Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 15:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور بادشاہ پر یَاہوِہ کی اَیسی مار پڑی کہ وہ مرنے کے دِن تک کوڑھ میں مُبتلا رہا اَور ایک الگ گھر میں رہتا تھا۔ تَب بادشاہ کا بیٹا یُوتامؔ محل کا مالک بَن گیا اَور وُہی مُلک کے لوگوں پر حُکومت بھی کرنے لگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور بادشاہ پر خُداوند کی اَیسی مار پڑی کہ وہ اپنے مرنے کے دِن تک کوڑھی رہا اور الگ ایک گھر میں رہتا تھا اور بادشاہ کا بیٹا یُوتاؔم محلّ کا مالِک تھا اور مُلک کے لوگوں کی عدالت کِیا کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 एक दिन रब ने बादशाह को सज़ा दी कि उसे कोढ़ लग गया। उज़्ज़ियाह जीते-जी इस बीमारी से शफ़ा न पा सका, और उसे अलहदा घर में रहना पड़ा। उसके बेटे यूताम को महल पर मुक़र्रर किया गया, और वही उम्मत पर हुकूमत करने लगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 ایک دن رب نے بادشاہ کو سزا دی کہ اُسے کوڑھ لگ گیا۔ عُزیّاہ جیتے جی اِس بیماری سے شفا نہ پا سکا، اور اُسے علیٰحدہ گھر میں رہنا پڑا۔ اُس کے بیٹے یوتام کو محل پر مقرر کیا گیا، اور وہی اُمّت پر حکومت کرنے لگا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 15:5
20 حوالہ جات  

جَب تک وہ اَیسے متعدّی مرض میں مُبتلا رہے گا وہ ناپاک سمجھا جائے گا۔ اِس لیٔے لازِم ہے کہ وہ تنہا رہے اَور چھاؤنی کے باہر زندگی گزارے۔


یَاہوِہ نے مَوشہ کو جَواب دیا، ”اگر اِس کے باپ نے اِس کے مُنہ پر صِرف تھُوکا ہی ہوتا تو کیا وہ سات دِن تک پشیمان نہ رہتی؟ لہٰذا سات دِن تک اُسے چھاؤنی کے باہر بند رہنے دیں۔ اُس کے بعد وہ اَندر لائی جا سکتی ہے۔“


اَے خُدا، بادشاہ کو اَپنے اِنصاف سے، اَور شہزادہ کو اَپنی راستبازی سے مُزیّن کریں۔


جو اُمراؤں کی طرفداری نہیں کرتا اَور دولتمندوں کو غریبوں پر ترجیح نہیں دیتا، کیونکہ وہ سَب خُدا کے ہاتھ کی کاریگری ہیں؟


اُس وقت شہر کے داخلہ پھاٹک پر چار کوڑھی تھے۔ اُنہُوں نے آپَس میں مشورہ کیا، شہر میں خُوراک ختم ہو گئی ہے، ”تو ہم یہاں بیٹھ کر اَپنی موت کا اِنتظار کیوں کریں؟


اِس لیٔے تُم اَور تمہاری نَسل نَعمانؔ کے کوڑھ سے ہمیشہ مُبتلا رہے گی۔“ چنانچہ گیحازیؔ الِیشعؔ کے حُضُور گویا برف کی مانند سفید کوڑھی ہوکر باہر چلا گیا۔


جَب تمام بنی اِسرائیل نے اِس فیصلہ کو جو بادشاہ نے دیا تھا سُنا تو وہ بادشاہ سے خوفزدہ ہو گئے اَور اُن کا بڑا اِحترام کرنے لگے کیونکہ اُنہُوں نے دیکھا کہ بادشاہ کو اِنصاف کرنے کی حِکمت خُدا کی طرف سے مِلی ہے۔


لہٰذا اِس قوم پر حُکمرانی کرنے کے لیٔے اَور نیک و بد میں اِمتیاز کرنے کے لیٔے اَپنے خادِم کو فہم و بصیرت والا دِل عطا کریں کیونکہ آپ کی اِس عظیم قوم پر حُکمرانی کرنے کے لائق کون ہے؟“


داویؔد نے تمام اِسرائیل پر حُکمرانی کی اَور اَپنی ساری رعایا کے ساتھ نہایت ہی اِنصاف اَور راستی سے پیش آتے رہے۔


وہ یُوآبؔ اَور اُس کے باپ کے سارے گھرانے کے سَر لگے اَور یُوآبؔ کے گھرانے میں کویٔی نہ کویٔی اَیسا ضروُر مَوجُود رہے جسے جریان کا مرض ہو یا جو کوڑھی ہو یا بیساکھی کے سہارے چلے یا تلوار سے مَرے یا ٹکڑے ٹکڑے کا مُحتاج ہو۔“


کوڑھ کی بیماریوں کے بارے میں لیوی کاہِنؔ جو ہدایات دیں، ٹھیک اُن ہی کے مُطابق احتیاط سے عَمل کرنا۔ مَیں نے اُنہیں جو حُکم دیئے ہیں اُن ہی کے مُطابق غور فرما کر عَمل کرنا۔


جَب خیمہ کے اُوپر سے بادل اُٹھ گیا تو مِریمؔ وہاں کھڑی تھی اَور وہ کوڑھ سے برف کی مانند سفید ہو چُکی تھی۔ اَہرونؔ نے مُڑ کر اُس کی طرف دیکھا تو پتا چلا کہ اُسے کوڑھ کا مرض لاحق ہو گیا ہے۔


کیا عزریاہؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور سَب کچھ جو اُس نے کیا یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہیں؟


یہُودیؔہ کے بادشاہ یُوتامؔ اَور اِسرائیل کے بادشاہ یرُبعامؔ کے ایّام میں اِن سَب کو اُن نَسب ناموں میں درج کیا گیا تھا۔


شاہانِ یہُوداہؔ عُزّیاہؔ، یُوتامؔ، آحازؔ اَور حِزقیاہؔ اَور شاہ اِسرائیل یرُبعامؔ بِن یہُوآشؔ کے عہد میں یَاہوِہ کا یہ کلام بیؔری کے بیٹے ہوشِیعؔ پر نازل ہُوا۔


سامریہؔ اَور یروشلیمؔ کی بابت یَاہوِہ کا کلام جو شاہانِ یہُوداہؔ یُوتامؔ و آحازؔ اَور حِزقیاہؔ کے ایّام میں موریشیت کے میکاہؔ پر رُویا میں نازل ہُوا۔


شاہِ اِسرائیل پِقاحؔ بِن رملیاہؔ کے دُوسرے سال میں شاہِ یہُودیؔہ یُوتامؔ بِن عُزّیاہؔ نے حُکمرانی شروع کی۔


اماضیاہؔ بِن یُوآشؔ، عزریاہؔ بِن اماضیاہؔ یُوتامؔ بِن عزریاہؔ،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات