Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 11:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اَور اُس نے سَو سَو آدمیوں کے دستوں کے سرداروں اَور کاریوں یعنی شاہی مُحافظوں اَور پہرےداروں اَور مُلک کے تمام لوگوں کو ساتھ لیا اَور وہ باہم مِل کر بادشاہ کو اَپنی حِفاظت میں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس سے لے کر آئے اَور پہرےداروں کے پھاٹک سے گزر کر شاہی محل میں داخل ہُوئے اَور پھر بادشاہ تختِ شاہی پر تخت نشین ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اور اُس نے سَو سَو کے سرداروں اور کارِیوں اور پہرے والوں اور اہلِ مُملکت کو لِیا اور وہ بادشاہ کو خُداوند کے گھر سے اُتار لائے اور پہرے والوں کے پھاٹک کی راہ سے بادشاہ کے قصر میں آئے اور اُس نے بادشاہوں کے تخت پر جلُوس فرمایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 यहोयदा सौ सौ फ़ौजियों पर मुक़र्रर अफ़सरों, कारी नामी दस्तों, महल के मुहाफ़िज़ों और बाक़ी पूरी उम्मत के हमराह जुलूस निकालकर बादशाह को रब के घर से महल में ले गया। वह मुहाफ़िज़ों के दरवाज़े से होकर दाख़िल हुए। बादशाह शाही तख़्त पर बैठ गया,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 یہویدع سَو سَو فوجیوں پر مقرر افسروں، کاری نامی دستوں، محل کے محافظوں اور باقی پوری اُمّت کے ہمراہ جلوس نکال کر بادشاہ کو رب کے گھر سے محل میں لے گیا۔ وہ محافظوں کے دروازے سے ہو کر داخل ہوئے۔ بادشاہ شاہی تخت پر بیٹھ گیا،

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 11:19
13 حوالہ جات  

”جَب اِبن آدمؔ اَپنے جلال میں آئے گا اَور اُس کے ساتھ سبھی فرشتے آئیں گے، تَب وہ اَپنے جلالی تخت پر بیٹھے گا۔


یِسوعؔ نے اُنہیں جَواب دیا، ”میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ نئی تخلیق میں جَب اِبن آدمؔ اَپنے جلالی تخت پر بیٹھے گا تو تُم بھی جو میرے پیچھے چلے آئے ہو بَارہ تختوں پر بیٹھ کر، اِسرائیلؔ کے بَارہ قبیلوں کا اِنصاف کروگے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اِس شخص کو بے اَولاد درج کر، جو اَپنی زندگی میں کبھی اِقبالمندی کا مُنہ نہ دیکھے گا، کیونکہ اُس کی اَولاد میں سے کبھی کوئی اَیسا اِقبالمند نہ ہوگا، کہ وہ داویؔد کے تخت پر تخت نشین ہو، اَور یہُودیؔہ میں حُکومت کریں۔“


کیونکہ اگر تُم اِن اَحکام پر احتیاط سے عَمل کروگے تو داویؔد کے تخت پر تخت نشین بادشاہ، اَپنے حاکموں اَور لوگوں کے ساتھ، رتھوں اَور گھوڑوں پر سوار ہوکر اِس محل کے پھاٹکوں سے داخل ہوں گے۔


تَب داویؔد کے تخت پر بیٹھنے والے بادشاہ، حاکموں کے ساتھ اُن پھاٹکوں سے داخل ہوں گے۔ وہ اَور اُن کے حاکم رتھوں اَور گھوڑوں پر سوار ہوکر آئیں گے اَور اُن کے ساتھ بنی یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندے بھی ہوں گے اَور یہ شہر ہمیشہ آباد رہے گا۔


اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے پھاٹکوں پر بھی دربان مُقرّر کئے تاکہ کویٔی بھی جو کسی طرح سے ناپاک ہو اَندر نہ آسکے۔


اَور تُم میں سے ایک تہائی شاہی محل پر اَور ایک تہائی بُنیاد کے پھاٹک پر رہیں گے اَور باقی سَب لوگ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے صحنوں میں ہوں گے۔


تَب شُلومونؔ یَاہوِہ کے تخت پر اَپنے باپ داویؔد کی جگہ بطور بادشاہ تخت نشین ہُوئے۔ وہ بڑے اِقبالمند ہُوئے اَور سارا اِسرائیل اُن کا مطیع ہُوا۔


تُم داویؔد بادشاہ کے پاس جا کر اُن سے کہو، ’اَے میرے آقا بادشاہ! کیا آپ نے اَپنی لونڈی سے قَسم کھا کر نہیں فرمایا تھا: ”یقیناً تمہارا بیٹا شُلومونؔ ہی میرے بعد بادشاہ ہوگا اَور وُہی میرے تخت پر بیٹھے گا“؟ پھر ادُونیّاہؔ کیوں بادشاہ بَن گیا؟‘


اِس اَثنا میں مِدیانیوں نے یُوسیفؔ کو مِصر میں پُطیفؔار کے ہاتھ جو فَرعوہؔ کا ایک حاکم اَور پہرےداروں کا سردار تھا بیچ دیا۔


اَور اُس نے سینکڑوں کے سرداروں، اُمرا، لوگوں کے حاکموں اَور مُلک کے سَب لوگوں کو ساتھ لیا اَور بادشاہ کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں سے لے کر آیا اَور وہ بالائی پھاٹک کے راستے محل میں گیٔے اَور بادشاہ کو تختِ شاہی پر بِٹھایا۔


لہٰذا رحُبعامؔ بادشاہ نے اُن کے بدلے کانسے کی ڈھالیں بنوائیں اَور اُنہیں شاہی محل کے مُحافظ دستوں کے سرداروں کے سُپرد کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات