Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 17:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَور ہر اُونچی پہاڑی پر اَور ہر ہرے درخت کے نیچے اُنہُوں نے مُقدّس پتّھر اَور اشیراہؔ کے سُتون نصب کئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور ہر ایک اُونچے پہاڑ پر اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے اُنہوں نے اپنے لِئے سُتُونوں اور یسِیرتوں کو نصب کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 हर पहाड़ी की चोटी पर और हर घने दरख़्त के साये में उन्होंने पत्थर के अपने देवताओं के सतून और यसीरत देवी के खंबे खड़े किए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 ہر پہاڑی کی چوٹی پر اور ہر گھنے درخت کے سائے میں اُنہوں نے پتھر کے اپنے دیوتاؤں کے ستون اور یسیرت دیوی کے کھمبے کھڑے کئے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 17:10
14 حوالہ جات  

کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے لیٔے اُونچے مقامات، ہر بُلند پہاڑی کے اُوپر اَور ہر ایک ہرے بھرے درخت کے نیچے، مُقدّس پتّھروں اَور اشیراہؔ کے سُتونوں کو تعمیر کیا۔


مَیں تیرے اشیراہؔ کے سُتونوں کو تیرے درمیان سے اُکھاڑ دُوں گا، اَور تیرے شہروں کو غارت کر دُوں گا۔


آحازؔ غَیر قوموں کی پرستش گاہوں پر یعنی بُلند مقامات پر، پہاڑیوں کی چوٹیوں پر اَور ہر ایک ہرے درخت کے نیچے قُربانیاں گذرانتا اَور بخُور جَلایا کرتا تھا۔


تُم اُن کے مذبحوں کو ڈھا دینا اَور اُن کے مُقدّس سُتونوں کے ٹکڑے ٹکڑے کردینا اَور اُن کے اشیراہؔ کے سُتونوں کو کاٹ ڈالنا۔


تُم جو بلُوط کے درختوں کے درمیان اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے شہوت میں غرق ہو جاتے ہو؛ وادیوں میں اَور چٹّانوں کے شگافوں کے درمیان اَپنے بچّوں کو ذبح کرتے ہو۔


تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے جو مذبح بناؤ اُس کے قریب کسی بھی طرح کا لکڑی کا اشیراہؔ کا سُتون کھڑا نہ کرنا۔


” ’تُم اَپنے لیٔے بُت نہ بنانا اَور نہ کویٔی مُورت یا کویٔی مُقدّس پتّھر کھڑا کرنا اَور نہ اَپنے مُلک میں کویٔی شَبیہ دار پتّھر رکھنا کہ اُس کے آگے سَجدہ کرو۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


خبردار! جِس مُلک میں تُم جا رہے ہو وہاں کے رہنے والوں کے ساتھ کویٔی عہد نہ کرنا ورنہ وہ تمہارے لیٔے پھندا بَن جایٔیں گے۔


اَور وہ سَب اُونچے پہاڑوں پر اُن قوموں کی مانند جنہیں یَاہوِہ نے اُن کے سامنے سے کھدیڑ دیا تھا، بخُور جَلایا اَور اُنہُوں نے اَپنے مکرُوہ کاموں سے یَاہوِہ کے غُصّہ کو بھڑکایا۔


اَور نہ کسی پتّھر کو مُقدّس پتّھر کے طور پر نصب کرنا کیونکہ اُن سے یَاہوِہ تمہارے خُدا کو سخت نفرت ہے۔


لیکن اُن کا مُلک بُتوں سے بھرا ہُواہے؛ وہ اَپنے ہی ہاتھوں سے بنائی ہُوئی چیزوں کے آگے جھُکتے ہیں، جنہیں اُن کی اَپنی اُنگلیوں نے بنایا۔


یُوشیاہؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت میں یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”کیا تُونے دیکھا، نافرمان اِسرائیل نے کیا کیا ہے؟ وہ ہر اُونچے پہاڑ پر اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے گئی اَور وہاں زنا کیا۔


جَب مَیں اُنہیں اِس مُلک میں لایا جِس کے دینے کی مَیں نے قَسم کھائی تھی اَور جہاں اُنہُوں نے کویٔی اُونچی پہاڑی یا گھنا درخت دیکھا وہیں اُنہُوں نے اَپنی قُربانیاں پیش کیں اَور نذریں چڑھائی تاکہ میرا غضب بھڑک اُٹھے۔ اَور اَپنا خُوشبودار بخُور جَلایا اَور اَپنے تپاون پیش کئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات