Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 17:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 لہٰذا شاہِ اشُور کو لوگوں نے اِطّلاع دی: ”جِن لوگوں کو لے جا کر تُم نے سامریہؔ کے شہروں میں بسایا ہے وہ نہیں جانتے کہ اُس مُلک کے معبُود کی مَذہَبی رسومات کیا ہیں کیونکہ اُس نے اُن کے درمیان شیر بھیج دئیے ہیں جو اُنہیں پھاڑ رہے ہیں کیونکہ لوگوں کو مَعلُوم نہیں تھا کہ وہ کیا چاہتاہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 پس اُنہوں نے شاہِ اسُور سے یہ کہا کہ جِن قَوموں کو تُو نے لے جا کر سامرِؔیہ کے شہروں میں بسایا ہے وہ اُس مُلک کے خُدا کے طرِیقہ سے واقِف نہیں ہیں چُنانچہ اُس نے اُن میں شیر بھیج دِئے ہیں اور دیکھ وہ اُن کو پھاڑتے ہیں اِس لِئے کہ وہ اُس مُلک کے خُدا کے طرِیقہ سے واقِف نہیں ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 असूर के बादशाह को इत्तला दी गई, “जिन लोगों को आपने जिलावतन करके सामरिया के शहरों में बसा दिया है वह नहीं जानते कि उस मुल्क का देवता किन किन बातों का तक़ाज़ा करता है। नतीजे में उसने उनके दरमियान शेरबबर भेज दिए हैं जो उन्हें फाड़ रहे हैं। और वजह यही है कि वह उस की सहीह पूजा करने से वाक़िफ़ नहीं हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 اسور کے بادشاہ کو اطلاع دی گئی، ”جن لوگوں کو آپ نے جلاوطن کر کے سامریہ کے شہروں میں بسا دیا ہے وہ نہیں جانتے کہ اُس ملک کا دیوتا کن کن باتوں کا تقاضا کرتا ہے۔ نتیجے میں اُس نے اُن کے درمیان شیرببر بھیج دیئے ہیں جو اُنہیں پھاڑ رہے ہیں۔ اور وجہ یہی ہے کہ وہ اُس کی صحیح پوجا کرنے سے واقف نہیں ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 17:26
5 حوالہ جات  

جو لوگ سامریہؔ کے خطا کی قَسم کھا کر کہتے ہیں، ’دانؔ کے معبُود کے حیات کی قَسم،‘ یا ’بیرشبعؔ کے معبُود کے حیات کی قَسم،‘ وہ اَیسے گریں گے گویا پھر کبھی نہ اُٹھیں گے۔“


تَب شاہِ اشُور نے یہ حُکم دیا: ”سامریہؔ کے جِن کاہِنوں کو اسیر کرکے لایا گیا ہے، اُن میں سے ایک کاہِنؔ کو وہاں واپس بھیج دیا جائے تاکہ وہ وہاں رہ کر لوگوں کو سِکھائے کہ اُس مُلک کے معبُود کی مَذہَبی رسومات کیا ہیں۔“


پھر شموایلؔ نے لوگوں کو بادشاہ کے ضوابط بتائے اَور اُس نے اُنہیں طُومار پر لِکھ کر یَاہوِہ کے حُضُور میں حِفاظت سے رکھ دیا۔ اُس کے بعد شموایلؔ نے اُن لوگوں کو اِجازت دی کہ سَب اَپنے اَپنے گھر چلے جایٔیں۔


تُم اُن کی بات مان لو لیکن سنجِیدگی سے اُنہیں خبردار کر دو اَور بتا دو کہ وہ بادشاہ جو اُن پر حُکمرانی کرےگا اُس کے ضوابط کیا ہوں گے۔“


جَب وہ شروع میں وہاں آباد ہُوئے تو اُنہُوں نے یَاہوِہ کی عبادت نہ کی۔ لہٰذا یَاہوِہ نے اُن کے درمیان شیر بھیج دئیے جنہوں نے اُن کے کچھ لوگوں کو مار ڈالا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات