Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 17:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 پھر بھی یَاہوِہ بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کو اَپنے نبیوں اَور رَوشن ضمیروں کی مَعرفت سے آگاہ کرتے رہے: ”تُم اَپنی بُری روِشوں سے باز آؤ اَور اُن سَب اَحکام اَور قوانین کے مُطابق جِس کو ماننے کا حُکم مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو دیا تھا اَور جسے مَیں نے اَپنے خادِموں نبیوں کی مَعرفت تُمہیں دیا ہے، میرے اَحکام اَور فرمانوں کو مانو۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 تَو بھی خُداوند سب نبِیوں اور غَیب بِینوں کی معرفت اِسرائیلؔ اور یہُوداؔہ کو آگاہ کرتا رہا کہ تُم اپنی بُری راہوں سے باز آؤ اور اُس ساری شرِیعت کے مُطابِق جِس کا حُکم مَیں نے تُمہارے باپ دادا کو دِیا اور جِسے مَیں نے اپنے بندوں نبِیوں کی معرفت تُمہارے پاس بھیجا ہے میرے احکام و آئِین کو مانو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 बार बार रब ने अपने नबियों और ग़ैबबीनों को इसराईल और यहूदाह के पास भेजा था ताकि उन्हें आगाह करें, “अपनी शरीर राहों से बाज़ आओ। मेरे अहकाम और क़वायद के ताबे रहो। उस पूरी शरीअत की पैरवी करो जो मैंने तुम्हारे बापदादा को अपने ख़ादिमों यानी नबियों के वसीले से दे दी थी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 بار بار رب نے اپنے نبیوں اور غیب بینوں کو اسرائیل اور یہوداہ کے پاس بھیجا تھا تاکہ اُنہیں آگاہ کریں، ”اپنی شریر راہوں سے باز آؤ۔ میرے احکام اور قواعد کے تابع رہو۔ اُس پوری شریعت کی پیروی کرو جو مَیں نے تمہارے باپ دادا کو اپنے خادموں یعنی نبیوں کے وسیلے سے دے دی تھی۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 17:13
47 حوالہ جات  

بار بار مَیں نے اَپنے تمام خادِموں یعنی نبی تمہارے پاس بھیجے، جنہوں نے پیغام دیا، ”تُم میں سے ہر ایک اَپنی بُری روِشوں سے باز آئے اَور اَپنی حرکتیں دُرست کر لے؛ اَور غَیر معبُودوں کی پیروی کرکے اُن کی عبادت نہ کرے، تَب تُم اِس مُلک میں آباد رہوگے، جو مَیں نے تُمہیں اَور تمہارے آباؤاَجداد کو دیا تھا۔“ لیکن تُم نے غور نہ کیا، اَور نہ میری بات سُنی۔


(پچھلے زمانہ میں اِسرائیل میں دستور تھا کہ جَب بھی کویٔی خُدا سے کچھ پُوچھنے جاتا تو وہ کہتا تھا، ”آؤ، کسی غیب بین کے پاس چلیں،“ کیونکہ جسے آج کل نبی کہتے ہیں پہلے وہ غیب بین کہلاتا تھا)۔


”چنانچہ اَب تُم بنی یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں سے کہہ، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، دیکھو، مَیں تمہارے لیٔے ایک آفت تیّار کر رہا ہُوں اَور تمہاری مُخالفت میں ایک منصُوبہ بنا رہا ہُوں۔ چنانچہ اَب تُم میں سے ہر ایک اَپنی بُری روِش سے باز آئے اَور اَپنی راہ اَور اَپنے اعمال کو دُرست کر لے۔‘


اَپنے تمام گُناہوں سے بَری ہو جاؤ اَور اَپنے لیٔے اَور ایک نیا دِل اَور ایک نئی رُوح نیا جذبہ حاصل کرو۔ اَے بنی اِسرائیل، تُم کیوں مروگے؟


اَور جَب اُن پر کیٔی آفتیں اَور مُصیبتیں آ پڑیں گی، تَب یہ نغمہ اُن کے خِلاف گواہی دے گا کیونکہ یہ نغمہ اُن کی نَسل بھلا نہ پایٔے گی۔ کیونکہ اُس مُلک میں اُنہیں پہُنچانے سے پہلے ہی، جسے دینے کا وعدہ مَیں نے قَسم کھا کر اُن سے کیا تھا، مُجھے تو یہ مَعلُوم ہے کہ اُن کا کیا اِرادہ ہے۔“


خُداوؔند اَپنا وعدہ پُورا کرنے میں دیر نہیں کرتا، جِس طرح بعض لوگ سمجھتے ہیں بَلکہ وہ تمہارے لیٔے صبر کر رہاہے اَور نہیں چاہتا کہ کویٔی شخص ہلاک ہو بَلکہ چاہتاہے کہ سَب لوگوں کو تَوبہ کرنے کا موقع ملے۔


میں یہُودیوں اَور یُونانیوں دونوں کے سامنے گواہی دیتا رہا کہ وہ خُدا کے حُضُور میں تَوبہ کریں اَور ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ پر ایمان لائیں۔


اَے اِسرائیل، یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف لَوٹ آ۔ تیرے گُناہ تیرے زوال کا باعث بَن چُکے ہیں!


”اَے بنی اِسرائیل، خواہ تُم زناکاری کرو، لیکن بنی یہُوداہؔ کو گُنہگار نہ ہونے دو۔ ”تُم گِلگالؔ کو نہ جاؤ؛ نہ ہی بیت آوِنؔ تک جاؤ۔ اَور نہ یَاہوِہ کی، ’حیات کی قَسم کھاؤ!‘


”اَے بنی یہُوداہؔ کے باقی بچے ہُوئے لوگوں، یَاہوِہ نے تُم سے فرمایاہے، ’مِصر میں نہ جاؤ۔‘ یقین جانو کہ میں آج تُم کو جتا رہا ہُوں۔


”اَے میری اُمّت سُنو، میں کلام کروں گا؛ اَے اِسرائیل! مَیں تمہارے خِلاف گواہی دُوں گا: میں خُدا ہُوں، تمہارا خُدا میں ہی ہُوں۔


اَور داویؔد بادشاہ کے دَورِ حُکومت کے شروع سے لے کر آخِر تک کے اہم واقعات غیب بین شموایلؔ نبی کی تاریخ میں، ناتنؔ نبی کی تاریخ میں اَور غیب بین گادؔ کی تاریخ میں قلم بند ہیں۔


جَب تک کہ یَاہوِہ نے اُنہیں اَپنی حُضُوری سے دُور نہ کر دیا جَیسا اُنہُوں نے پہلے سے ہی اَپنے خادِم نبیوں کی مَعرفت فرمایا تھا۔ لہٰذا بنی اِسرائیل کے لوگ اَپنے مُلک سے دُور اشُور میں جَلاوطن کئے گیٔے اَور وہ ابھی تک وہیں ہیں۔


اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے عہد کو جِس کا حُکم اُنہُوں نے تُمہیں دیا ہے توڑ دو اَور جا کر غَیر معبُودوں کی عبادت کرو اَور اُن کے آگے سَجدہ کرو تو یَاہوِہ کا غضب تُم پر بھڑک اُٹھے گا اَور تُم اُس بھلے مُلک سے جسے اُنہُوں نے تُمہیں دیا ہے جلد ہی نِیست و نابود ہو جاؤگے۔“


اگر تُم کبھی بھی یَاہوِہ اَپنے خُدا کو فراموش کر دو اَور غَیر معبُودوں کی پیروی کرنے لگو اَور اُن کی عبادت میں مشغُول ہو جاؤ اَور اُن کے آگے سَجدہ کرو، تو میں آج تمہارے خِلاف گواہی دیتا ہُوں کہ تُم یقیناً تباہ ہو جاؤگے۔


تو میں آج کے دِن آسمان اَور زمین کو تمہارے خِلاف گواہ ٹھہرا کر کہتا ہُوں کہ تُم بہت جلد اُس مُلک سے مِٹ جاؤگے جسے تُم یردنؔ پار کرکے حاصل کرنے والے ہو۔ تُم وہاں بہت دِن رہنے نہ پاؤگے بَلکہ یقیناً نِیست و نابود کر دئیے جاؤگے۔


مَیں نے تُم سے کہاتھا، ’مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں؛ لہٰذا اِن امُوریوں کے معبُودوں کی عبادت نہ کرنا جِن کے مُلک میں تُم رہتے ہو۔‘ لیکن تُم نے میری بات نہ مانی۔“


وہ تادیب کے لیٔے اُن کے کان کھولتے ہیں، اَور اُنہیں حُکم دیتے ہیں کہ اَپنی بدی سے باز آئیں۔


مَیں نے سوچا، اِتنا سَب کرنے کے بعد وہ میرے پاس لَوٹ آئے گی لیکن وہ نہ آئی اَور اُس کی بےوفا بہن، یہُودیؔہ نے یہ حال دیکھا۔


ہر ساتویں سال تُمہیں لازمی ہے کہ اَپنے عِبرانی بھایٔی بہن کو جِس نے اَپنے آپ کو تُمہیں بیچ دیا ہو آزاد کردینا۔ جَب وہ مسلسل چھ سال تک تمہاری خدمت کر چُکے تو اُسے لازمی طور پر آزاد کردینا۔ لیکن تمہارے آباؤاَجداد نے نہ تو میری سُنی اَور نہ میرے حُکموں کو مانا۔


لیکن اگر تُو اُس بدکار کو مُتنبّہ کرے اَور وہ اَپنی شرارت یا بدکاری سے باز نہ آئے تو وہ اَپنے گُناہ میں مَرے گا لیکن تُو اَپنی جان بچالے گا۔


ہم نے یَاہوِہ ہمارے خُدا کے اَحکام کو نہ مانا، اَور نہ ہی اُن قوانین پر عَمل کیا جنہیں اُس نے ہمیں اَپنے خادِم نبیوں کی مَعرفت عطا فرمائی تھی۔


لیکن جِتنا زِیادہ میں اِسرائیل کو بُلاتا گیا، وہ مُجھ سے اَور دُور جاتے رہے۔ اُنہُوں نے بَعل معبُودوں کے لیٔے قُربانیاں پیش کیں اَور بُتوں کے سامنے بخُور جَلایا۔


مَیں نے نبیوں سے کلام کیا، اُنہیں بہت سِی رُویتیں دِکھائیں اَور اُن کی مَعرفت تمثیلیں بتائیں۔


تو اُنہُوں نے اُن کے پاس ایک نبی بھیجا جِس نے کہا، ”یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: میں تُمہیں غُلامی کے مُلک مِصر سے نکال لایا۔


تَب حنانیؔ کے بیٹے یِہُو پر یَاہوِہ کا یہ کلام بعشاؔ کے خِلاف نازل ہُوا،


اِس کے علاوہ، حنانیؔ کے بیٹے یِہُو نبی کی مَعرفت یَاہوِہ کا کلام بعشاؔ اَور اُس کے سارے خاندان کے خِلاف اِس لیٔے نازل ہُوا، کیونکہ بعشاؔ نے وہ کام کیا تھا، وہ یرُبعامؔ کے گھرانے کی مانند ہوکر اُس نے یَاہوِہ کی نظر میں ہر طرح کی بدی کی اَور اُس نے یرُبعامؔ کے گھرانے کو قتل کر ڈالا تھا، بعشاؔ کے اِن ہی گُناہوں کی وجہ سے یَاہوِہ کا غُصّہ بھڑک اُٹھا تھا۔


کیونکہ یَاہوِہ پر اُس کا ایمان بڑا پُختہ تھا۔ وہ ہمیشہ یَاہوِہ کی پیروی کرتا رہا اَور اُن اَحکام پر عَمل کرتا رہا جنہیں یَاہوِہ نے مَوشہ کو عطا فرمایا تھا۔


لہٰذا یَاہوِہ نے اَپنے خادِموں اَور نبیوں کی مَعرفت یُوں فرمایا:


اگر تُم اَپنے گُناہ آلُودہ ہاتھ دھولو اَور اَپنے خیمہ میں بدکاری کو پنپنے نہ دو،


جِس وقت مَیں تمہارے آباؤاَجداد کو مِصر سے باہر نکال لایا، تَب سے آج تک میں اُن کو بار بار یہ کہتے ہُوئے تاکید کرتا رہا، ”میری اِطاعت کرو۔“


گذشتہ تئیس سال سے یعنی شاہِ یہُودیؔہ یُوشیاہؔ بِن امُونؔ کے دَورِ حُکومت کے تیرہویں سال سے آج تک یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہوتا رہاہے اَور مَیں بار بار اُسے تُمہیں سُناتا رہا لیکن تُم لوگوں نے اُسے سُن کر فراموش کر دیا۔


کیا گِلعادؔ بدکار ہے؟ اُس کے لوگ ناکارہ ہیں! کیا گِلگالؔ میں بَیل ذبح کئے جاتے ہیں؟ اُن کے مذبحے جُتے ہُوئے کھیت میں پڑے ہُوئے پتّھروں کے ڈھیر کی مانند ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات