Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 16:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اَور آحازؔ نے یَاہوِہ کے سامنے رکھی کانسے کے اُس مذبح کو جو بیت المُقدّس کے سامنے تھا اُسے اَپنے نئے مذبح اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے درمیان سے اُٹھوا کر اَپنے نئے مذبح کے شمال کی طرف رکھوا دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور اُس نے پِیتل کا وہ مذبح جو خُداوند کے آگے تھا ہَیکل کے سامنے سے یعنی اپنے مذبح اور خُداوند کی ہَیکل کے بِیچ میں سے اُٹھوا کر اُسے اپنے مذبح کے شِمال کی طرف رکھوا دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 रब के घर और नई क़ुरबानगाह के दरमियान अब तक पीतल की पुरानी क़ुरबानगाह थी। अब आख़ज़ ने उसे उठाकर रब के घर के सामने से मुंतक़िल करके नई क़ुरबानगाह के पीछे यानी शिमाल की तरफ़ रखवा दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 رب کے گھر اور نئی قربان گاہ کے درمیان اب تک پیتل کی پرانی قربان گاہ تھی۔ اب آخز نے اُسے اُٹھا کر رب کے گھر کے سامنے سے منتقل کر کے نئی قربان گاہ کے پیچھے یعنی شمال کی طرف رکھوا دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 16:14
12 حوالہ جات  

اِس کے بعد شُلومونؔ نے کانسے کا ایک مذبح بنوایا جِس کی لمبائی اَور چوڑائی برابر یعنی بیس ہاتھ تھی اَور اِس کی اُونچائی دس ہاتھ تھی۔


مَوشہ نے سوختنی نذر کی قُربانی کا مذبح مَسکن کے خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر رکھ کر اُس پر سوختنی نذریں اَور اناج کی نذریں چڑھائیں جَیسا کہ یَاہوِہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔


”سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح کو مَسکن کے خیمہ اِجتماع کے سامنے رکھ دینا۔


تاکہ تمام راستبازوں کا خُون جو زمین پر بہایا گیا ہے، اُس کا عذاب تُم پر آئے۔ یعنی راستباز ہابلؔ کے خُون سے لے کر بیرکیاہ کے بیٹے زکریاؔہ کے خُون تک کا، جسے تُم نے بیت المُقدّس اَور قُربان گاہ کے درمیان قتل کیا تھا۔


لیکن کانسے کا وہ مذبح جسے بصل ایل بِن اوری بِن حُورؔ نے گِبعونؔ میں تعمیر کروایا تھا وہیں یَاہوِہ کے خیمہ اِجتماع کے آگے ہی تھا۔ پس شُلومونؔ اَور ساری جماعت نے اِس سے یَاہوِہ کی مرضی دریافت کی۔


لہٰذا اورِیّاہؔ کاہِنؔ نے اُن تمام نقشوں کے مُطابق جو آحازؔ بادشاہ نے دَمشق سے بھیجے تھے ایک مذبح تعمیر کیا اَور آحازؔ بادشاہ کے لَوٹنے سے پیشتر اُسے مُکمّل کر دیا۔


”اَور تُم کیکر کی لکڑی کا ایک مذبح بنانا جو تین ہاتھ اُونچا ہو اَور پانچ ہاتھ لمبا اَور پانچ ہاتھ چوڑا ہو۔


اَور تُم اُس کے چاروں کونوں میں سے ہر ایک پر ایک ایک سینگ بنانا اَور وہ سینگ اَور وہ مذبح ایک ہی ٹکڑے کے ہُوں اَور اُس مذبح کو کانسے سے منڈھنا۔


اُس نے اَپنی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی گزرانی اَور تپاون اُنڈیلا اَور تمام سلامتی کی نذروں کے خُون کو اُس مذبح پر چھِڑکا۔


تَب آحازؔ بادشاہ نے اورِیّاہؔ کاہِنؔ کو یہ حُکم دیا: ”اُس بڑے نئے مذبح پر صُبح کی سوختنی نذر، شام کی اناج کی نذر، بادشاہ کی سوختنی نذر اَور اُس کی اناج کی نذر، مُلک کے سَب لوگوں کی سوختنی نذریں اَور اُن کی اناج کی نذر گزراننا اَور اُن کے تپاون کی نذر اُنڈیلنا۔ اَور سوختنی نذروں اَور ذبیحوں کا سارا خُون اُس پر چھڑکنا۔ مگر یہ کانسے کے مذبح صرف میرے اِستعمال کے لیٔے چھوڑ دینا تاکہ میں اُس کے ذریعے یَاہوِہ کی رہنمائی حاصل کر سکوں۔“


اَور اِس کے علاوہ وہ ظروف جنہیں آحازؔ بادشاہ نے اَپنے عہدِ سلطنت میں خُدا سے دغابازی کے باعث ردّ کر دیا تھا، ہم نے اُنہیں اِستعمال کرنے کے لائق تیّار کرکے اُنہیں پاک کر دیا ہے۔ اَب وہ یَاہوِہ کے مذبح کے سامنے مَوجُود ہیں۔“


جَب اُنہُوں نے اَپنا آستانہ میرے آستانہ کے پاس اَور اَپنے دروازوں کے چوکھٹ میرے دروازوں کے سُتونوں کے پاس رکھے اَور میرے اَور اُن کے درمیان صِرف ایک دیوار حائل تھی تَب اُنہُوں نے اَپنی نفرت اَنگیز حرکتوں سے میرے پاک نام کی بےحُرمتی کی۔ اِس لیٔے مَیں نے اُنہیں اَپنے قہر میں تباہ کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات