Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 17:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 اَور شاہِ اشُور نے بابیل، کُوتھاہؔ، عوّاؔ، حماتؔ اَور سِفروائِمؔ کے لوگوں کو لاکر بنی اِسرائیل کی جگہ سامریہؔ کے شہروں میں آباد کر دیا اَور وہ سامریہؔ پر قبضہ کرکے اُس کے شہروں میں بس گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 اور شاہِ اسُور نے بابل اور کُوتہ اور عوّا اور حمات اور سِفرو ائِم کے لوگوں کو لا کر بنی اِسرائیل کی جگہ سامرؔیہ کے شہروں میں بسایا۔ سو وہ سامرؔیہ کے مالِک ہُوئے اور اُس کے شہروں میں بس گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 असूर के बादशाह ने बाबल, कूता, अव्वा, हमात और सिफ़रवायम से लोगों को इसराईल में लाकर सामरिया के इसराईलियों से ख़ाली किए गए शहरों में बसा दिया। यह लोग सामरिया पर क़ब्ज़ा करके उसके शहरों में बसने लगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 اسور کے بادشاہ نے بابل، کوتہ، عَوّا، حمات اور سِفروائم سے لوگوں کو اسرائیل میں لا کر سامریہ کے اسرائیلیوں سے خالی کئے گئے شہروں میں بسا دیا۔ یہ لوگ سامریہ پر قبضہ کر کے اُس کے شہروں میں بسنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 17:24
16 حوالہ جات  

حماتؔ اَور ارفادؔ کے معبُود کہاں ہیں؟ ہینعؔ اَور عِوّاہؔ اَور سِفروائِمؔ کے معبُود کہاں ہیں؟ اَور کیا اُنہُوں نے سامریہؔ کو میرے ہاتھ سے بچا لیا؟


حماتؔ کا بادشاہ، ارفادؔ کا بادشاہ، لیئر کے بادشاہ کہاں ہیں، سِفروائِمؔ شہر کا بادشاہ اَور ہینعؔ اَور عِوّاہؔ کے بادشاہ کہاں گیٔے؟“


یِسوعؔ نے بَارہ کو اِن ہدایات کے ساتھ روانہ کیا: ”غَیریہُودیوں کے درمیان مت جانا اَور نہ سامریوں کے کسی شہر میں داخل ہونا۔


حماتؔ کا بادشاہ، ارفادؔ کا بادشاہ، لیئر کے بادشاہ کہاں ہیں، سِفروائِمؔ شہر کا بادشاہ اَور ہینعؔ اَور عِوّاہؔ کے بادشاہ کہاں گیٔے؟“


حماتؔ اَور ارفادؔ کے معبُود کہاں ہیں؟ سِفروائِمؔ کے معبُود کہاں ہیں؟ اَور کیا اُنہُوں نے سامریہؔ کو میرے ہاتھ سے بچا لیا؟


’کیا کلنوؔ کا اَنجام کرکمیشؔ کی طرح اَور حماتؔ کا حشر ارفادؔ کی مانند، اَور سامریہؔ کا حال دَمشق کی مانند نہیں ہُوا؟


اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُن کے خِلاف اشُور کے بادشاہ کے سپہ سالاروں کو اُن پر حملہ کرنے کے لئے بھیجا، جو منشّہ کو اسیر کرکے اَور اُس کی ناک میں کانٹا لگا کر کانسے کی زنجیروں کے اَور بِیڑیوں سے جکڑ کر بابیل لے گیٔے۔


”حِزقیاہؔ کی نہ سُنو کیونکہ شاہِ اشُور یُوں فرماتے ہیں: میرے ساتھ صُلح کرو اَور نکل کر میرے پاس آؤ۔ تَب تُم میں سے ہر ایک اَپنے ہی تاکستان اَور اَنجیر کے درخت کا پھل کھا پایٔےگا اَور اَپنے ہی حوض کا پانی پیا کرےگا۔


اَور ہوشِیعؔ کے دَورِ حُکومت کے نویں سال میں شاہِ اشُور نے سامریہؔ پر قبضہ کر لیا اَور بنی اِسرائیل کو غُلام بنا کر اشُور میں جَلاوطن کر دیا اَور پھر اُس نے اُنہیں حالاحؔ اَور حابُورؔ علاقے میں آباد کر دیا۔ یہ دونوں علاقے مادیوں کے سرحدی شہر اَور دریائے گُوزانؔ کے کنارے مَوجُود ہیں۔


چنانچہ شُلومونؔ نے اِس موقع پر عید منائی اَور اِس میں تمام بنی اِسرائیل اَور ایک بہت بڑی جماعت شامل ہوئی۔ یہ ایک بہت بڑا اِجتماع تھا جِس میں لیبو حماتؔ سے لے کر وادی مِصر تک کے تمام لوگ تشریف لایٔے تھے۔ اُنہُوں نے یہ عید یَاہوِہ ہمارے خُدا کے حُضُور سات دِن تک اَور مزید سات دِن تک یعنی کُل چودہ دِن تک منائی۔


”اَے یَاہوِہ! یہ تو سچ ہے کہ اشُور کے بادشاہوں نے اِن تمام لوگوں کو اَور اُن کے مُلکوں کو تباہ کر دیا ہے۔


”ہماری خاطِر یَاہوِہ سے دریافت کرو کیونکہ شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ ہم پر حملہ کر رہاہے۔ شاید یَاہوِہ قدیم وقتوں کی طرح ہماری خاطِر کویٔی اَیسا معجزہ کریں کہ نبوکدنضرؔ ہمارے پاس سے واپس جانے کو مجبُور ہو جائے۔“


بابیل اَور کَسدیوں کے مُلک کے متعلّق یَاہوِہ نے یرمیاہؔ نبی کی مَعرفت یہ کلام فرمایا،


اُس دِن، خُداوؔند زندہ باقی بچ جانے والوں کو واپس لانے کے لئے دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا، جنہیں اُس نے اشُور، مِصر، فتروسؔ، کُوشؔ، عیلامؔ، شِنعاؔر، ہمات اَور سمُندری جزیروں سے لیا ہے۔ اُس وقت یَاہوِہ دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا اَور اَپنی اُمّت میں سے بچے ہُوئے لوگوں کو اشُور، مِصر کے شمالی اَور جُنوبی علاقوں سے، کُوشؔ، عیلامؔ، بابیل، حماتؔ، اَور سمُندری جزیروں سے مول لائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات