Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 15:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 شاہِ یہُودیؔہ عزریاہؔ کے اڑتیسویں سال میں زکریاؔہ بِن یرُبعامؔ سامریہؔ میں بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے چھ مہینے تک بادشاہی کی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور شاہِ یہُوداؔہ عزرؔیاہ کے اڑتِیسویں سال یرُبعاؔم کے بیٹے زکرؔیاہ نے اِسرائیلؔ پر سامرِؔیہ میں چھ مہِینے بادشاہی کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 ज़करियाह बिन यरुबियाम यहूदाह के बादशाह उज़्ज़ियाह की हुकूमत के 38वें साल में इसराईल का बादशाह बना। उसका दारुल-हुकूमत भी सामरिया था, लेकिन छः माह के बाद उस की हुकूमत ख़त्म हो गई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 زکریاہ بن یرُبعام یہوداہ کے بادشاہ عُزیّاہ کی حکومت کے 38ویں سال میں اسرائیل کا بادشاہ بنا۔ اُس کا دار الحکومت بھی سامریہ تھا، لیکن چھ ماہ کے بعد اُس کی حکومت ختم ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 15:8
14 حوالہ جات  

اَور یرُبعامؔ اَپنے آباؤاَجداد شاہانِ بنی اِسرائیل کے ساتھ سو گیا اَور اُس کا بیٹا زکریاؔہ اُس کی جگہ بادشاہ بنا۔


تَب یہُوداہؔ کے سَب لوگوں نے عزریاہؔ کو جو سولہ سال کا تھا، اُس کے باپ اماضیاہؔ کی جگہ پر بادشاہ بنایا۔


شاہِ اِسرائیل یرُبعامؔ کے ستّائیسویں سال میں عزریاہؔ بِن اماضیاہؔ شاہِ یہُودیؔہ نے سلطنت کرنا شروع کیا۔


اَور عزریاہؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور اُسے داویؔد کے شہر میں اُس کے آباؤاَجداد کے ساتھ دفن کیا گیا اَور اُس کا بیٹا یُوتامؔ اُس کی جگہ بادشاہ بنا۔


اَور اُس نے بھی یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی، ٹھیک وَیسا ہی جَیسا اُس کے آباؤاَجداد نے کیا تھا، اَور اُس نے یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے اُن گُناہوں سے کنارہ نہیں کیا، جِس میں اُس نے بنی اِسرائیل کو بھی ملوث کر رکھا تھا۔


شاہِ یہُودیؔہ عُزّیاہؔ کے اُنتالیسویں سال میں شلُّومؔ بِن یابیسؔ بادشاہ بنا اَور اُس نے سامریہؔ میں ایک مہینے حُکمرانی کی۔


اَور شاہِ یہُودیؔہ عزریاہؔ کے اُنتالیسویں سال میں مناخِمؔ بِن گادیؔ بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے سامریہؔ میں دس سال حُکمرانی کی۔


شاہِ یہُودیؔہ عزریاہؔ کے پچاسویں سال میں پِقاحِیاہؔ بِن مناخِمؔ سامریہؔ میں بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے دو سال حُکمرانی کی۔


مُلک میں بغاوت کے باعث حاکموں کی تعداد بڑھ جاتی ہے، لیکن صاحبِ علم اِنسان ہی اَمن برقرار رکھتا ہے۔


تَب یَاہوِہ نے ہوشِیعؔ سے فرمایا، ”اُس کا نام یزرعیلؔ رکھ کیونکہ مَیں بہت جلد یِہُو کے خاندان سے یزرعیلؔ کے خُون کا بدلہ لُوں گا اَور مَیں اِسرائیل کی بادشاہی کا خاتِمہ کر دُوں گا۔“


”اِصحاقؔ کے اُونچے مقامات تباہ کئے جایٔیں گے اَور بنی اِسرائیل کے مُقدّس مقام ویران ہو جایٔیں گے؛ اَور مَیں تلوار لے کر بنی یرُبعامؔ پر حملہ کروں گا۔“


اَور یَاہوِہ نے یِہُو سے فرمایا، ”چونکہ تُم نے جو کچھ میری نظر میں دُرست ہے وُہی کام کیا ہے اَور احابؔ کے گھرانے کے ساتھ جَیسا میں کرنا چاہتا تھا وَیسا ہی کیا ہے اِس لیٔے تمہاری اَولاد چوتھی پُشت تک بنی اِسرائیل کے تخت پر تخت نشین رہے گی۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات