۲-سلاطین 11:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ3 اَور جَب تک عتلیاہؔ مُلک میں حُکمران رہی یُوآشؔ اَپنی دایہ سمیت چھ سال تک یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں چھُپا رہا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس3 اور وہ اُس کے ساتھ خُداوند کے گھر میں چھ برس تک چِھپا رہا اور عتلیاؔہ مُلک میں سلطنت کرتی رہی۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस3 बाद में युआस को रब के घर में मुंतक़िल किया गया जहाँ वह उसके साथ उन छः सालों के दौरान छुपा रहा जब अतलियाह मलिका थी। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن3 بعد میں یوآس کو رب کے گھر میں منتقل کیا گیا جہاں وہ اُس کے ساتھ اُن چھ سالوں کے دوران چھپا رہا جب عتلیاہ ملکہ تھی۔ باب دیکھیں |
عتلیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے ساتویں سال میں یہویادعؔ نے سَو سَو آدمیوں کے دستوں کے سرداروں، کاریوں یعنی شاہی مُحافظوں اَور مُقرّر پہرےداروں کو بُلوایا اَور اُنہیں اَپنے پاس یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جمع کیا۔ تَب یہویادعؔ نے اُن کے ساتھ ایک عہد کیا اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اُنہیں قَسم کھِلائی، پھر اُس کے بعد بادشاہ کے بیٹے کو اُنہیں دِکھایا۔