Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 15:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 شاہِ یہُودیؔہ عزریاہؔ کے پچاسویں سال میں پِقاحِیاہؔ بِن مناخِمؔ سامریہؔ میں بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے دو سال حُکمرانی کی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 اور شاہِ یہُوداؔہ عزریاؔہ کے پچاسویں سال مناحِم کا بیٹا فِقحیاؔہ سامرِؔیہ میں اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے دو برس سلطنت کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 फ़िक़हियाह बिन मनाहिम यहूदाह के बादशाह उज़्ज़ियाह के 50वें साल में इसराईल का बादशाह बना। सामरिया में रहकर उस की हुकूमत का दौरानिया दो साल था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 فِقَحیاہ بن مناحم یہوداہ کے بادشاہ عُزیّاہ کے 50ویں سال میں اسرائیل کا بادشاہ بنا۔ سامریہ میں رہ کر اُس کی حکومت کا دورانیہ دو سال تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 15:23
10 حوالہ جات  

بدکار کی عیش و عشرت چند روزہ ہیں، اَور بے دین کی خُوشی دَم بھر کی ہوتی ہے۔


امُونؔ بائیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں دو سال حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام میسُلّیمِتؔ تھا جو یُوطبہؔ شہر کی باشِندہ اَور حروصؔ کی بیٹی تھی۔


شاہِ یہُودیؔہ یہوشافاطؔ کے سترھویں سال سامریہؔ میں احابؔ کا بیٹا احزیاہؔ اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُنہُوں نے بنی اِسرائیل پر دو بَرس تک حُکمرانی کی۔


اَور شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے چھبّیسویں سال میں بعشاؔ کا بیٹا اَیلہ اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے تِرضاؔہ میں دو سال حُکمرانی کی۔


اَور شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے دَورِ حُکومت کے دُوسرے سال میں یرُبعامؔ کا بیٹا نادابؔ اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے اِسرائیل پر دو سال تک حُکمرانی کی۔


شاہِ اِسرائیل یرُبعامؔ کے ستّائیسویں سال میں عزریاہؔ بِن اماضیاہؔ شاہِ یہُودیؔہ نے سلطنت کرنا شروع کیا۔


شاہِ یہُودیؔہ عزریاہؔ کے اڑتیسویں سال میں زکریاؔہ بِن یرُبعامؔ سامریہؔ میں بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے چھ مہینے تک بادشاہی کی۔


اَور مناخِمؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور اُس کی جگہ اُس کا بیٹا پِقاحِیاہؔ بادشاہ بنا۔


پِقاحِیاہؔ نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا، وہ یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے اُن گُناہوں سے باز نہ آیا جِس سے اُس نے بنی اِسرائیل کو بھی ملوث کیا تھا۔


اَور شاہِ یہُودیؔہ عزریاہؔ کے باونویں سال میں پِقاحؔ بِن رملیاہؔ سامریہؔ میں بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے بیس سال حُکمرانی کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات