Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 17:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 مگر بنی یہُوداہؔ نے بھی یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اَحکام پر عَمل نہ کیا۔ اُنہُوں نے اُن ہی طریقوں پر عَمل کیا جو بنی اِسرائیل نے متعارف کروائے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اور یہُوداؔہ نے بھی خُداوند اپنے خُدا کے احکام نہ مانے بلکہ اُن آئِین پر چلے جِن کو اِسرائیلؔ نے بنایا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 लेकिन यहूदाह के अफ़राद भी रब अपने ख़ुदा के अहकाम के ताबे रहने के लिए तैयार नहीं थे। वह भी उन बुरे रस्मो-रिवाज की पैरवी करते रहे जो इसराईल ने शुरू किए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 لیکن یہوداہ کے افراد بھی رب اپنے خدا کے احکام کے تابع رہنے کے لئے تیار نہیں تھے۔ وہ بھی اُن بُرے رسم و رواج کی پیروی کرتے رہے جو اسرائیل نے شروع کئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 17:19
17 حوالہ جات  

بَلکہ وہ شاہانِ بنی اِسرائیل کی راہوں پر چلا اَور اُس نے اُن قوموں کے مکرُوہات دستور کے مُطابق اَپنے بیٹے کو بھی آگ میں قُربان کر دیا؛ حالانکہ اِن دستوروں کو یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کے درمیان سے باہر نکال دیا تھا۔


بَلکہ تُم اِسرائیل کے بادشاہوں کی راہوں پر چلے ہو، اَور تُم نے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کو زناکاری پر مائل کیا جَیسے احابؔ کے گھرانے نے کیا تھا۔ اَور تُم نے خُود اَپنے ہی بھائیوں کو یعنی اَپنے ہی باپ کے گھرانے کے لوگوں کو قتل کیا جو کہ تُم سے کہیں بہتر تھے۔


اَور یہُودیؔہ کی پہاڑیوں پر زیارت گاہیں تعمیر کیں اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کو زناکار بنایا اَور بنی یہُوداہؔ کو گُمراہ کیا۔


لیکن جِن معبُودوں کو تُم نے بنایا ہے؟ تُم اُنہیں کیوں نہیں پُکارتے؟ اگر وہ تُمہیں مُصیبت کے وقت بچا سکتے ہیں تو وہ تُمہیں کیوں نہیں بچاتے ہیں، کیونکہ اَے یہُودیؔہ، جتنے تمہارے شہر ہیں اُتنے ہی تمہارے معبُود بھی ہیں۔


احزیاہؔ احابؔ کے گھرانے کی راہوں پر چلا، اَور اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا، کیونکہ احزیاہؔ احابؔ کے گھرانے کا داماد تھا۔


اَور وہ شاہانِ بنی اِسرائیل کے نقش قدم پر چلا، اُس نے وُہی کیا جَیسا احابؔ کے خاندان نے کیا تھا؛ کیونکہ اُس نے احابؔ کی بیٹی سے شادی کی تھی۔ چنانچہ یہُورامؔ نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا۔


اَور اُن اَقوام کے رسم و رِواج پر عَمل کرنے لگے تھے جنہیں یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے کھدیڑ دیا تھا دیا تھا، اِس کے علاوہ وہ شاہانِ بنی اِسرائیل کے طور طریقوں پر عَمل کرنے لگے تھے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مَیں بنی یہُوداہؔ کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے آئین کو ترک کر دیا اَور اُن کے قوانین پر عَمل نہیں کیا، اُن کے جھُوٹے معبُودوں نے ہی اُنہیں جِن کی اُن کے آباؤاَجداد پیروی کرتے تھے گُمراہ کیا۔


کیونکہ یَاہوِہ پر اُس کا ایمان بڑا پُختہ تھا۔ وہ ہمیشہ یَاہوِہ کی پیروی کرتا رہا اَور اُن اَحکام پر عَمل کرتا رہا جنہیں یَاہوِہ نے مَوشہ کو عطا فرمایا تھا۔


اَور مَیں اَپنی مِیراث کے باقی بچے ہُوئے لوگوں کو ترک کرکے اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا اَور وہ اَپنے سَب دُشمنوں کے لئے لُوٹ اَور شِکار بَن جائیں گے۔


اَور اِسرائیل کے دستور کے مُوافق عَمل کرنے کی بجائے یہوشافاطؔ اَپنے والد کے خُدا کا طالب ہُوا اَور اُن کے حُکموں پر عَمل کرتا رہا۔


تُو اَپنی بہن کے نقش قدم پر چلی اِس لیٔے میں اُس کا پیالہ تیرے ہاتھ میں تھما دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات