Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 14:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 اَور اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کے اُس قول کے مُطابق جو اُنہُوں نے گاتؔھ حِفرؔ کے باشِندہ یُوناہؔ بِن امِتّائی بِن نبی کی مَعرفت فرمایا تھا، یرُبعامؔ نے بنی اِسرائیل کی سرحدوں کو لیبو حماتؔ کے مدخل سے لے کر عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرِ مُردار تک بحال کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 اور اُس نے خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کے اُس سُخن کے مُطابِق جو اُس نے اپنے بندہ اور نبی یُوؔناہ بِن امِتَّی کی معرفت جو جات حِفر کا تھا فرمایا تھا اِسرائیلؔ کی حدّ کو حَمات کے مدخل سے مَیدان کے دریا تک پِھر پُہنچا دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 यरुबियाम दुवुम लबो-हमात से लेकर बहीराए-मुरदार तक उन तमाम इलाक़ों पर दुबारा क़ब्ज़ा कर सका जो पहले इसराईल के थे। यों वह वादा पूरा हुआ जो रब इसराईल के ख़ुदा ने अपने ख़ादिम जात-हिफ़र के रहनेवाले नबी यूनुस बिन अमित्ती की मारिफ़त किया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 یرُبعام دوم لبو حمات سے لے کر بحیرۂ مُردار تک اُن تمام علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر سکا جو پہلے اسرائیل کے تھے۔ یوں وہ وعدہ پورا ہوا جو رب اسرائیل کے خدا نے اپنے خادم جات حِفر کے رہنے والے نبی یونس بن امِتّی کی معرفت کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 14:25
16 حوالہ جات  

مشرق میں پِسگہؔ کی ڈھلانوں کے نیچے سے عراباہؔ کے کنارے یردنؔ تک اَور کِنّریتؔ سے عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار تک کے علاقے بھی اُنہیں دے دئیے۔


یَاہوِہ کا کلام یُوناہؔ بِن امِتّائی پر نازل ہُوا:


چنانچہ شُلومونؔ نے اِس موقع پر عید منائی اَور اِس میں تمام بنی اِسرائیل اَور ایک بہت بڑی جماعت شامل ہوئی۔ یہ ایک بہت بڑا اِجتماع تھا جِس میں لیبو حماتؔ سے لے کر وادی مِصر تک کے تمام لوگ تشریف لایٔے تھے۔ اُنہُوں نے یہ عید یَاہوِہ ہمارے خُدا کے حُضُور سات دِن تک اَور مزید سات دِن تک یعنی کُل چودہ دِن تک منائی۔


پھر وہ مشرق کی طرف بڑھتی ہُوئی گاتؔھ حِفرؔ اَور عِتّہ قاضِینؔ تک جا پہُنچی اَور رِمّونؔ میں نکل آئی اَور نِیعہؔ کی طرف مُڑی۔


چنانچہ اُنہُوں نے جا کر صینؔ کے بیابان مدخل لیبو حماتؔ کی جانِب رحوبؔ تک اُس مُلک کا جائزہ لیا۔


اِس زمانہ کے بدکار اَور زناکار لوگ نِشان طلب کرتے ہیں، لیکن اُنہیں حضرت يونسؔ کے نِشان کے سِوا کویٔی اَور نِشان نہ دیا جائے گا۔“ اَور تَب یِسوعؔ اُنہیں چھوڑکر چلے گیٔے۔


کیونکہ یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا اعلان کرتے ہیں، اَے بنی اِسرائیل، مَیں تمہارے خِلاف ایک قوم کو بھڑکاؤں گا، جو تُمہیں لیبو حماتؔ سے لے کر عراباہؔ کی وادی تک ستائے گی۔


اِس وقت یہُوآشؔ بِن یہُوآحازؔ نے حزائیلؔ کے بیٹے بِن ہددؔ سے وہ سَب شہر چھین لیٔے جو اُس کے باپ یہُوآحازؔ سے جنگ میں چھین لیٔے گیٔے تھے۔ یہُوآشؔ نے تین بار بِن ہددؔ کو شِکست دی تھی اَور اِس طرح اُس نے بنی اِسرائیل کے شہر واپس لے لئے۔


یِہُو کے دَورِ حُکومت میں ہی یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کی سرحد کو کم کرنا شروع کر دیا تھا اَور حزائیلؔ نے بنی اِسرائیل کی تمام علاقوں کو فتح کر لیا تھا۔


یہ سَب بادشاہ سِدّیمؔ یعنی بحرمُردار کی وادی میں اِکٹھّے ہویٔے۔


اَور یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو ایک نَجات دینے والا عنایت فرمایا چنانچہ وہ ارام کے اِختیار سے آزاد ہو گئے اَور پہلے کی طرح بنی اِسرائیل اَپنے گھروں میں بحِفاظت سے رہنے لگے۔


اَور اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا۔ اَور اُس نے یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے اُن گُناہوں سے کنارہ نہیں کیا جِن سے اُس نے بنی اِسرائیل کو بھی ملوث کیا تھا۔


میں تُمہیں اِسرائیل کی سرحدوں پر سزا کا حُکم سُناؤں گا اَور تُم تلوار سے مارے جاؤگے۔ تَب تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات