۲-سلاطین 11:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ17 اَور یہویادعؔ نے اِس موقع پر یَاہوِہ اَور بادشاہ اَور لوگوں کے درمیان یہ عہد باندھا کی وہ صِرف یَاہوِہ کے لوگ ہوں گے۔ اَور یہویادعؔ نے بادشاہ اَور لوگوں کے درمیان بھی ایک عہد قائِم کرایا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس17 اور یہویدؔع نے خُداوند کے اور بادشاہ اور لوگوں کے درمیان ایک عہد باندھا تاکہ وہ خُداوند کے لوگ ہوں اور بادشاہ اور لوگوں کے درمِیان بھی عہد باندھا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस17 फिर यहोयदा ने बादशाह और क़ौम के साथ मिलकर रब से अहद बाँधकर वादा किया कि हम रब की क़ौम रहेंगे। इसके अलावा बादशाह ने यहोयदा की मारिफ़त क़ौम से भी अहद बाँधा। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن17 پھر یہویدع نے بادشاہ اور قوم کے ساتھ مل کر رب سے عہد باندھ کر وعدہ کیا کہ ہم رب کی قوم رہیں گے۔ اِس کے علاوہ بادشاہ نے یہویدع کی معرفت قوم سے بھی عہد باندھا۔ باب دیکھیں |
عتلیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے ساتویں سال میں یہویادعؔ نے سَو سَو آدمیوں کے دستوں کے سرداروں، کاریوں یعنی شاہی مُحافظوں اَور مُقرّر پہرےداروں کو بُلوایا اَور اُنہیں اَپنے پاس یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جمع کیا۔ تَب یہویادعؔ نے اُن کے ساتھ ایک عہد کیا اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اُنہیں قَسم کھِلائی، پھر اُس کے بعد بادشاہ کے بیٹے کو اُنہیں دِکھایا۔
تَب بادشاہ نے سُتون کے پاس کھڑے ہوکر یَاہوِہ کے حُضُور میں یہ عہد کیا کہ وہ یَاہوِہ کی پیروی کریں گے۔ اُس کے اَحکام، رسمیں اَور قوانین کو اَپنے سارے دِل اَور ساری جان سے عَمل کریں گے اَور عہدنامہ کی ساری باتوں پرجو اِس کِتاب میں مرقوم ہیں عَمل کریں گے۔ تَب وہاں مَوجُود سَب عوام نے اُس عہد پر قائِم رہنے کا عہد لیا۔