Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 13:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 یُوآشؔ شاہِ یہُودیؔہ کے سینتیسویں سال میں یہُوآشؔ بِن یہُوآحازؔ سامریہؔ میں اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے سولہ سال حُکمرانی کی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور شاہِ یہُوداؔہ یُوآؔس کے سَینتِیسویں برس یہُوآؔخز کا بیٹا یہُوآؔس سامرِؔیہ میں اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے سولہ برس سلطنت کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 यहुआस बिन यहुआख़ज़ यहूदाह के बादशाह युआस की हुकूमत के 37वें साल में इसराईल का बादशाह बना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 یہوآس بن یہوآخز یہوداہ کے بادشاہ یوآس کی حکومت کے 37ویں سال میں اسرائیل کا بادشاہ بنا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 13:10
8 حوالہ جات  

اَور یہُوآحازؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور سامریہؔ میں دفن کیا گیا اَور اُس کا بیٹا یہُوآشؔ اُس کی جگہ پر بادشاہ مُقرّر ہُوا۔


اَور اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا اَور وہ یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے اُن گُناہوں سے جِن میں اُس نے بنی اِسرائیل کو بھی ملوث کیا ہُوا تھا باز نہ آیا بَلکہ اُن ہی میں ڈوبا رہا۔


شاہِ اِسرائیل یہُوآشؔ بِن یہُوآحازؔ کے دَورِ حُکومت کے دُوسرے سال میں شاہِ یہُودیؔہ اماضیاہؔ بِن یُوآشؔ نے حُکمرانی کرنا شروع کیا۔


اَور یَاہوِہ نے یِہُو سے فرمایا، ”چونکہ تُم نے جو کچھ میری نظر میں دُرست ہے وُہی کام کیا ہے اَور احابؔ کے گھرانے کے ساتھ جَیسا میں کرنا چاہتا تھا وَیسا ہی کیا ہے اِس لیٔے تمہاری اَولاد چوتھی پُشت تک بنی اِسرائیل کے تخت پر تخت نشین رہے گی۔“


یِہُو کے حُکمرانی کے ساتویں سال میں یُوآشؔ یا یہُوآشؔ نے حُکمرانی کرنا شروع کیا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں چالیس سال حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام ضِبیاہؔ تھا جو بیرشبعؔ کی تھی۔


شاہِ یہُودیؔہ احزیاہؔ بِن یُوآشؔ کے دَورِ حُکومت کے تئیسویں سال میں یہُوآحازؔ بِن یِہُو سامریہؔ میں اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے سترہ سال حُکمرانی کی۔


شاہِ یہُودیؔہ اماضیاہؔ بِن یُوآشؔ شاہِ اِسرائیل یہُوآشؔ بِن یہُوآحازؔ کے مرنے کے بعد بھی پندرہ سال تک زندہ رہا۔


چنانچہ یَاہوِہ کا وہ قول پُورا ہُوا جو اُنہُوں نے یِہُو سے فرمایا تھا: ”تمہاری اَولاد چوتھی پُشت تک بنی اِسرائیل کے تخت پر تخت نشین رہے گی۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات