Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 11:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 تَب ہر ایک مُحافظ دستہ اَپنے ہاتھ میں ہتھیار لیٔے ہُوئے بیت المُقدّس اَور مذبح کے قریب جُنوبی جانِب سے لے کر شمالی جانِب تک بادشاہ کے اِردگرد کھڑے ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور پہرے والے اپنے اپنے ہتھیار ہاتھ میں لِئے ہُوئے ہَیکل کے دہنے پہلُو سے لے کر بائیں پہلُو تک مذبح اور ہَیکل کے برابر برابر بادشاہ کے گِرداگِرد کھڑے ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 फिर मुहाफ़िज़ हथियारों को हाथ में पकड़े बादशाह के गिर्द खड़े हो गए। क़ुरबानगाह और रब के घर के दरमियान उनका दायरा रब के घर की जुनूबी दीवार से लेकर उस की शिमाली दीवार तक फैला हुआ था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 پھر محافظ ہتھیاروں کو ہاتھ میں پکڑے بادشاہ کے گرد کھڑے ہو گئے۔ قربان گاہ اور رب کے گھر کے درمیان اُن کا دائرہ رب کے گھر کی جنوبی دیوار سے لے کر اُس کی شمالی دیوار تک پھیلا ہوا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 11:11
9 حوالہ جات  

ہابلؔ کے خُون سے لے کر زکریاؔہ کے خُون تک جسے قُربان گاہ اَور پاک مَقدِس کے درمیان قتل کیا گیا تھا۔ ہاں! میں کہتا ہُوں کہ یہ نَسل ہی اُن کے خُون کی ذمّہ دار ٹھہرائی جائے گی۔


تاکہ تمام راستبازوں کا خُون جو زمین پر بہایا گیا ہے، اُس کا عذاب تُم پر آئے۔ یعنی راستباز ہابلؔ کے خُون سے لے کر بیرکیاہ کے بیٹے زکریاؔہ کے خُون تک کا، جسے تُم نے بیت المُقدّس اَور قُربان گاہ کے درمیان قتل کیا تھا۔


یَاہوِہ کے خدمت گزار کاہِنؔ، بیت المُقدّس کی دیوڑھی اَور قُربان گاہ کے درمیان رو رو کر کہیں۔ اَے یَاہوِہ، ”اَپنے لوگوں پر رحم کیجئے۔ اَپنی مِیراث کی توہین نہ ہونے دیں، اَور نہ ہی اُنہیں غَیر قوموں میں ضرب المثل بننے دیں۔ وہ لوگوں کے درمیان یہ کیوں کہیں کہ اُن کا خُدا کہاں ہے؟“


پھر وہ مُجھے یَاہوِہ کے گھر کے اَندرونی صحن میں لایا اَور وہاں بیت المُقدّس کے دروازہ پر برامدے اَور مذبح کے درمیان تقریباً پچّیس اَشخاص تھے جِن کی پیٹھ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی طرف تھی اَور اُن کے مُنہ مشرق کی جانِب تھے اَور وہ مشرق کی طرف رُخ کرکے سُورج کو سَجدہ کر رہے تھے۔


اِس کے بعد شُلومونؔ بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے سامنے یَاہوِہ کے مذبح کے آگے کھڑے ہُوئے اَور اَپنے ہاتھ پھیلائے۔


تَب کاہِنؔ نے داویؔد بادشاہ کے نیزے اَور سپریں جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں تھیں اُن سرداروں کو دیں


تُم اَپنے اَپنے ہاتھوں میں ہتھیار لیٔے ہُوئے بادشاہ کو چاروں طرف سے گھیرے رہنا، اَورجو کویٔی تمہاری صفوں کے نزدیک آئے وہ ضروُر قتل کر دیا جائے۔ اَور جہاں بھی بادشاہ آئیں یا جائیں تُم اُن کا تحفُّظ کرنا۔“


”سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح کو مَسکن کے خیمہ اِجتماع کے سامنے رکھ دینا۔


پھر یہویادعؔ کاہِنؔ بادشاہ کے بیٹے کو باہر لاکر اُس کے سَر پر تاج رکھا اَور خُدا کے عہد کی ایک نقل اُسے دی اَور اُس کا مَسح کرکے بادشاہ ہونے کا اعلان کیا۔ اَور لوگوں نے تالیاں بجائیں اَور بُلند آواز سے نعرہ لگایا، ”بادشاہ سلامت رہے!“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات