Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 16:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 آحازؔ بادشاہ نے شاہِ اشُور تِگلتؔ پلیسِر کے پاس قاصِدوں کی مَعرفت یہ پیغام بھیجا، ”مَیں آپ کا خادِم اَور جاگیردار ہُوں۔ پَس آپ آکر مُجھے شاہِ ارام اَور شاہِ اِسرائیل سے میری حِفاظت کیجئے جو مُجھ پر حملہ کر رہے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 سو آخز نے شاہِ اسُور تِگلت پلاسر کے پاس ایلچی روانہ کِئے اور کہلا بھیجا کہ مَیں تیرا خادِم اور بیٹا ہُوں سو تُو آ اور مُجھ کو شاہِ اراؔم کے ہاتھ سے اور شاہِ اِسرائیلؔ کے ہاتھ سے جو مُجھ پر چڑھ آئے ہیں رہائی دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 आख़ज़ ने अपने क़ासिदों को असूर के बादशाह तिग्लत-पिलेसर के पास भेजकर उसे इत्तला दी, “मैं आपका ख़ादिम और बेटा हूँ। मेहरबानी करके आएँ और मुझे शाम और इसराईल के बादशाहों से बचाएँ जो मुझ पर हमला कर रहे हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 آخز نے اپنے قاصدوں کو اسور کے بادشاہ تِگلت پِل ایسر کے پاس بھیج کر اُسے اطلاع دی، ”مَیں آپ کا خادم اور بیٹا ہوں۔ مہربانی کر کے آئیں اور مجھے شام اور اسرائیل کے بادشاہوں سے بچائیں جو مجھ پر حملہ کر رہے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 16:7
17 حوالہ جات  

اَور شاہِ اِسرائیل پِقاحؔ کے دَورِ حُکومت میں شاہِ اشُور تِگلتؔ پلیسِر نے حملہ کیا اَور آکر عِیونؔ، بیت معکہؔ کے ابیل، ینوحاہؔ، قِدِشؔ اَور حَصورؔ گِلعادؔ، گلِیل اَور نفتالی کا سارے علاقے کو اَپنے قبضہ میں لے لیا۔ اَور وہاں کے سَب باشِندوں کو قَید کرکے اشُور لے گیا۔


اشُور ہمیں بچا نہیں سَکتا؛ نہ ہم جنگی گھوڑوں پر سوار ہوں گے۔ ہم پھر کبھی اَپنے ہاتھوں سے تراشی ہُوئی چیزوں کو ’ہمارے معبُود‘ نہ کہیں گے، کیونکہ یتیموں کو آپ ہی میں شفقت ملتی ہے۔“


مزید یہ کہ خوامخواہ مدد کا اِنتظار کرتے کرتے، ہماری آنکھیں تھک گئی ہیں؛ ہم اَپنے بُرجوں پر سے ایک اَیسی قوم کو دیکھتے رہے جو ہمیں بچا نہ سکی۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”ملعُون ہے وہ شخص جو اِنسان پر بھروسا رکھتا ہے، اَور اَپنی قُوّت کے لیٔے بشر پر تکیہ کرتا ہے اَور جِس کا دِل یَاہوِہ سے برگشتہ ہو جاتا ہے۔


اَور شاہِ اشُور تِگلتؔ پلیسِر اُس کے پاس آیا لیکن مدد کی بجائے اُس نے اُسے تکلیف ہی دی۔


اُس وقت آحازؔ بادشاہ نے اشُور کے بادشاہ کو مدد کے لیٔے درخواست کی۔


تَب اِسرائیل کے خُدا نے شاہِ اشُور پُولؔ یعنی تِگلتؔ پلیسِر کے دِل میں جوش پیدا کیا اَور وہ رُوبِنیوں، گادّیوں اَور منشّہ کے آدھے قبیلہ کو اسیر کرکے لے گیا اَور اُنہیں حالاحؔ، حابُورؔ، ہاراؔ اَور دریائے گُوزانؔ کے پاس لے آیا اَور آج کے دِن تک وہ وہیں سکونت کر رہے ہیں۔


شاہِ اِسرائیل نے جَواب دیا، ”اَے میرے آقا بادشاہ، آپ کے فرمان کے مُطابق میں اَورجو کچھ میرا ہے سَب آپ کا ہی ہے۔“


اِس لئے یَاہوِہ اُس کے ساتھ تھے اَور جہاں بھی وہ گیا وہاں اُسے اُس کے کام میں اِقبالمندی حاصل ہوئی۔ اُس نے شاہِ اشُور کے خِلاف بغاوت کر دی اَور اُسے خراج دینے سے منع کر دیا۔


آپ نے یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو ترک کر دیا، یعنی یعقوب کے گھرانے کو۔ کیونکہ اُن میں اہلِ مشرق کی طرح اوہام پرستی بھری ہُوئی ہے؛ اَور وہ فلسطینیوں کی طرح شگون لیتے ہیں اَور غَیر قوموں کے ساتھ ہاتھ مِلاتے ہیں۔


تُونے اشُوریوں کے ساتھ بھی زناکاری کی کیونکہ تُو سیر نہ ہُوئی تھی اَور اُس کے بعد تُو اَب بھی مطمئن نہیں ہُوئی۔


”اوہولہؔ بھی میری ہی تھی کہ جِسم فروشی کرنے لگی اَور وہ اَپنے عاشقوں یعنی اشُوریوں پر فریفتہ ہو گئی۔


وہ بھی اشُوری حاکموں، سپہ سالاروں، مُسلّح سپاہیوں اَور گُھڑسواروں پر فریفتہ تھی جو سَب کے سَب خُوب رو نوجوان تھے۔


جَب یَاہوِہ تمہارے رفیقوں کو تمہارا حاکم مُقرّر کریں گے، جنہیں تُم نے اَپنا حمایتی بنا لیا تھا، کیا تُمہیں یہ سُن کر وَیسا درد نہیں ہوگا جَیسے ایک زچّہ کو دردِ حَمل کے دَوران ہوتاہے؟


اِفرائیمؔ ایک فاختہ کی مانند ہے، جو نادان ہے اَور جسے بآسانی بہکایا جا سَکتا ہے۔ کبھی تو وہ مِصر کو پُکارتے ہیں، اَور کبھی اشُور کی جانِب رُخ کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات