Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 15:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَور شلُّومؔ بِن یابیسؔ نے زکریاؔہ کے خِلاف سازش کی۔ اُس نے لوگوں کے سامنے ہی اُس پر حملہ کرکے اُسے قتل کر دیا اَور اِبلیعامؔ کی جگہ بادشاہ بَن گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور یبِیس کے بیٹے سلُوم نے اُس کے خِلاف سازِش کی اور لوگوں کے سامنے اُسے مارا اور قتل کِیا اور اُس کی جگہ بادشاہ ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 सल्लूम बिन यबीस ने उसके ख़िलाफ़ साज़िश करके उसे सबके सामने क़त्ल किया। फिर वह उस की जगह बादशाह बन गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 سلّوم بن یبیس نے اُس کے خلاف سازش کر کے اُسے سب کے سامنے قتل کیا۔ پھر وہ اُس کی جگہ بادشاہ بن گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 15:10
16 حوالہ جات  

”اِصحاقؔ کے اُونچے مقامات تباہ کئے جایٔیں گے اَور بنی اِسرائیل کے مُقدّس مقام ویران ہو جایٔیں گے؛ اَور مَیں تلوار لے کر بنی یرُبعامؔ پر حملہ کروں گا۔“


تَب اُسی دَوران ہوشِیعؔ بِن اَیلہ نے پِقاحؔ بِن رملیاہؔ کے خِلاف سازش کی اَور حملہ کرکے اُسے قتل کر دیا اَور اُس کی جگہ پر بادشاہ بَن گیا۔ یہ واقعہ یُوتامؔ بِن عُزّیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے بیسویں سال میں ہُوا۔


تَب پِقاحؔ کی فَوج کے سپہ سالار پِقاحؔ بِن رملیاہؔ نے جو اُس کے اعلیٰ افسروں میں سے ایک تھا، گِلعادیوں کے پچاس اَشخاص کے ساتھ مِل کر اُس کے خِلاف سازش کی اَور اُس نے اَپنے ساتھ ارگوبؔ اَور ارِیہؔ کو لے کر سامریہؔ میں شاہی محل کے قلعہ میں پِقاحِیاہؔ کو قتل کر دیا۔ اَور خُود اُس کی جگہ بادشاہ بَن گیا۔


اُسی دَوران مناخِمؔ بِن گادیؔ تِرضاؔہ سے سامریہؔ آیا اَور اُس نے سامریہؔ میں شلُّومؔ بِن یابیسؔ پر حملہ کرکے اُسے قتل کر دیا اَور اُس کی جگہ خُود بادشاہ بَن گیا۔


اَور جوں ہی یِہُو پھاٹک میں داخل ہُوا، تو اِیزبِلؔ نے اُس سے دریافت کیا، ”اَے زِمریؔ اَپنے آقا کے قاتل، سَب خیریت ہے؟“


تَب یِہُو نے پُوری طاقت سے اَپنی کمان کھینچی اَور یہُورامؔ کے دونوں شانوں کے درمیان تیر مارا جِس نے یہُورامؔ کا دِل چیر ڈالا اَور وہ اَپنے رتھ میں ہی فوراً گِر پڑا۔


بعشاؔ نے نادابؔ کو شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے تیسرے سال میں قتل کیا تھا اَور اُس کی جگہ بادشاہ بَن گیا۔


اَور اُس نے بھی یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی، ٹھیک وَیسا ہی جَیسا اُس کے آباؤاَجداد نے کیا تھا، اَور اُس نے یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے اُن گُناہوں سے کنارہ نہیں کیا، جِس میں اُس نے بنی اِسرائیل کو بھی ملوث کر رکھا تھا۔


کیا زکریاؔہ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہیں؟


جِن افسران نے اُسے قتل کیا وہ یُوزبادؔ بِن شیمیتھ اَور یہُوزبادؔ بِن شومیرؔ تھے۔ چنانچہ یُوآشؔ کی وفات ہو گئی اَور اُنہیں اُن کے آباؤاَجداد کے ساتھ داویؔد کے شہر میں دفن کیا گیا اَور اُن کی جگہ اُن کا بیٹا اماضیاہؔ بادشاہ بنا۔


پھر اَیسا ہُوا کہ یروشلیمؔ میں اماضیاہؔ کے خِلاف سازش کی گئی، اَور وہ لاکیشؔ کو فرار ہو گیا؛ لیکن سازش کرنے والوں نے اَپنے آدمی بھیج کر لاکیشؔ تک اُس کا تعاقب کیا اَور وہیں اُس کا قتل کر دیا۔


اَور مناخِمؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور اُس کی جگہ اُس کا بیٹا پِقاحِیاہؔ بادشاہ بنا۔


وہ سَب کے سَب تنور کی مانند گرم رہتے ہیں؛ اَور اَپنے حُکمرانوں کو کھا جاتے ہیں۔ اُن کے تمام بادشاہ مارے جاتے ہیں، لیکن اُن میں سے کویٔی مُجھے نہیں پُکارتا۔


وہ میری رضامندی کے بغیر بادشاہوں کو مُقرّر کرتے ہیں؛ اَور میری تصدیق کے بغیر اُمرا کا انِتخاب کرتے ہیں۔ اَپنی چاندی اَور سونے سے خُود اَپنی تباہی کے لیٔے وہ اَپنے لیٔے بُت بناتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات