے خُدا کا طرِیقہ سِکھائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 यह सुनकर असूर के बादशाह ने हुक्म दिया, “सामरिया से यहाँ लाए गए इमामों में से एक को चुन लो जो अपने वतन लौटकर वहाँ दुबारा आबाद हो जाए और लोगों को सिखाए कि उस मुल्क का देवता अपनी पूजा के लिए किन किन बातों का तक़ाज़ा करता है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 یہ سن کر اسور کے بادشاہ نے حکم دیا، ”سامریہ سے یہاں لائے گئے اماموں میں سے ایک کو چن لو جو اپنے وطن لوٹ کر وہاں دوبارہ آباد ہو جائے اور لوگوں کو سکھائے کہ اُس ملک کا دیوتا اپنی پوجا کے لئے کن کن باتوں کا تقاضا کرتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 17:27
7 حوالہ جات  

اَور یرُبعامؔ نے اُونچے مقامات پر، بکروں اَور بچھڑوں کے بُتوں کو قائِم کیا اَور اُن کے لیٔے اَپنے کاہِنؔ مُقرّر کر دئیے تھے۔


اَور وہ یَاہوِہ کے حُکم سے مذبح کے خِلاف چِلّاکر کہنے لگے: ”اَے مذبح، اَے مذبح! یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’داویؔد کے خاندان میں یُوشیاہؔ نام کا ایک لڑکا پیدا ہوگا۔ تَب وہ اُونچے مقامات کے اُن کاہِنوں کی قُربانی کرےگا جو اِس وقت تُجھ پر بخُور جَلا رہے ہیں۔ اَور تُم پر اِنسانوں کی ہڈّیاں جَلائی جایٔیں گی۔‘ “


اَور یرُبعامؔ نے اُونچے مقامات پر بُتکدے تعمیر کئے اَورجو لوگ بنی لیوی نہ تھے اُن میں سے کاہِنؔ مُقرّر کئے۔


اَور میکاہؔ نے کہا، ”اَب مَیں جانتا ہُوں کہ یَاہوِہ میرا بھلا کرےگا کیونکہ ایک لیوی میرا کاہِنؔ بَن چُکاہے۔“


لہٰذا شاہِ اشُور کو لوگوں نے اِطّلاع دی: ”جِن لوگوں کو لے جا کر تُم نے سامریہؔ کے شہروں میں بسایا ہے وہ نہیں جانتے کہ اُس مُلک کے معبُود کی مَذہَبی رسومات کیا ہیں کیونکہ اُس نے اُن کے درمیان شیر بھیج دئیے ہیں جو اُنہیں پھاڑ رہے ہیں کیونکہ لوگوں کو مَعلُوم نہیں تھا کہ وہ کیا چاہتاہے۔“


لہٰذا سامریہؔ سے مُلک بدر کئے گیٔے کاہِنوں میں سے ایک بیت ایل میں رہنے کے لیٔے آیا اَور اُس نے اُنہیں یَاہوِہ کی عبادت کے ضوابط سِکھائے۔


اَے عزراؔ! تُو اَپنے خُدا کی اُس دانش کے مُطابق جو تُجھے عطا ہُوئی ہے حاکم اَور قاضی مُقرّر کرنا تاکہ وہ دریائے فراتؔ کے پار کے تمام لوگوں کا جو تیرے خُدا کی شَریعت کو جانتے ہیں اِنصاف کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات