Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 16:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اَور آحازؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور داویؔد کے شہر میں اُن کے ساتھ دفن کیا گیا اَور اُس کی جگہ پر اُس کا بیٹا حِزقیاہؔ بادشاہ بنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اور آخز اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور داؤُد کے شہر میں اپنے باپ دادا کے ساتھ دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا حِزقیاہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 जब वह मरकर अपने बापदादा से जा मिला तो उसे यरूशलम के उस हिस्से में जो ‘दाऊद का शहर’ कहलाता है ख़ानदानी क़ब्र में दफ़नाया गया। फिर उसका बेटा हिज़क़ियाह तख़्तनशीन हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 جب وہ مر کر اپنے باپ دادا سے جا ملا تو اُسے یروشلم کے اُس حصے میں جو ’داؤد کا شہر‘ کہلاتا ہے خاندانی قبر میں دفنایا گیا۔ پھر اُس کا بیٹا حِزقیاہ تخت نشین ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 16:20
13 حوالہ جات  

اَور عُزّیاہؔ سے یُوتامؔ، یُوتامؔ سے آخزؔ، آخزؔ سے حِزقیاہؔ پیدا ہویٔے،


یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے بارے میں وہ رُویا جو یَشعیاہ بِن آموصؔ نے یہُوداہؔ کے بادشاہ عُزّیاہؔ، یُوتامؔ، آحازؔ اَور حِزقیاہؔ کے عہدِ حُکومت میں دیکھی۔


سامریہؔ اَور یروشلیمؔ کی بابت یَاہوِہ کا کلام جو شاہانِ یہُوداہؔ یُوتامؔ و آحازؔ اَور حِزقیاہؔ کے ایّام میں موریشیت کے میکاہؔ پر رُویا میں نازل ہُوا۔


شاہانِ یہُوداہؔ عُزّیاہؔ، یُوتامؔ، آحازؔ اَور حِزقیاہؔ اَور شاہ اِسرائیل یرُبعامؔ بِن یہُوآشؔ کے عہد میں یَاہوِہ کا یہ کلام بیؔری کے بیٹے ہوشِیعؔ پر نازل ہُوا۔


آحازؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور یروشلیمؔ کے شہر میں دفن کیا گیا۔ وہ اُسے اِسرائیل کے بادشاہوں کے قبرستان میں نہ لایٔے اَور اُس کا بیٹا حِزقیاہؔ اُس کی جگہ بادشاہ بنا۔


آحازؔ بِن یُوتامؔ، حِزقیاہؔ بِن آحازؔ، منشّہ بِن حِزقیاہؔ،


اَور منشّہ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور اَپنے اُس محل کے باغ میں جو عُزّاؔ کے باغ میں ہے دفن کیا گیا۔ اَور اُس کی جگہ پر اُس کا بیٹا امُونؔ بادشاہ بنا۔


اَور شاہِ اِسرائیل ہوشِیعؔ بِن اَیلہ کے دَورِ حُکومت کے تیسرے سال میں شاہِ یہُودیؔہ حِزقیاہؔ بِن آحازؔ حُکومت کرنے لگا۔


اُسے عُزّاؔ کے باغ میں اُس کی قبر میں دفن کیا گیا اَور یُوشیاہؔ اُس کا بیٹا اُس کی جگہ پر بادشاہ بنا۔


اُس کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور اُس کے سَب ضوابط شروع سے لے کر آخِر تک یہُوداہؔ اَور اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے۔


جِس سال آحازؔ بادشاہ نے وفات پائی، اُسی سال یہ نبُوّتی پیغام آیا:


تَب داویؔد نے وفات پائی اَور اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گئے اَور داویؔد کو اُنہیں کے شہر میں دفن کیا گیا۔


جَب یہُورامؔ کی وفات ہوئی، تو اُسے اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ داویؔد کے شہر میں دفن کیا گیا۔ اَور اُس کی جگہ پر اُس کا بیٹا احزیاہؔ بادشاہ بنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات