Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 15:30 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 تَب اُسی دَوران ہوشِیعؔ بِن اَیلہ نے پِقاحؔ بِن رملیاہؔ کے خِلاف سازش کی اَور حملہ کرکے اُسے قتل کر دیا اَور اُس کی جگہ پر بادشاہ بَن گیا۔ یہ واقعہ یُوتامؔ بِن عُزّیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے بیسویں سال میں ہُوا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

30 اور ہُوسِیع بِن اَیلہ نے فِقح بِن رملیاؔہ کے خِلاف سازِش کی اور اُسے مارا اور قتل کِیا اور اُس کی جگہ عُزّیاہ کے بیٹے یُوتام کے بِیسویں برس بادشاہ ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 एक दिन होसेअ बिन ऐला ने फ़िक़ह के ख़िलाफ़ साज़िश करके उसे मौत के घाट उतार दिया। फिर वह ख़ुद तख़्त पर बैठ गया। यह यहूदाह के बादशाह यूताम बिन उज़्ज़ियाह की हुकूमत के 20वें साल में हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 ایک دن ہوسیع بن ایلہ نے فِقَح کے خلاف سازش کر کے اُسے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ پھر وہ خود تخت پر بیٹھ گیا۔ یہ یہوداہ کے بادشاہ یوتام بن عُزیّاہ کی حکومت کے 20ویں سال میں ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 15:30
15 حوالہ جات  

اَور شاہِ یہُودیؔہ آحازؔ کے بارہویں سال میں ہوشِیعؔ بِن اَیلہ سامریہؔ میں بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے نَو سال تک حُکمرانی کی۔


چونکہ تیری خباثت اِس قدر زِیادہ ہے، اِس لیٔے اَے بیت ایل تیرے ساتھ بھی اَیسا ہی سلُوک کیا جائے گا۔ جَب وہ دِن آئے گا، تَب اِسرائیل کا بادشاہ فنا ہو جائے گا۔


سامریہؔ اَور اُس کا بادشاہ پانی کی سطح پر بہنے والی ٹہنی کی مانند بہہ جایٔیں گے۔


تَب وہ کہیں، ”گے ہمارا کویٔی بادشاہ نہیں کیونکہ ہم نے یَاہوِہ کی تعظیم نہ کی۔ لیکن ہمارا کویٔی بادشاہ ہوتا بھی، تو وہ ہمارے لیٔے کیا کرتا؟“


”چونکہ اِن لوگوں نے شیلوہؔ کے چشمہ کے نرم رَو پانی کو ردّ کر دیا اَور رِضینؔ پر خُوش ہوتاہے۔ اَور رملیاہؔ کے بیٹے پر مائل ہو گئے،


اُس وقت آحازؔ بادشاہ نے اشُور کے بادشاہ کو مدد کے لیٔے درخواست کی۔


اَور پِقاحؔ بِن رملیاہؔ کے سترھویں سال میں شاہِ یہُودیؔہ آحازؔ بِن یُوتامؔ حُکمرانی کرنے لگا۔


تَب پِقاحؔ کی فَوج کے سپہ سالار پِقاحؔ بِن رملیاہؔ نے جو اُس کے اعلیٰ افسروں میں سے ایک تھا، گِلعادیوں کے پچاس اَشخاص کے ساتھ مِل کر اُس کے خِلاف سازش کی اَور اُس نے اَپنے ساتھ ارگوبؔ اَور ارِیہؔ کو لے کر سامریہؔ میں شاہی محل کے قلعہ میں پِقاحِیاہؔ کو قتل کر دیا۔ اَور خُود اُس کی جگہ بادشاہ بَن گیا۔


اَور شلُّومؔ بِن یابیسؔ نے زکریاؔہ کے خِلاف سازش کی۔ اُس نے لوگوں کے سامنے ہی اُس پر حملہ کرکے اُسے قتل کر دیا اَور اِبلیعامؔ کی جگہ بادشاہ بَن گیا۔


اَور شاہِ اِسرائیل پِقاحؔ کے دَورِ حُکومت میں شاہِ اشُور تِگلتؔ پلیسِر نے حملہ کیا اَور آکر عِیونؔ، بیت معکہؔ کے ابیل، ینوحاہؔ، قِدِشؔ اَور حَصورؔ گِلعادؔ، گلِیل اَور نفتالی کا سارے علاقے کو اَپنے قبضہ میں لے لیا۔ اَور وہاں کے سَب باشِندوں کو قَید کرکے اشُور لے گیا۔


کیا پِقاحؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور سَب کچھ جو اُس نے کیا اُس کا ذِکر بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟


لیکن اِس سے قبل کہ یہ بچّہ بدی سے گُریز اَور نیکی کو تسلیم کرنا جانے اُن دو بادشاہوں کے مُلک ویران ہو جایٔیں گے جِن سے تُم خوفزدہ ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات