Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 15:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اَور اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا اَور اَپنے تمام دَورِ حُکومت میں اُس نے یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے اُن گُناہوں سے کنارہ نہیں کیا، جِس سے اُس نے بنی اِسرائیل کو بھی ملوث کر دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور نباط کے بیٹے یرُبعاؔم کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا اپنی ساری عُمر باز نہ آیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 उसका चाल-चलन रब को नापसंद था, और वह ज़िंदगी-भर उन गुनाहों से बाज़ न आया जो करने पर यरुबियाम बिन नबात ने इसराईल को उकसाया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اُس کا چال چلن رب کو ناپسند تھا، اور وہ زندگی بھر اُن گناہوں سے باز نہ آیا جو کرنے پر یرُبعام بن نباط نے اسرائیل کو اُکسایا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 15:18
11 حوالہ جات  

اَور شاہِ یہُودیؔہ عزریاہؔ کے اُنتالیسویں سال میں مناخِمؔ بِن گادیؔ بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے سامریہؔ میں دس سال حُکمرانی کی۔


تَب شاہِ اشُور پُولؔ نے مُلک پر حملہ کر دیا۔ مناخِمؔ نے اُس کی حمایت حاصل کرنے اَور حُکومت پر اَپنی گرفت مضبُوط کرنے میں مدد کے لیٔے اُسے تقریباً پینتیس ٹن چاندی نذر کی۔


اَور وہ بنی اِسرائیل کو یرُبعامؔ کے اُن گُناہوں کے باعث چھوڑ دیں گے جو اُس نے خُود کئے اَور جِن کے ذریعے اُس نے بنی اِسرائیل سے گُناہ کروایا۔“


تاہم وہ یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے اُن گُناہوں میں لپٹا رہا جِن سے یرُبعامؔ نے بنی اِسرائیل سے گُناہ کروایا تھا اَور یہُورامؔ نے اُن گُناہوں سے کنارہ کشی نہ کی۔


تاہم یِہُو یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے گُناہوں سے جِن میں اُس نے بنی اِسرائیل کو بھی ملوث کر دیا تھا باز نہ آیا یعنی اُس نے سونے کے بچھڑوں کی پرستش سے جو بیت ایل اَور دانؔ میں تھے کنارہ نہیں کیا۔


اَور اُس نے بھی یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی، ٹھیک وَیسا ہی جَیسا اُس کے آباؤاَجداد نے کیا تھا، اَور اُس نے یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے اُن گُناہوں سے کنارہ نہیں کیا، جِس میں اُس نے بنی اِسرائیل کو بھی ملوث کر رکھا تھا۔


پِقاحِیاہؔ نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا، وہ یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے اُن گُناہوں سے باز نہ آیا جِس سے اُس نے بنی اِسرائیل کو بھی ملوث کیا تھا۔


اُس نے بھی وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا، وہ یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے اُن گُناہوں سے باز نہ آیا، جِس سے اُس نے بنی اِسرائیل کو بھی ملوث کر دیا تھا۔


اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا، مگر بنی اِسرائیل کے اُن بادشاہوں کی مانند نہیں کیا جو اُس سے پیشتر تھے۔


چنانچہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کی سبھی نَسل کو ردّ کر دیا اَور اُنہیں دُکھ پہُنچایا اَور لُٹیروں کے ہاتھوں میں دے دیا اَور اُنہیں اَپنی حُضُوری سے دُور کر دیا۔


بادشاہ عدل سے مُلک کو مُستحکم کرتا ہے، لیکن، جو رشوتوں کا لالچی ہوتاہے، اُسے ٹکڑے ٹکڑے کرڈالتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات